ایک دن دریا سبھی دیوار و در لے جائے گا: 'حکومت نہ تو ہمارے نقصانات کی تلافی کر رہی ہے اور نہ ہی ہمیں سیلاب سے بچانے کے لیے کچھ کرنا چاہتی ہے'۔

postImg

الویرا راشد

postImg

ایک دن دریا سبھی دیوار و در لے جائے گا: 'حکومت نہ تو ہمارے نقصانات کی تلافی کر رہی ہے اور نہ ہی ہمیں سیلاب سے بچانے کے لیے کچھ کرنا چاہتی ہے'۔

الویرا راشد

غلام قادر کے پاس کچھ بھی نہیں بچا۔ پچھلے ماہ کی آٹھ اور نو تاریخ کی درمیانی شب دریائے راوی سے 86 ہزار مکعب میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے گزرنے والا پانی ان کا مکان اور کھیت سب بہا لے گیا۔

وہ وسطی پنجاب کے ضلع ساہیوال کی تحصیل چیچہ وطنی کی بستی بونگا شامند کے رہنے والے ہیں جو دریا سے محض ڈیڑھ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور جہاں کے 80 کے قریب گھروں میں سے زیادہ تر کچے ہیں۔ اُن کے مطابق یہ سارے کچے مکان سیلاب میں ملیامیٹ ہو گئے ہیں اور ان کی باقیات اب دریا کے کنارے جگہ جگہ بکھری پڑی ہیں۔ 

بے گھر ہونے والے کئی مقامی باسی اپنے تمام ذرائع روزگار بھی کھو بیٹھے ہیں۔ 55 سالہ غلام قادر خود بھی ان میں شامل ہیں۔ 

اگرچہ وہ صرف پانچ ایکڑ زرعی اراضی کے مالک ہیں لیکن انہوں نے 15 ایکڑ مزید ٹھیکے پر لے رکھے تھے اور اپنے دو بیٹوں کے ساتھ مل کر اس تمام زمین پر کھیتی باڑی کرتے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کاشت کاری سے حاصل ہونے والی آمدن سے وہ ایک خوشحال زندگی گزار رہے تھے لیکن "سیلاب نے ہم سے یہ سب کچھ چھین لیا ہے"۔ 

اب ان کی حالت یہ ہو گئی ہے کہ وہ "محنت مزدوری کے ذریعے اور اپنے مویشیوں کا دودھ فروخت کر کے بمشکل دو وقت کی روٹی کا انتظام کر پاتے ہیں"۔ 

ان کی بستی کے رہنے والے 65 سالہ طارق عزیز بھی اپنی گائیوں اور بکریوں کا دودھ فروخت کر کے گزر بسر کر رہے ہیں حالانکہ سیلاب سے پہلے وہ 40 ایکڑ زرعی اراضی کے مالک ہونے کی وجہ سے متمول لوگوں میں شمار ہوتے تھے۔ وہ کہتے ہیں کہ "میں خود تو بیمار ہونے کے باعث کوئی کام نہیں کر سکتا لیکن میرے بیٹے روزانہ محنت مزدوری کرنے کے لیے ادھر ادھر کے دیہات اور قصبوں میں چلے جاتے ہیں جہاں کبھی انہیں کام مل جاتا ہے اور کبھی کچھ بھی ہاتھ نہیں آتا"۔

سیلاب میں ڈوبی ہوئی تل کی فصلسیلاب میں ڈوبی ہوئی تل کی فصل

بونگا شامند مراد کے کاٹھیا نامی گاؤں کا حصہ ہے جو ساہیوال شہر سے تقریباً 40 کلومیٹر مغرب میں واقع ہے۔ راوی میں آنے والے سیلاب نے اس پورے گاؤں کو ہی شدید نقصان پہنچایا ہے۔ 

یہاں کے سیلاب متاثرین میں 60 سالہ نذیر احمد شامل ہیں جو اپنے بھائی کے ساتھ مل کر 55 ایکڑ اراضی پر کھیتی باڑی کرتے تھے۔ اب ان کے معاشی حالات اتنے خراب ہیں کہ انہیں کھانے پینے کا انتظام کرنے کے لیے بھی روزانہ محنت مزدوری کرنا پڑ رہی ہے۔ جس دن انہیں کام نہ ملے اس دن، ان کے بقول، انہیں "کھانا بھی مانگ کر کھانا پڑتا ہے"۔ 

ان سیلاب متاثرین کو یہ شکایت بھی ہے کہ ان کے پاس کوئی حکومتی امدد نہیں پہنچی۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک مقامی سرکاری سکول میں ایک میڈیکل کیمپ لگانے کے علاوہ حکومت نے نہ تو انہیں پیسے اور راشن فراہم کیے ہیں اور نہ ہی ان کی رہائش کے لیے کوئی خیمہ بستی قائم کی ہے۔ چنانچہ پچھلے چھ ہفتوں سے وہ اپنی مدد آپ کے تحت اپنے دیہات کے قریب بلند جگہوں پر رہائش پذیر ہیں۔ 

افسوس تو کرتے ہیں امداد نہیں کرتے

طارق عزیز کہتے ہیں کہ سیلاب کی رات جیسے ہی راوی میں پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہوئی مقامی زمین کٹاؤ کا شکار ہو کر دریا برد ہونے لگی۔ اس کے نتیجے میں ان کے اپنے گھر اور کھیتوں سمیت بڑے پیمانے پر مکان، سبزیات اور کپاس اور تِل کی فصلیں پانی میں بہہ گئیں۔ 

غلام قادر اس نقصان کی تفصیل بتاتے ہوئے کہتے ہیں کہ ان کے گاؤں میں مجموعی طور پر تین سو ایک ایکڑ زرعی رقبہ دریا کے کٹاؤ اور سیلاب سے متاثر ہوا ہے جو کل مقامی اراضی کا سات فیصد بنتا ہے۔ انہیں شکوہ ہے کہ حکومت نے اس رقبے پر لگی ہوئی فصلوں کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لینے کا تردد تک نہیں کیا۔ 

لیکن ساہیوال کے ایڈیشنل ڈپٹی کلکٹر ریونیو اور سیلاب متاثرین کی امداد کے نگران اہل کار طارق حسین کا کہنا ہے کہ مراد کے کاٹھیا کا تمام زرعی رقبہ درحقیقت دریا کا پاٹ ہے جہاں لوگوں نے قبضے کر کے غیرقانونی طور پر کاشت کاری کر رکھی ہے۔ اس لیے، ان کے مطابق، "حکومت یہاں فصلوں کو ہونے والے نقصان کا معاوضہ نہیں دے سکتی کیونکہ قانونی طور پر یہ معاوضہ صرف انہی لوگوں کو دیا جا سکتا ہے جو سیلاب سے متاثر ہونے والی زمین کے جائز مالک ہوں"۔

یہ بھی پڑھیں

postImg

کئی طوفان آئیں گے اب اس سیلاب سے آگے: 'مسلسل سیلابی پانی کی زد میں رہنے سے جیکب آباد کی زرعی زمین ناقابل کاشت ہو گئی ہے'۔

مقامی زمین دار ان سے اتفاق نہیں کرتے اور کہتے ہیں کہ ان کے گاؤں کا تمام رقبہ نہیں بلکہ صرف ایک سو 75 ایکڑ اراضی دریا کے پاٹ میں واقع ہے۔ ان کے مطابق باقی تمام زمین ان کی ذاتی ملکیت ہے جس کی "ضروری دستاویزات ہمارے پاس موجود ہیں"۔ اپنے دعوے کے حق میں ایک اور ثبوت پیش کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ "ہر موسم برسات کے بعد دریا میں پانی کا بہاؤ کم ہونے کے بعد ہم اپنی زمین پر دوبارہ کاشت کاری شروع کر دیتے ہیں لیکن کبھی کسی حکومتی اہل کار نے ہمیں یہ نہیں کہا کہ اس کے لیے ہمیں کسی قسم کی اجازت کی ضرورت ہے"۔ 

ان میں سے غلام قادر جیسے بزرگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت نہ صرف ان کے نقصانات کی تلافی کرنے کو تیار نہیں بلکہ آنے والے سالوں میں بھی انہیں سیلاب سے بچانے کے لیے کچھ نہیں کرنا چاہتی۔ ان کے مطابق یہ مسئلہ بڑی آسانی سے مستقل بنیادوں پر حل کیا جا سکتا تھا اگر اُس بند کی لمبائی ایک کلومیٹر اور بڑھا دی جاتی جو 2021 میں مراد کے کاٹھیا کو راوی کے دوسری طرف واقع دیہات سے ملانے والے پُل کی حفاظت کے لیے بنایا گیا تھا۔ مگر، ان کے بقول، "حکومت کو پُل کی تو فکر ہے لیکن ہماری زمینوں، فصلوں اور گھروں کا کوئی خیال نہیں"۔

تاریخ اشاعت 19 ستمبر 2022

آپ کو یہ رپورٹ کیسی لگی؟

author_image

الویرا راشد کا تعلق ساہیوال سے ہے۔ پچھلے دس سال سے شعبہ صحافت سے وابستہ ہیں۔ شہری مسائل اور زراعت ان کی دل چسپی کے موضوعات ہیں۔

thumb
سٹوری

آخر ٹماٹر، سیب اور انار سے بھی مہنگے کیوں ہو گئے؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceحلیم اسد
thumb
سٹوری

کھیت ڈوبے تو منڈیاں اُجڑ گئیں: سیلاب نے سبزی اور پھل اگانے والے کسانوں کو برسوں پیچھے دھکیل دیا

arrow

مزید پڑھیں

User Faceمحسن مدثر

"کوئلے نے ہمارے گھڑے اور کنویں چھین کربدلے میں زہر دیا ہے"

thumb
سٹوری

بلوچستان 'ایک نیا افغانستان': افیون کی کاشت میں اچانک بے تحاشا اضافہ کیا گل کھلائے گا؟

arrow

مزید پڑھیں

سجاگ رپورٹ
thumb
سٹوری

بجلی بنانے کا ناقص نظام: صلاحیت 45 فیصد، پیداوار صرف 24 فیصد، نقصان اربوں روپے کا

arrow

مزید پڑھیں

User Faceعبداللہ چیمہ
thumb
سٹوری

باجوڑ کا منی سولر گرڈ، چار سال بعد بھی فعال نہ ہو سکا، اب پینلز اکھاڑنا پڑیں گے

arrow

مزید پڑھیں

User Faceشاہ خالد
thumb
سٹوری

گوادر کول پاور پلانٹ منصوبہ بدانتظامی اور متضاد حکومتی پالیسی کی مثال بن چکا

arrow

مزید پڑھیں

User Faceعاصم احمد خان
thumb
سٹوری

اینٹی ریپ قوانین میں تبدیلیاں مگر حالات جوں کے توں: "تھانے کچہری سے کب کسی کو انصاف ملا ہے جو میں وہاں جاتا؟"

arrow

مزید پڑھیں

ماہ پارہ ذوالقدر

'کوئلے کے پانی نے ہمیں تباہ کردیا'

thumb
سٹوری

آئے روز بادلوں کا پھٹنا، جھیلوں کا ٹوٹنا: کیا گلگت بلتستان کا موسمیاتی ڈھانچہ یکسر بدل رہا ہے؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceفہیم اختر
thumb
سٹوری

بپھرتے موسموں میں پگھلتے مسکن: کیا برفانی چیتوں کی نئی گنتی ان کی بقا کی کوششوں کو سہارا دے پائے گی؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceشازیہ محبوب
thumb
سٹوری

تھر،کول کمپنی"بہترین آبی انتظام کا ایوارڈ" اور گوڑانو ڈیم میں آلودہ پانی نہ ڈالنےکا حکومتی اعلان

arrow

مزید پڑھیں

User Faceاشفاق لغاری
Copyright © 2025. loksujag. All rights reserved.
Copyright © 2025. loksujag. All rights reserved.