'نہ بچوں نے پروا کی نہ حکومت کو فکر ہے'، ملتان میں اولڈ ایج ہوم کے مکینوں کی مشکلات

postImg

سہیرہ طارق

loop

انگریزی میں پڑھیں

postImg

'نہ بچوں نے پروا کی نہ حکومت کو فکر ہے'، ملتان میں اولڈ ایج ہوم کے مکینوں کی مشکلات

سہیرہ طارق

loop

انگریزی میں پڑھیں

"اگر سر پر باپ کا سایہ نہ بھی ہو تو اکیلی ماں 10 بچوں کو پال سکتی ہے لیکن بچوں کو ماں باپ پالنا پڑ جائیں تو وہ نہیں پال سکتے۔"

یہ الفاظ ہیں ملتان کے اولڈ ایج ہوم کی رہائشی 70 سالہ ندا بی بی کے جو گزشتہ پانچ برس سے اولڈ ایج ہوم میں مقیم ہیں۔

وہ کہتی ہیں کہ بچے اپنے والدین کو اولڈ ایج ہوم اس لیے بھیج دیتے ہیں تاکہ ان کے آرام میں خلل نہ پڑے۔ وہ یہ نہیں سوچتے کہ ہماری ماں نے راتوں کو جاگ کر ہمیں پالا اور ہمارے مستقبل کے لیے قربانیاں دیں۔ ندا بی بی کے مطابق یہاں بہت سی سہولتیں ہیں لیکن ان سے انہیں سکون نہیں ملتا کیونکہ اولاد کا نعم البدل کوئی نہیں۔

وسائل کی کمی ایسے اداروں میں والدین کو چھوڑ آنے کی سب سے بڑی وجہ تصور کی جاتی ہے لیکن بابا فرید کچھ الگ ہی کہانی سناتے ہیں۔ بقول ان کے وہ میلسی کے نواحی علاقے کےخوش حال جاگیردار تھے۔ جوان ہونے پر عیش و عشرت میں پلے تین بیٹوں میں جائیداد پر جھگڑے شروع ہو گئے۔  روز روز کے جھگڑوں سے تنگ آ کرانہوں نے  زمین تینوں میں تقسیم کر دی۔

"اس سے چھ ماہ بعد ہی اولاد مجھے بوجھ سمجھنے لگی۔ پیسے کی کمی، نہ ہی کوئی اور مشکل لیکن بیٹوں میں سے کوئی بھی اپنے والد کو ساتھ رکھنے کو تیار نہ تھا۔ انہوں نے مجھے اولڈ ایج ہوم داخل کروا دیا۔اب وہ میرے لیے ماہانہ دو ہزار روپے جمع کروا جاتے ہیں۔"

ملتان میں محکمہ سوشل ویلفیئر کے تحت اولڈ ایج ہوم یا عافیت سنٹر 1995ء میں تعمیر کیا گیا۔ عید گاہ کے قریب شمس آباد کے علاقے میں  واقع اس ہوم میں بزرگ مرد و خواتین کے رہنے کے لیے الگ الگ انتظامات کیے گئے ہیں۔ ادارے میں داخلے کے لیے عمر کا 60 سال سے زیادہ ہونا ضروری ہے۔بے گھر یا اولاد کی سختیوں سے تنگ معمر افراد یہاں باقی کی زندگی گزار سکتے ہیں۔ یہاں رہائش، بجلی، کھانا اور ادویات جیسی سہولیات مفت دستیاب ہیں۔ اس وقت ملتان کے اولڈ ہوم میں 50 سے زیادہ بزرگ مقیم ہیں۔

تاہم گزشتہ کچھ عرصہ سے ان کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا ہے۔ پہلے یہاں صرف 30 بزرگوں کے رہنے کی گنجائش ہونے کے باعث داخلے کی درخواستیں لمبا عرصہ زیر التوا رہتی تھیں۔ اس مسئلے کا حل نکالتے ہوئے مئی 2022ء میں ادارے سے ملحقہ جگہ پر ایک نئی عمارت تعمیر کر کے اسے اولڈ ایج ہوم میں شامل کیا گیا۔ اب ادارے میں بیک وقت 70 سے زیادہ بزرگ رہ سکتے ہیں۔

اولڈ ایج ہوم انتظامیہ کے مطابق سرکاری بجٹ سیلری اور نان سیلری کے زمروں میں تقسیم ہوتا ہے اور یہ چار اقساط میں جاری ہوتا ہے۔  نان سیلری بجٹ کی مد میں ادارے کے اخراجات، بجلی و گیس کے بل، کھانے پینے کا سامان، بلڈنگ کی دیکھ بھال، اور سیلری بجٹ میں سٹاف کی تنخواہیں شامل ہیں۔

ادارے کے انچارج کے مطابق نان سیلری بجٹ کا تخمینہ ہر سال بزرگ افراد کی ضروریات کو دیکھتے ہوئے آٹھ سے 10 لاکھ روپے لگایا جاتا ہے مگر سالانہ اقساط میں جاری ہونے والا بجٹ ادارے اور بزرگ رہائشیوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ناکافی ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فنڈز کے اجرا میں تاخیر کی صورت میں انہیں بہترین کھانا، ادویات، فرنیچر اور آسائشیں دینامشکل ہو جاتا ہے لہٰذا مختلف عطیہ دہندگان کے تعاون سے بزرگ افراد کے لیے ادارے میں کنٹریکٹ بنیادوں پر باورچی اور اٹینڈنٹ کو بھرتی کیا گیا ہے۔ انہیں تنخواہ حکومت کے بجائے عطیہ دہندگان فراہم کرتے ہیں

یہاں رہنے والوں کی صحت کی دیکھ بھال کے لیے سرکاری سطح پر کوئی خاص فنڈ نہیں دیے جاتے۔ ادارے کی پالیسی کے مطابق مہینے میں ایک بار ڈاکٹر چیک اپ کرنے کے لیے  آتے ہیں یا ایمرجنسی کی صورت میں کسی کو ہسپتال منتقل کیا جا سکتا ہے۔

یہاں قیام کرنے والوں کا کہنا ہے کہ عمر کے اس حصے میں بیشتر بزرگوں کی صحت خراب رہتی ہے اس لیے مہینے میں ایک بار معائنہ نا کافی ہے۔

اس میں قدرے بہتری اس وقت آئی جب نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اپریل 2023 میں اچانک اولڈ ایج ہوم کا دورہ کیا۔بزرگ رہائشیوں کی صحت کے مسائل کو دیکھتے ہوئے وزیراعلیٰ نے نشتر ہسپتال سے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم اولڈ ایج ہوم کے لیے تشکیل دینے کی ہدایات جاری کیں جو ہر ہفتے ادارے میں جا کر بزرگوں کو صحت کی سہولیات فراہم کریں۔

یہ بھی پڑھیں

postImg

'کھانا اکثر پڑوسیوں سے مانگ کر کھاتی ہوں': ڈیرہ اسماعیل خاں ڈویژن میں بے وسیلہ خواتین کے لیے کوئی دارالامان نہیں

ملتان سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر مبشراحمد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں شعبہ نفسیات کے انچارج ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جب انہوں ںے اپنے طور پر یہاں آ کر مختلف بزرگ رہائشیوں سے بات کی تو ان میں سے بہت سوں کو ڈپریشن سمیت دیگر  ذہنی مسائل کا شکار پایا۔

"ان افراد کے دماغی و ذہنی امراض میں مبتلا ہونے کا زیادہ امکان ہوتا ہے لیکن حکومت کی جانب سے کوئی بھی ماہر نفسیات ادارے میں کبھی تعینات نہیں کیا گیا۔"

ان کے مطابق اپنے خاندان سے دور ہونے کے سبب بیشتر بزرگ تنہائی محسوس کرتے ہیں لہٰذا ان میں خود کشی سمیت دیگر منفی خیالات زیادہ  شدت سے آ سکتے ہیں۔انہیں سماجی سپورٹ کی بہت ضرورت ہوتی ہے۔ رشتہ دار اگر ان سے ملنے آئیں تو ان کی تنہائی کو دور کیا جا سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت 26 اگست 2023

آپ کو یہ رپورٹ کیسی لگی؟

author_image

سہیرہ طارق گزشتہ 7 سالوں سے شعبہ صحافت سے وابستہ ہیں۔ مختلف قومی و علاقائی نیوز چینلز میں سماجی، سیاسی، معاشرتی و دیگر موضوعات پر رپورٹنگ کرتی ہیں۔

thumb
سٹوری

شام میں ملیشیا کے کیمپوں میں محصور پاکستانی جنہیں ریاست نے اکیلا چھوڑ دیا

arrow

مزید پڑھیں

User Faceزبیر خان
thumb
سٹوری

زرعی انکم ٹیکس کیا ہے اور یہ کن کسانوں پر لاگو ہوگا؟

arrow

مزید پڑھیں

عبداللہ چیمہ
thumb
سٹوری

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی، عوام کے تحفظ کا ادارہ یا استحصال کاہتھیار؟

arrow

مزید پڑھیں

سہیل خان
thumb
سٹوری

کھانا بنانے اور پانی گرم کرنے کے لیے بجلی کے چولہے و گیزر کی خریداری کیوں بڑھ رہی ہے؟

arrow

مزید پڑھیں

آصف محمود

پنجاب: حکومتی سکیمیں اور گندم کی کاشت؟

thumb
سٹوری

ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کے کاشتکار ہزاروں ایکڑ گندم کاشت نہیں کر پا رہے۔ آخر ہوا کیا ہے؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceمحمد زعفران میانی

سموگ: ایک سانس ہی ہم پر حرام ہو گئی

thumb
سٹوری

خیبر پختونخوا میں ایڈز کے مریض کیوں بڑھ رہے ہیں؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceاسلام گل آفریدی
thumb
سٹوری

نئی نہریں نکالنے کے منصوبے کے خلاف سندھ میں احتجاج اور مظاہرے کیوں؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceمنیش کمار
thumb
سٹوری

پنجاب: محکمہ تعلیم میں 'تنظیم نو' کے نام پر سکولوں کو'آؤٹ سورس' کرنے کی پالیسی، نتائج کیا ہوں گے؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceنعیم احمد

برف کے پہاڑؤں پر موت کا بسیرا ہے، مگر بچے بھی پالنے ہیں

thumb
سٹوری

سموگ: یہ دھواں کہاں سے اٹھتا ہے؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceآصف ری ، عبدالل
Copyright © 2024. loksujag. All rights reserved.
Copyright © 2024. loksujag. All rights reserved.