نہری پانی کی کمی اور کیلے کی کاشت: بدین میں گندم اور آٹے کا بحران سر اٹھانے لگا

postImg

راشد لغاری

loop

انگریزی میں پڑھیں

postImg

نہری پانی کی کمی اور کیلے کی کاشت: بدین میں گندم اور آٹے کا بحران سر اٹھانے لگا

راشد لغاری

loop

انگریزی میں پڑھیں

صوبہ سندھ میں ضلع بدین کا آخری شہر گلاب لغاری کبھی زرعی پیداوار کے لیے مشہور تھا جہاں چار سو لہلہاتے کھیت ہوا کرتے تھے لیکن اب وہاں زمینیں بنجر پڑی ہیں کیونکہ اس علاقے کی نہریں خشک ہو گئی ہیں۔

گلاب لغاری کے رہنے والے کاشت کار مولا بخش لغاری پانی کی قلت کے باعث نہر میراں خوری کی شاخ سے سیراب ہونے والی اپنی 40 ایکڑ زمین گزشتہ 10 برس سے اچھی طرح کاشت  کرنے سے قاصر ہیں۔ پچھلے سال انہوں نے سیلاب کے پانی سے ٹماٹر اور سرسوں کاشت کیے لیکن ان سے ہونے والی آمدنی قرض چکانے میں صرف ہو گئی۔

انہوں نے بتایا کہ پانی کی عدم دستیابی پر دو ہفتے پہلے ایکسیئن روہڑی کنال حیدر آباد کے دفتر کے سامنے احتجاج کرنے پر انہیں کینٹ تھانے میں پانچ گھنٹے حبس بے جا میں رکھا گیا اور دیگر ساتھیوں کے احتجاج کے بعد رہائی ملی۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اس صورتحال پر جب بھی احتجاج کرنے آتے ہیں تو پولیس جھوٹے مقدمات درج کرنے کی دھمکی دیتی ہے۔

گلاب لغاری کے عبدالغفار لغاری روزنامہ عبرت کے رپورٹر ہیں۔ اپنے 25 سالہ کیریئر میں وہ باقاعدگی سے پانی کے مسائل پر رپورٹنگ کرتے چلے آئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گلاب لغاری کی یونین کونسل مانک لغاری، غلام شاہ اور حاجی الہ ڈنو سریوال کی آبادی 50 ہزار سے زیادہ ہے جہاں کسان نہری پانی کا کمی کا شکار ہیں۔

گلاب لغاری کے کاشت کار مقبول احمد پانی کے لیے ایک سال سے مسلسل احتجاج کررہے ہیں۔ انہوں نے لوک سجاگ کو بتایا کہ انہیں روہڑی کینال کے نصیر واہ اور سرفراز کینال سے پانی ملتا تھا اور وہ ان نہروں کے آخری سرے (ٹیل)کے کاشت کار ہیں۔
ان کا الزام ہے کہ ٹنڈو الہٰ یار اور دیگر شہروں کے طاقت ور زمین دار ان کے حصے کے پانی پر قابض ہو کر آخری سرے کے زمینوں کو بنجر بنا رہے ہیں۔

"ہم نے اب گندم، کپاس، چاول اور گنے کی فصلیں کاشت کرنا بند کر دی ہیں۔ قبل ازیں پانی عموماً روانی سے آتا تھا۔ کبھی بند بھی کر دیا جاتا تھا مگر ہماری ضرورتوں کے لیے کافی ہوتا تھا۔"

مقبول نے بتایا کہ گلاب لغاری کے قریب 100 سے زیادہ ایسے چھوٹے بڑے گاؤں ہیں جہاں زراعت تو دور کی بات پینے کا پانی بھی مشکل سے ملتا ہے۔ زیر زمین پانی کھارا ہو چکا ہے اور لوگوں کو کئی کلومیٹر سے بھر کر لانا پڑتا ہے۔ اس وقت نہر مراد واہ میں پانی نہیں ہے جس سے آخری سرے کی تقریباً 40 ہزار ایکڑ زمینیں بنجر پڑی ہیں۔

"روہڑی کینال کی شاخ زئنور کا پانی چوری کر کے کیلاکاشت کیا جا رہا ہے اس سے پانچ دیہات کی پانچ ہزار ایکڑ زرعی زمین کاشت نہیں ہو رہی۔ سرفراز کینال سے بھی کیلے کی کاشت ہو رہی ہے۔ نہر میراں خوری سے چار ہزار ایکڑ اراضی پر کیلے کی فصل سیراب کرنے کے لیے 11 ہزار ایکڑ کا پانی بند کیا گیا ہے۔ نصیر واہ کی چاکر شاخ کا پانی بھی بند ہو چکا ہے۔"

میں ہیں وہ ان کے حصے کا پانی چرا لیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ خوراک کی ضرورت پوری کرنے کے لیے اب ان کے لیے گندم اگانا ممکن نہیں رہا۔

مقبول نے کہا  کہ زیادہ پانی استعمال کرنے کی وجہ سے دھان پر پابندی لگائی گئی مگر اب کیلا کاشت کیا جا رہا ہے۔ اسے دھان سے بھی زیادہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ لوگ کیلے کے بغیر زندہ رہ سکتے ہیں مگر گندم کے بغیر نہیں رہ سکتے۔

"ضلع بدین میں 80 فیصد اراضی پر گندم کی کاشت ہوتی تھی لیکن کم ہو کر 20 فیصد رہ گئی ہے۔ اس سے لوگ مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔"

یہ بھی پڑھیں

postImg

گندم کی نئی فصل سندھ کو ایک نئے غذائی بحران کے دہانے پر لے آئی ہے؟ سات اہم باتیں

صوبائی محکمہ زراعت کے مطابق 22-2021ء کے دوران سندھ میں 31 ہزار 963 ہیکٹرز پر کیلے کی کاشت ہوئی تھی۔ ضلع ٹھٹہ میں سب سے زیادہ آٹھ ہزار 271 ہیکٹرز پر کیلے کے باغات ہیں۔ خیرپور میں پانچ ہزار 550 ہیکٹر، نوشہرو فیروز میں چار ہزار 375 اور ضلع ٹنڈو الہٰ یار میں 1106 ہیکٹرز پر کیلا کاشت ہوتا ہے۔

مقبول کے مطابق ٹنڈو الہٰ یار میں محکمہ زراعت سندھ  کے بتائے گئے ہیکٹرز سے زیادہ رقبے پر کیلا  کاشت ہو رہا ہے۔

بدین میں روہڑی کینال کے آخری سرے پر واقع ملکانی شریف میں بھی طویل عرصہ سے پانی کی قلت ہے۔ یہاں کے کاشت کار طارق محمود نے بتایا کہ بااثر زمیندار پانی اپنے تصرف میں لے آتے ہیں جس سے بدین شہر کے قریبی علاقوں جرکسن اور سانگی فرہو میں پچھلے دس سال سے پورا پانی نہیں پہنچ رہا اور کاشت کاروں کے مسلسل احتجاج کے باوجود مسئلہ حل نہیں ہوا۔

تاریخ اشاعت 31 اگست 2023

آپ کو یہ رپورٹ کیسی لگی؟

author_image

راشد لغاری حيدرآباد سنده سے تعلق رکھتے ہیں. بطور رپورٹر صحافی. ماحولیات, انسانی حقوق اور سماج کے پسے طبقے کے مسائل کے لیے رپورٹنگ کرتے رہیں ہیں۔

thumb
سٹوری

بحرین کے لوگ مدین ہائیڈرو پاور منصوبے کی مخالفت کیوں کر رہے ہیں؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceعمر باچا

فنکار آج بھی زندہ ہے مگر عمر غم روزگار میں بیت گئی

thumb
سٹوری

رحیم یارخان مبینہ پولیس مقابلے میں مارا جانے والا ساجن ملوکانی کون تھا؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceاشفاق لغاری

مدین ہائیڈرو پاور پراجیکٹ: مقامی لوگ ہجرت کریں گے، چشمے سوکھ جائیں گے مگر بجلی گھر بنے گا

thumb
سٹوری

تھرپارکر: کیا نان فارمل ایجوکیشن سنٹر بچوں کو سکولوں میں واپس لا پائیں گے؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceجی آر جونیجو

ڈاکٹر شاہنواز کے قاتل آذاد ہیں اور انصاف مانگنے والوں پر تشدد ہورہا ہے

افغانستان سے تجارت پر ٹیکس: پاکستان میں پھل اور سبزیاں کیسے متاثر ہو رہی ہیں

انرجی ٹرانسزیشن کیا ہے اور اس کے لیے کیا اقدامات کیے جا رہے ہیں؟

thumb
سٹوری

ضلع تھرپارکر لائیو سٹاک کا سب سے بڑا مرکز مگر یہاں جانوروں کے علاج کی سہولیات کون دے گا؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceجی آر جونیجو
thumb
سٹوری

آواران میں کوے، گدھ اور چیل جیسے گوشت خور پرندے کہاں غائب ہو گئے؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceشبیر رخشانی
thumb
سٹوری

پنجاب میں توہین مذہب کے واقعات: کیا کسی پولیس افسر کے خلاف کارروائی یا فسادی کو سزا ہوئی؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceنعیم ا ، آصف مح

"بلاسفیمی بزنس": پولیس کی تحقیقاتی رپورٹ

Copyright © 2024. loksujag. All rights reserved.
Copyright © 2024. loksujag. All rights reserved.