چھ سالوں سے سیالکوٹ میں پبلک پارک کی تعمیر مکمل نہ ہو سکی

postImg

عابد محمود بیگ

postImg

چھ سالوں سے سیالکوٹ میں پبلک پارک کی تعمیر مکمل نہ ہو سکی

عابد محمود بیگ

سیالکوٹ کھیلوں کےسامان کی پیداوارمیں عالمی شہرت رکھتا ہے، انڈسٹریل زون کے علاوہ رہائشی علاقوں میں بھی جگہ جگہ چھوٹے بڑے کارخانے موجود ہیں۔ لیکن بدقسمتی سے عوام کے لیے یہاں کوئی پبلک پارک نہیں ہے۔

سیالکوٹ کے وسط میں محلہ پریم نگر میں 2017ء میں لوکل گورنمنٹ نے علاقے کے رہائشیوں کی درخواست پر پبلک پارک کی تعمیر کا کام شروع کیا تھا۔ اس سلسلے میں حکومت پنجاب نے ڈیڑھ کروڑ روپے کے فنڈز بھی مختص کئے تھے۔پارک کی تعمیر پر جب کا م کا آغاز ہو ا، چار دیوار ی کی تعمیر پر ساڑھے سات کروڑ خرچ کئے جا چکے تو کچھ لوگوں نے سرکاری زمین پر ذاتی ملکیت کا دعویٰ کر دیا۔

عدالتی حکم نامے پر تعمیراتی کام کو روک دیا گیا تو پریم نگر اور ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں نے باہمی صلاح مشورے سے  ایڈمنسٹریشن سیالکوٹ اور عدالت میں قانونی جنگ لڑنے کا فیصلہ کیا۔

مزمل علی سلہریا  پریم نگر سیالکوٹ کے رہائشی ہیں اور پیشہ کے اعتبار سے بزنس مین ہیں۔ انہوں نے  لوک سجاگ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بااثر افراد سرکاری زمین پر زبردستی قبضہ کرنا چاہتے تھے لیکن انہوں نے ایسا ہونے نہیں دیا۔

وہ مزید بتاتے ہیں کہ جب پارک کی تعمیر کا کام روک دیا گیا، سرکاری فنڈز بھی سرکار کو واپس لوٹا دئے گئے تو انہوں نے سرکاری زمین کو غیر قانونی قبضے سے چھڑوانے کے لئے سپریم کورٹ،  ہائی کورٹ، صدر پاکستان ، وزیراعظم پاکستان، وزیر اعلٰی پنجاب، چیف سیکرٹری، کمشنر گوجرانوالہ اور ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سمیت دیگر اعلی افسران کو 550 سے زائد درخواستیں ارسال کیں۔

"میں نے ذاتی طور پر نیشنل کمیشن آف ہیومن رائٹس پاکستان میں اس حوالے سےدرخواست دائر کی تھی۔ کمیشن نے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن سیالکوٹ کو اپنا موقف دینے کے لیے بارہا بلوایا۔ ضلعی انتظامیہ کا کوئی بھی نمائندہ  کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہوا تو کمیشن آف ہیومن رائٹس نے میرے حق میں فیصلہ دے دیا اور حکم جاری کیا کہ 2020ء میں ضلعی انتظامیہ نے  چار کنال متنازع اراضی کوعلیحدہ کر دیا جائے اور 16کنال زمین پر پریم نگر پبلک پارک کی تعمیر کا آغاز کیا جائے"۔

انہوں نے بتایا کہ پریم نگر پارک کی تعمیر کے لیے مالی سال  2017-18میں کل 15 کروڑ روپے کے فنڈز منظور کئے گئے تھے۔ اسی سال سات کروڑ50  لاکھ روپے کے فنڈ 2017ء میں پارک کی تعمیر پر خرچ کر دئیے گئے، بقایا سات کروڑ 50  لاکھ روپے کے فنڈز ابھی پارک کی تعمیر پر خرچ کئے جانا تھے، تاہم تعمیر کا کام رک جانے کی وجہ سے پنجاب حکومت کو واپس لوٹا دئے گئے۔‘‘

مزمل علی سلہریا نے لوک سجاگ کو مزیدبتایا کہ مالی سال 21-2020 اور 22-2021 میں بھی پارک کی تعمیر  کے لیے ساڑھے سات کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے لیکن ہر بار ضلعی انتظامیہ، ایکسین لوکل گورنمنٹ اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ کی عدم دلچسپی کی وجہ سے فنڈز استعمال ہی نہیں ہوئے اور حکومت کو واپس بھیج دئے گئے۔

’’فنڈز کی واپسی کی ایک اور وجہ بااثر مقامی افراد اور وکلا تھے جو بار بار پارک کی تعمیر کو رکوانے کے لیے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن سیالکوٹ کو بے بنیاد درخواستیں دے دیتے تھے‘‘۔

پریم نگر کے رہائشی ملک محمد فریاد اور قاسم علی مغل نے لوک سجاگ سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ انہیں ابھی بھی یہ شکایت ہے کہ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ، ایکسین لوکل گورنمنٹ اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ، پریم نگر پارک کی تعمیر کے لئے عملی اقدامات نہیں کر رہے۔

ان افسران نے " لوک سجاگ " کو بھی جلد پارک کی تعمیر مکمل کرنے کے لیے جلد تعمیراتی کام شروع کروانے کی یقین دہانی کروائی ہے اور آفیسرز  یہی کہتے ہیں پارک کی تعمیر کے لیے قانونی پراسس کا آغاز کر چکے ہیں۔

محمد ناصر ایکسین لوکل گورنمنٹ نے لوک سجاگ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 2017ء میں جس کنٹریکٹر کو پارک کی تعمیر کا کنٹریکٹ دیا گیا تھا۔ اس نے 2022ء  میں پرانے ریٹ پر تعمیراتی کام کرنے سے انکار کر دیا تھا جس پر انہوں نے اس کا کنٹریکٹ منسوخ کر دیا تھا۔ وہ بتاتے ہیں کہ دوبارہ پارک کی تعمیر کے لئے انہیں  الیکشن کمیشن سے اجازت لے کر پھر سے ٹینڈر جاری کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں

postImg

نارووال کا ویمن اینڈ چلڈرن پارک: 'اپنی نوعیت کا ایک منفرد منصوبہ جو سیاست کی نذر ہو گیا'

لیکن سیالکوٹ کے الیکشن آفیسر محمد حسین واہلہ واضح کرتے ہیں کہ  پہلے سے منظور شدہ منصوبے جن کی فنڈنگ ہوئی ہو اور ان پر کام بھی جاری ہو ان کو الیکشن کمیشن نہیں روکتا، الیکشن شیڈول کا اعلان ہونے کے بعد کوئی بھی نیا منصوبہ نہ شروع کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی اس کے لیے فنڈز مختص کئے جا سکتے ہیں۔

"ایکسین نے پریم نگر پارک کی تعمیر میں تاخیری حربہ استعمال کرتے ہوئے زیر تعمیر پارک کے منصوبے کو بلاوجہ الیکشن کمیشن کی اجازت سے جوڑ دیا ہے"۔

محمد عاطف ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ نے لوک سجاگ کو بتایا کہ انہوں نے حال ہی میں چارج لیا ہے تو وہ اس  ایشو سے لاعلم ہیں۔لیکن وہ یہ جانتے ہیں کہ  حکومت پنجاب نے ایک بار پھر سے مالی سال 23-2022 میں  پریم نگر پارک کی تعمیر کے لیے  سات کروڑ 50 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے ہیں۔وہ جلد ہی قانونی پراسس مکمل کر کے پارک کی تعمیر کا کام شروع کروا دیں گے۔

سیالکوٹ کے ڈپٹی کمشنر شاہ میر اقبال نے لوک سجاگ کو بتایا کہ وہ وہ پریم نگر پارک کی تعمیر کے منصوبے کے معاملات دیکھ رہے ہیں اور قانونی عمل کی پیروی کرتے ہوئے منصوبہ جلد مکمل کر دیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت 27 فروری 2024

آپ کو یہ رپورٹ کیسی لگی؟

author_image

عابد محمود بیگ 30 سالوں سے صحافت سے وابستہ ہیں اردو انگلش الیکٹرانک میڈیا کی صحافت اور انویسٹیگیش نیوز سٹوری پر کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

چینی بنانے سے پہلے ہی شوگر ملز 25 ارب روپے کما لیتی ہیں

اس کے بال دھاگے کے تھےمگر ماں کے ہاتھ کی بنی گڑیا بیش قیمت تھی

واٹر کانفرنس: سندھ کا پانی دوسرے صوبوں کو ہرگز نہیں دیں گے

thumb
سٹوری

'میری کروڑوں کی زمین اب کوئی 50 ہزار میں بھی نہیں خریدتا': داسو-اسلام آباد ٹرانسمیشن لائن پر بشام احتجاج کیوں کر رہا ہے؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceعمر باچا
thumb
سٹوری

شوگر ملوں کے ترازو 83 ارب روپے کی ڈنڈی کیسے مار رہے ہیں؟ کین کمشنر کا دفتر کیوں بند ہوا؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceآصف ریاض
thumb
سٹوری

دیامر میں درختوں کی کٹائی، جی بی حکومت کا نیا'فاریسٹ ورکنگ پلان' کیا رنگ دکھائے گا؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceفہیم اختر

شیخ ایاز میلو: میرا انتساب نوجوان نسل کے نام، اکسویں صدی کے نام

thumb
سٹوری

بہاولپور میں طالبہ کا سفاکانہ قتل، پولیس مرکزی ملزم تک کیسے پہنچی؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceزبیر خان

نئی نہروں کا مسئلہ اور سندھ کے اعتراضات

thumb
سٹوری

شام میں ملیشیا کے کیمپوں میں محصور پاکستانی جنہیں ریاست نے اکیلا چھوڑ دیا

arrow

مزید پڑھیں

User Faceزبیر خان
thumb
سٹوری

زرعی انکم ٹیکس کیا ہے اور یہ کن کسانوں پر لاگو ہوگا؟

arrow

مزید پڑھیں

عبداللہ چیمہ
thumb
سٹوری

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی، عوام کے تحفظ کا ادارہ یا استحصال کاہتھیار؟

arrow

مزید پڑھیں

سہیل خان
Copyright © 2025. loksujag. All rights reserved.
Copyright © 2025. loksujag. All rights reserved.