پاک افغان سرحدی حکام کی رسہ کشی۔ ہزاروں افغانی دنبے سرحد پار کرنے کے منتظر

postImg

محراب آفریدی

postImg

پاک افغان سرحدی حکام کی رسہ کشی۔ ہزاروں افغانی دنبے سرحد پار کرنے کے منتظر

محراب آفریدی

ضلع خیبر کے آفریدی اور شینواری قبائل دنبے کے گوشت اور اس کی چربی میں بنائے جانے والے مخصوص پکوانوں کے لئے اپنی رغبت اور ان کی تیاری میں اپنی مہارت کے حوالے سے پاکستان بھر میں شہرت رکھتے ہیں۔

پاکستان کے ہر بڑے شہر میں اب شینواری ریسٹورنٹ دکھائی دیتے ہیں جو چھوٹے گوشت کی کڑاہی اور تکوں کے لیے مشہور ہیں۔ اس رجحان کی ایک وجہ سرحد کے دونوں اطراف رہنے والے ان قبائل میں گلہ بانی کی روایت بھی ہے۔

عموماً عید الاضحٰی پر قربانی کی ضرورت پیش نظر سرحد کے دونوں جانب جانوروں کی طلب میں اضافہ ہو جاتا ہے جسے پورا کرنے کے لئے پاکستان سے بڑے جانور جیسے بیل، گائے اور بھینسیں افغانستان لے جائے جاتے ہیں تو افغانستان سے بڑی تعداد میں دنبے اور بھیڑیں سرحد کے اِس پار لانے کا سلسلہ شروع ہوتا ہے۔

لیکن گزشتہ چند برس سے جانوروں کی تجارت کا یہ سلسلہ دونوں ممالک کے سرحدی حکام اور متعلقہ محکموں کے درمیان رسہ کشی کا باعث بنا ہوا ہے جس کی وجہ سے اس مرتبہ جانوروں کی تجارت میں کمی آئی ہے۔ اس کے نتیجے میں خیبرپختونخوا میں بھیڑوں کی قیمتیں پہلے سے بڑھ گئی ہیں۔

پاک افغان سرحد پر واقع ضلع خیبر میں افغانستان کے ساتھ آمدورفت اور غیر رسمی تجارت کے لیے طورخم، شلمان، بازار زخا خیل اور شمشاد کے مقامات پر عام گزرگاہوں کے علاوہ درجنوں غیر رسمی گزر گاہیں استعمال ہوتی چلی آئی ہیں۔ لیکن پچھلی دہائی میں سکیورٹی صورتحال کے باعث ان میں سے اب صرف طورخم کی گزرگاہ ہی باقاعدہ تجارت و آمدورفت کے لیے کھلی ہوئی ہے۔

اس گزر گاہ کو ستمبر 2019ء میں پورے ہفتے چوبیس گھنٹے عوامی آمدورفت (خاص طور پر علاج معالجے یا سرحد کے اس پار عزیزوں سے ملاقات) کے لیے فعال کیا جاچکا ہے۔ لیکن پاک  افغان تعلقات میں اتار چڑھاؤ اور سکیورٹی صورتحال کے باعث اس میں وقتاً فوقتاً تعطل آجاتا ہے یا دونوں جانب حکام کی جانب سے سختی و نرمی کا سلسلہ چلتا رہتا ہےؕ

اس سال بھی افغانستان کی جانب سے چھوٹے جانور بالخصوص دنبے پاکستان بھیجنے کی اجازت کو پاکستان سے بڑے جانوروں کی برآمد کی اجازت سے مشروط کیا گیا ہے جبکہ پاکستان کی جانب سے یہ شرط رکھی گئی ہے کہ افغانستان سے لائے جانے والے جانوروں میں بیماریوں کی غیرموجودگی کی تصدیق کے لئے افغان حکام سے کورنٹین سرٹیفیکیٹ کے اجراء کی شرط رکھی گئی ہے۔

لنڈی کوتل سے تعلق رکھنے والے بیوپاری رجب گل کہتے ہیں کہ وہ ہر سال افغانستان سے دنبے درآمد کرتے ہیں تاہم رواں سال طورخم بارڈر پر کسٹم حکام کی جانب سے اجازت نہ ملنے پر اب تک ایک بھی دنبہ نہیں لاسکے۔

"پاکستانی کسٹم حکام کی جانب سے طورخم کے راستے لائے جانے والے دنبوں کے لیے کوارنٹین سرٹیفیکٹ مانگا جا رہا ہے۔اس سرٹیفیکیٹ کی عدم موجودگی میں جانوروں کو سات سے چودہ دن تک الگ تھلگ رکھنے کی شرط عائد ہے، اب عید میں دن ہی کتنے رہ گئے ہیں۔ عید کے بعد نہ تو جانوروں کی یہ طلب رہے گی اور نہ ہی ان کی اچھی قیمت ملے گی۔"

پاکستانی کسٹم حکام کوارنٹین سرٹیفیکیٹ کو بنیادی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ عام طریق کار کے مطابق افغانستان کے لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ نے کوارنٹین سرٹیفیکیٹ پاکستان کے لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کو فراہم کرنا ہوتا ہے لیکن تاحال ان کی جانب سے اس معاملے میں کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا۔

جانوروں کو پاکستان کی حدود میں لائے جانے کے بعد اتنی بڑی تعداد کا معائنہ اور ان کے لیے کوارنٹین کا بندوبست کرنا سر دست ممکن نہیں ہے۔

ضلع خیبر میں لنڈی کوتل سیاسی اتحاد کے صدر مراد حسین کہتے ہیں کہ پانچ سال سے دنبوں کی درآمد کے معاملے میں مسائل چل رہے ہیں جس کے باعث ضلع خیبر بالخصوص ملحقہ علاقوں لنڈی کوتل، جمرود اور باڑہ کے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔

"افغانستان میں دنبوں کی افزائش زیادہ ہے اس لئے عید الاضحیٰ کے موقع پر ان کی درآمد سے یہاں کے لوگوں کو سستے داموں صحت مند دبنے مل جاتے ہیں"۔

مراد حسین نے گزشتہ سال کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ پچھلے سال جرگے نے دونوں جانب حکام  سے بات کی تھی۔ اس وقت افغان حکام کی جانب سے مقامی ضروریات کی بنیاد پر دنبوں کی پاکستان کو فروخت روکی گئی تھی لیکن ان کے جرگے کی عزت افزائی کرتے ہوئے برآمد کی اجازت دے دی گئی لیکن پاکستانی حکام کی جانب سے اس معاملے میں کوئی تعاون نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

postImg

افغانستان پاکستان کو انگور اور انار کیوں نہیں بھیج رہا؟

ضلع خیبر کے اسسٹنٹ کمشنر ارشد مہمند نے لوک سجاگ کو بتایا کہ یہ دو ممالک کے درمیان تجارتی پروٹوکول ہے۔اس لیے درآمد و برآمد کے حوالے سے طے شدہ شرائط کو ماننا ضروری ہے۔

"قبائلی علاقوں کے خیبر پختونخوا میں انضمام سے پہلے یہ شرائط لاگو نہیں تھیں لیکن اب یہ اضلاع صوبائی بندوبست کا حصہ ہیں جن پر ان تمام ضوابط کا اطلاق ہوتا ہے جو صوبے میں رائج ہیں اور اس طرح دنبوں کی درآمد کے لئے کوارنٹین سرٹیفیکٹ کا حصول ہے تاکہ یہ اندازہ ہو سکے کہ یہ جانور جسمانی طور پر تندرست ہیں"۔

اس معاملے میں لنڈی کوتل سیاسی اتحاد کی جانب سے ایک گرینڈ جرگے کا انعقاد کیا گیا ہے جس کے شرکا کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے حکام سنجیدگی سے اس مسئلے کو حل کریں اور افغانستان سے دنبوں کی درآمد پر عائد پابندی ختم کریں، بصورت دیگر وہ احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے۔

امسال عید الاضحٰی سے پہلے مختلف غیر رسمی راستوں سے (بذریعہ سمگلنگ) کم تعداد میں دنبے ضلع خیبر پہنچے ہیں جس کے باعث عید پر حسب روایت سستے دنبے دستیاب نہیں ہو سکے اور دنبے کی قربانی کو ترجیح دینے والے بیشتر لوگ بیل گائے اور بھینس کی قربانی کریں گے۔

تاریخ اشاعت 28 جون 2023

آپ کو یہ رپورٹ کیسی لگی؟

author_image

محراب آفریدی کا تعلق قبائلی ضلع خیبر سے ہے۔ وہ قومی جرائد اور آن لائن رسائل کیلئے اپنے ضلع کے مسائل پر لکھتے ہیں اور لنڈی کوتل پریس کلب کے سابق صدر ہیں۔

thumb
سٹوری

اُشوجو زبان جسے بشیگرام کے صرف ڈیڑھ، دو ہزار افراد ہی بولتے ہیں

arrow

مزید پڑھیں

User Faceوقار احمد
thumb
سٹوری

مہارے گھراں ناں پدھارو: تھر میں گونجتے لوک گیتوں کی زبان ڈھاٹکی کی داستان

arrow

مزید پڑھیں

جئہ پرکاش
thumb
سٹوری

ہجرت کر جانے والے برکی قبائل اپنی مادری زبان 'ارمڑی' اپنے گاؤں میں ہی چھوڑ جاتے ہیں

arrow

مزید پڑھیں

User Faceارشد مومند
thumb
سٹوری

ٹانکہ بہ ٹانکہ: سواتی شالوں پر پھول کھلانے والی محنت کش خواتین اپنی خودمختاری کا راستہ بُن رہی ہیں

arrow

مزید پڑھیں

User Faceعظمیٰ اقبال
thumb
سٹوری

خود سوزی: کیلے کے کاشتکار ایک سو ارب روپے سالانہ جلا کر راکھ کیوں کر رہے ہیں؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceاشفاق لغاری
thumb
سٹوری

دلہا دلہن راضی اور پنڈت غائب: ہندو میرج ایکٹ کا اطلاق کس صوبے میں کہاں رکا ہوا ہے؟

arrow

مزید پڑھیں

جئہ پرکاش
thumb
سٹوری

سندھ سولر انرجی پراجیکٹ میں کرپشن: بجلی کے غریب صارفین کی سولر بیٹری کتنا عرصہ چل پائے گی؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceاشفاق لغاری
thumb
سٹوری

آپ ملک سے باہر نہیں جا سکتے: کیا 'ائیرپورٹ ناکے' پاکستانی پاسپورٹ کا وقار بلند کر پائیں گے؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceشازیہ محبوب

بھجن میں ہم بارش مانگتے ہیں کوئلہ نہیں

thumb
سٹوری

ضلع لوئر دیر جہاں پوری دہائی میں کوئی ایک ترقیاتی منصوبہ بھی مکمل نہیں ہو سکا

arrow

مزید پڑھیں

User Faceحلیم اسد
thumb
سٹوری

برف کی خشک سالی: خیبر پختونخوا کے پہاڑوں سے اترتا ہوا معاشی و آبی بحران

arrow

مزید پڑھیں

User Faceعمر باچا
thumb
سٹوری

مقامی کوئلے کی سستی بجلی کا مہنگا فسانہ: قومی مفاد کی گونج میں دبی تھر واسیوں کی بپتا

arrow

مزید پڑھیں

سجاگ رپورٹ
Copyright © 2026. loksujag. All rights reserved.
Copyright © 2026. loksujag. All rights reserved.