ضلع بہاولپور: چار قومی اور آٹھ صوبائی انتخابی حلقوں میں تبدیلیاں، فائدہ کس کو ہو گا؟

postImg

محمد یاسین انصاری

loop

انگریزی میں پڑھیں

postImg

ضلع بہاولپور: چار قومی اور آٹھ صوبائی انتخابی حلقوں میں تبدیلیاں، فائدہ کس کو ہو گا؟

محمد یاسین انصاری

loop

انگریزی میں پڑھیں

ضلع بہاولپور میں قومی اسمبلی کے پانچ اور پنجاب اسمبلی کے 10 انتخابی حلقے ہیں۔ 2023ء کی مردم شماری کے مطابق نئی انتخابی حلقہ بندیوں میں الیکشن کمیشن نے یہاں چار قومی اور آٹھ صوبائی اسمبلی کے حلقوں کی حدود میں تبدیلیاں کی ہیں۔

ان تبدیلیوں سے مسلم لیگ (ق) اور مسلم لیگ (ن) کے ممکنہ امیدوار مطمئن نظر آتے ہیں۔ تاہم بعض جماعتوں نے نئی حلقہ بندیوں پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

بہاولپور شہر کا قومی حلقہ این اے 170 نئی حلقہ بندی کے بعد اب این اے 168 ہو گیا ہے اور اس میں مزید کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

 حلقہ این  اے167 خانقاہ شریف (سابقہ این اے176 ) سے بستی ملکانی پٹوار سرکل ہتھیجی قانون گوئی حلقہ پٹوار کو کاٹ کر این اے 166 احمد پور شرقیہ (سابقہ این اے174 ) میں شامل کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح حماتیاں قانون گوئی حلقہ این اے 165 یزمان (این اے 172) سے نکال کر این اے167 خانقاہ شریف میں شامل کر دی گئی ہے۔

این  اے 166 احمد پور شرقیہ سے حلقہ قانون گوئی قلاب، قانون گوئی چنی گوٹھ اور چنی گوٹھ ٹاؤن کمیٹی کو بھی نکال لیا گیا ہے۔ یہ آبادیاں اب این اے165  یزمان میں شامل کر دی گئی ہیں۔

این  اے164 خیرپور ٹامیوالی/حاصل پور (سابقہ این اے171 ) میں سوائے نام کے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

 حلقہ پی پی 253 بہاول پور نو (سابقہ پی پی245 ) میں چارج نمبر 10 اور چارج نمبر 11 کے علاقے شامل کیے گئے ہیں جبکہ اس حلقے سے عباسی ٹاؤن ویسلاں، آلہ آباد کالونی، بسم اللہ کالونی، کینٹ وغیرہ کی آبادیاں حلقہ پی پی 254 (سابقہ پی پی 246) میں منتقل کر دی گئی ہیں۔

حلقہ پی پی 251 کے نمبر میں تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ تاہم اس حلقے سے ملکانی بستی پٹوار سرکل کا علاقہ نکال کر پی پی 249 احمد پور شرقیہ کے ساتھ ملا دیا گیا ہے۔ جبکہ کوٹ داؤ گھلو پٹوار سرکل اور میانی پٹوار سرکل کی آبادی وڑھیلاں پی پی 251 میں شامل کی گئی ہے۔

 حلقہ پی پی 252 میں حماتیاں قانون گوئی کی آبادی شامل کر دی گئی ہے جبکہ واہی بہاول شاہ پٹوار سرکل، کوٹلہ موسی خان پٹوار سرکل اور ملکانی پٹوار سرکل پی پی 249 میں شامل کر دیے گئے ہیں۔

حلقہ پی پی 250 سے واہی بہاول شاہ پٹوار سرکل اور کوٹلہ موسیٰ خان پٹوار سرکل نکال کر اس کی آبادی برابر کی گئی ہے۔

حلقہ پی پی 248 کی آبادیوں ہیڈ راجکاں قانون گوئی اور سلاری چولستان قانون گوئی کو حلقہ پی پی247 میں شامل کیا گیا ہے۔ حلقہ پی پی248 سے ہیڈ راجکاں اور سلاری چولستان قانون گوئی نکالنے کے بعد اس حلقے میں کلاب قانون گوئی، چنی گوٹھ قانون گوئی اور ٹاؤن کمیٹی چنی گوٹھ شامل کر دی گئی ہے۔

 حلقہ پی پی 245 کے سابقہ (پی پی247 ) اور حلقہ پی پی 246 (سابقہ پی پی248 ) میں کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما حسین احمد مدنی بتاتے ہیں کہ حلقوں میں غیر متوقع تبدیلیوں نے امیدواروں کے ساتھ ووٹرز کو بھی پریشان کر دیا ہے کیونکہ ووٹر جب امیدواروں کو جانتا ہی نہیں ہو گا تو اچھے امیدوار کا انتخاب کیسے کر سکے گا۔

وہ کہتے ہیں کہ ووٹرز کو پولنگ سٹیشن پر لانے میں مشکلات ہوں گی اور دھاندلی کے خدشات بھی بڑھ جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کو حلقوں کی تبدیلیوں کے فیصلے پر ازخود نظرثانی کرنی چاہیے۔

ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) خالد محمود ججہ نے نئی حلقہ بندی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ وہ بتاتے ہیں کہ حلقوں میں تبدیلی کا عمل قانون کے مطابق کیا گیا ہے، انہیں کسی قسم کی پریشانی نہیں ہے اور نہ ہی انہیں کسی حلقے پر کوئی اعتراض ہے۔

 حلقہ این اے 165 یزمان سے امیدوار اور مسلم لیگ (ق) کے سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ کے فرزند ولی داد چیمہ کہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن آزاد ہے، جو حلقہ بھی فائنل ہو گا وہ الیکشن لڑ لیں گے۔ گزشتہ الیکشن میں حلقہ تبدیل ہونے کے باوجود طارق چیمہ نے کامیابی حاصل کی تھی۔

امیر جماعت اسلامی ضلع بہاولپور سید ذیشان اختر نے کہا کہ یہ تاثر پایا جا رہا ہے کہ مخصوص امیدواروں کو کامیاب کرانے کے لیے من پسند حلقے بنائے گئے ہیں۔ وہ ان حلقہ بندیوں کو مسترد کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ سابقہ حلقہ بندیوں کو بحال رکھا جائے۔
رہنما جمعیت علمائے اسلام (ف) کےامیدوار قومی اسمبلی محمد صفدر شہباز کا کہنا تھا کہ انہیں حلقہ بندیوں پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ جبکہ صدر انصاف لائرز فورم جنوبی پنجاب ملک محمد صادق جوئیہ بتاتے ہیں کہ پی ٹی آئی سے کسی معاملے پر کوئی مشاورت نہیں کی گئی ہے اس لیے وہ حلقہ بندیوں پر کوئی رائے نہیں دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

postImg

نئی حلقہ بندیوں میں راجن پور کو اضافی صوبائی نشست مل گئی، حلقوں میں مواضعات کی تبدیلی سے انتخابی امیدواروں کو پریشانی

 سماجی کارکن مظہر شہزاد کا خیال ہے کہ حلقہ بندیاں مخصوص لوگوں کو نوازنے کی ایک سازش ہے۔ ایسے محسوس ہوتا ہے کہ من پسند امیدواروں کو ان کی مرضی کے مطابق حلقے دے کر کامیاب کرانے کی منصوبہ بندی ہو رہی ہے۔

شہری محمدایوب باجوہ کہتے ہیں کہ 2018ء میں حلقہ بندیاں تبدیل کی گئیں، اب پانچ سال بعد دوبارہ وہی پریکٹس کی جا رہی ہے۔ آبادی کے لحاظ سے اگر حلقہ بندیاں تبدیل کرنا مقصود تھا تو کم از کم اردگرد کی قانون گوئیاں شامل کی جاتیں۔ حلقوں کو مشرق سے لے کرمغرب تک لمبی پٹی بنا دیا گیا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کہا کہ حلقہ این اے 165  یزمان سے حماتیاں قانون گوئی اس لیے علیحدہ کر دی گئی ہے کہ اس حلقہ میں سابق ایم پی اے چوہدری احسان الحق نے چوہدری طارق بشیر چیمہ کا ساتھ چھوڑ دیا ہے اور سابق ایم پی اے اس علاقے میں اپنا ذاتی اثر و رسوخ رکھتے تھے۔ چوہدری طارق کو اب یہاں سے زیادہ ووٹ ملنے کی امید نہیں تھی۔

تاریخ اشاعت 2 نومبر 2023

آپ کو یہ رپورٹ کیسی لگی؟

author_image

محمدیاسین انصاری بہاول پور کے نوجوانوں صحافی ہیں۔ عرصہ 23 سال سے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے ساتھ منسلک ہیں۔

thumb
سٹوری

شام میں ملیشیا کے کیمپوں میں محصور پاکستانی جنہیں ریاست نے اکیلا چھوڑ دیا

arrow

مزید پڑھیں

User Faceزبیر خان
thumb
سٹوری

زرعی انکم ٹیکس کیا ہے اور یہ کن کسانوں پر لاگو ہوگا؟

arrow

مزید پڑھیں

عبداللہ چیمہ
thumb
سٹوری

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی، عوام کے تحفظ کا ادارہ یا استحصال کاہتھیار؟

arrow

مزید پڑھیں

سہیل خان
thumb
سٹوری

کھانا بنانے اور پانی گرم کرنے کے لیے بجلی کے چولہے و گیزر کی خریداری کیوں بڑھ رہی ہے؟

arrow

مزید پڑھیں

آصف محمود

پنجاب: حکومتی سکیمیں اور گندم کی کاشت؟

thumb
سٹوری

ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کے کاشتکار ہزاروں ایکڑ گندم کاشت نہیں کر پا رہے۔ آخر ہوا کیا ہے؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceمحمد زعفران میانی

سموگ: ایک سانس ہی ہم پر حرام ہو گئی

thumb
سٹوری

خیبر پختونخوا میں ایڈز کے مریض کیوں بڑھ رہے ہیں؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceاسلام گل آفریدی
thumb
سٹوری

نئی نہریں نکالنے کے منصوبے کے خلاف سندھ میں احتجاج اور مظاہرے کیوں؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceمنیش کمار
thumb
سٹوری

پنجاب: محکمہ تعلیم میں 'تنظیم نو' کے نام پر سکولوں کو'آؤٹ سورس' کرنے کی پالیسی، نتائج کیا ہوں گے؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceنعیم احمد

برف کے پہاڑؤں پر موت کا بسیرا ہے، مگر بچے بھی پالنے ہیں

thumb
سٹوری

سموگ: یہ دھواں کہاں سے اٹھتا ہے؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceآصف ری ، عبدالل
Copyright © 2024. loksujag. All rights reserved.
Copyright © 2024. loksujag. All rights reserved.