عمر کوٹ اور تھر کی کیٹل کالونیاں فعال نہ ہو سکیں، سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان

postImg

الیاس تھری

loop

انگریزی میں پڑھیں

postImg

عمر کوٹ اور تھر کی کیٹل کالونیاں فعال نہ ہو سکیں، سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان

الیاس تھری

loop

انگریزی میں پڑھیں

سندھ کے ضلع عمر کوٹ اور تھر میں مویشیوں کی افزائش نسل کے لیے سولہ سال پہلے بنائی گئی 'کیٹل کالونیاں' ابھی تک پوری طرح فعال نہیں ہو سکیں جن پر سرکاری خزانے سے خرچ کی گئی بھاری رقم عملاً ضائع ہو چکی ہے۔

یہ کالونیاں تقریباً ایک ارب اور 44 کروڑ روپے لاگت سے عمر کوٹ، تھرپارکر کے گاؤں جنھان جونیجو اور کلوئی میں بنائی قائم کی گئی تھیں۔ ان کا ایک مقصد یہ بھی کہ لوگ اپنے مویشی آبادیوں سے نکال کر ان کالونیوں میں رکھیں تاکہ سرکاری سطح پر ان کی اجتماعی دیکھ بھال ہو سکے۔

عمرکوٹ کی کیٹل کالونی شہر سے پانچ کلومیٹر دور مشرق میں رتنور روڈ پر دو سو ایکڑ اراضی پر بنائی گئی۔ سرکاری ریکارڈ کے مطابق 44 کروڑ روپے سے لاگت سے یہ منصوبہ اگست 2016ء میں مکمل ہوا جس کے بعد محکمہ ورکس نے یہ کالونی محکمہ لائیو سٹاک کو سونپ دی۔ تاہم اس کالونی کو تاحال پوری طرح فعال نہیں کیا جا سکا۔

تھرپارکر میں نوکوٹ قلعے کے قریب جنھان جونیجو گاؤں میں کیٹل کالونی کی خستہ حال عمارتیں ہی باقی رہ گئی ہیں جبکہ کلوئی کے قریب قائم کردہ دوسری کالونی کا بھی یہی حال ہے۔

غلام اکبر درس پچھلے 25 برس سے مویشی پال رہے ہیں۔وہ عمر کوٹ کی تحصیل کنری میں رہتے ہیں جہاں انہوں نے اپنے گاؤں نبیسر  میں مویشی فارم بنا رکھا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے تھر اور عمر کوٹ میں ڈیری ڈیویلپمنٹ کے لیے تین کیٹل کالونیاں بنائی تھیں مگر ان میں کوئی ایک بھی فعال نہیں ہے۔ سرکاری خزانے کے کروڑوں روپے ضائع  ہو گئے اور مقامی لوگوں کو بھی کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

عمر کوٹ کے محلہ سومرو سے تعلق رکھنے والے مینھل سومرو نے اپنے گھر کے ساتھ باڑے میں تقریباً 35 گائیں بھینیسں پال رکھی ہیں۔ وہ ان کا دودھ شہر میں بیچتے ہیں۔

مینھل کا کہنا ہے کہ عمر کوٹ کی کیٹل کالونی ان کے علاقے سے قریب ہے لیکن اس کالونی میں پانی نہیں ہے۔ اگر محکمہ لائیو سٹاک پانی کی فراہمی شروع کرا دے اور شیڈ الاٹمنٹ کی فیس میں کمی کرے تو وہ اپنے مویشیوں کو کیٹل کالونی میں منتقل کر سکتے ہیں۔

اس وقت کیٹل کالونی کی ماہانہ فیس 7600 روپے ہے جسے مویشی مالکان بہت زیادہ قرار دیتے ہیں۔

عمرکوٹ کے  سماجی کارکن ہرچند ساگر بتاتے ہیں کہ کیٹل کالونی میں پانی کے برسوں سے خالی تالاب ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ میٹھے پانی کے لیے بنائی گئی بڑی ٹینکی کا بھی یہی حال ہے جس کی چھت نوجوانوں کے سیلفیاں بنانے کے کام آتی ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ یہ کالونی ڈیری فارمرز کے کام تو نہ آ سکی البتہ بینظیر انکم سپورٹ والوں کے کام ضرور آ رہی ہے۔ کالونی کی عمارت کو عارضی طور پر اس پروگرام کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ یہاں جب خواتین  پیسے نکلوانے آتی ہیں تو وقتی طور پر چہل پہل دکھائی دیتی ہے۔ سیلاب متاثرن کے لیے خیمہ سٹی بھی اسی کالونی میں قائم کیا گیا تھا۔

چند برس سے ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے کیٹل کالونی میں ویٹرنری ہسپتال  کے لیے تعمیر کردہ چند کوارٹرز میں اپنا دفتر بنا رکھا ہے۔ اس لاوارث کیٹل کالونی کی عمارتوں کے دروازے اور دیگر قیمتی سامان چوری ہو رہا ہے۔ بھینسوں کو نہلانے کے لیے بنائے گئے فواروں کے کچھ حصے بھی غائب ہو گئے ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک تسلیم کرتے ہیں کہ کالونی سے سامان چوری ہوتا رہا ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ جب سے وہ اس جگہ آئے ہیں اس وقت سے چوری کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

عمرکوٹ کے سابق ڈپٹی کمشنر ندیم رحمان میمن نے جولائی 2020ء  میں کالونی کی بحالی کے لیے اجلاس بلایا اور پندرہ روز کے اندر مویشی بانوں کو شیڈز کی الاٹمنٹ کی ہدایات جاری کیں۔ کالونی کو  کوٹ واہ سے پانی  کی فراہمی کے لیے ایکسیئن انہار تھر ڈویژن کو لیٹر لکھنے کی ہدایات بھی دی گئیں مگر ان معاملات پر کوئی پیش رفت نہ ہوئی۔ 

اس وقت کے ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر گنیش کمار کہتے ہیں کہ کیٹل کالونی کا رقبہ بارانی تھا اس لیے پانی کا انتظام نہ ہو سکا۔ کوٹ واہ سے پانی لینے کے لیے حکومت کو 30 لاکھ روپے دینے کی درخواست  کی گئی تاہم یہ کوشش کامیاب نہیں ہو سکی۔

دوسری جانب ایکسیئن آبپاشی تھر ڈویژن اختر خاصخیلی کالونی کو پانی دینے کے لیے کوئی سمری یا تجاویز ملنے کی تردید کرتے ہیں۔ وہ بتاتے ہیں کہ ایسا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے۔ تاہم ضلعی انتظامیہ سے احکامات ملے تو وہ فزیبلٹی رپورٹ تیار کر کے حکام کو بھیج دیں گے۔

عمر کوٹ کے موجودہ ڈپٹی کمشنر نوید رحمان لاڑک کہتے ہیں کہ کیٹل کالونی کا معاملہ ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ باڑے باہر منتقل ہونے  سے شہر کا ماحول بہتر ہو گا اور کسان بھی پراجیکٹ کے معاشی فوائد سے مستفید ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

postImg

کچھی بولان ، کیاسیلاب سے متاثرہ مویشی پالوں اور گلہ بانوں کے نقصان کا کبھی ازالہ ہو پائے گا؟

تھرپارکر کے گاؤں مانجھی ڈاھانی کے عثمان جونیجو نے 17 گائے بھینسیں پال رکھی ہیں۔ وہ 20 سال سے نوکوٹ جا کر دودھ بیچ رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ مویشی بیمار ہو جائیں تو نوکوٹ یا مٹھی سے ڈاکٹروں کو بلانا پڑتا ہے۔ مویشیوں کے حوالے سے کئی مسائل ایسے ہیں جو تھرپاکر کی جنھان جونیجو کیٹل کالونی فعال ہونے کی صورت میں حل ہو سکتے تھے۔

ان مویشی کالونیوں کےمعاملے پر جب سندھ کے ڈائریکٹر اینیمل ہسبینڈری ڈاکٹر احتشام الحق سے بات کی گئی تو انہوں نے غیر فعال کیٹل کالونیوں کے مسائل کا اعتراف کیا اور کہا کہ ان کا محکمہ مسائل کو حل کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور وہ اس سلسلے میں جلد عمر کوٹ کے ڈپٹی کمشنر سے بھی ملیں گے۔

تاریخ اشاعت 16 اگست 2023

آپ کو یہ رپورٹ کیسی لگی؟

author_image

الیاس تھری کا تعلق ضلع عمرکوٹ سندھ سے ہے۔ وہ گذشتہ بیس سالوں سے زائد عرصے سے صحافت سے منسلک ہیں۔ تعلیم، سیاست، ادب، ثقافت و سیاحت، زراعت، پانی، جنگلی جیوت اور انسانی حقوق کے موضوعات پر لکھتے رہے ہیں۔

thumb
سٹوری

گیس لیکج اور سلنڈر پھٹنے کے بڑھتے ہوئے واقعات: "توانائی کے متبادل ذرائع انسانی زندگیاں بچا سکتے ہیں"

arrow

مزید پڑھیں

آصف محمود

بجلی کے لیے اربوں روپے کے ڈیم ضروری نہیں

thumb
سٹوری

کروڑہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ: ترقی یا مقامی وسائل کی قربانی؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceعمر باچا
thumb
سٹوری

کیا زیتون بلوچستان کی زراعت میں خاموش انقلاب ثابت ہو گا؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceعاصم احمد خان
thumb
سٹوری

سولر سسٹم اور لیتھیم بیٹری: یک نہ شد دو شد

arrow

مزید پڑھیں

User Faceعبداللہ چیمہ
thumb
سٹوری

بلوچستان کی دھوپ اور قیمتی ہوائیں ملک کو کیسے گرین توانائی کا حب بنا سکتی ہیں؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceعاصم احمد خان

پاکستان کے پانی کی کہانی

thumb
سٹوری

"ہمارا روزگار، ماحول، زمین سب تباہ کرکے بڑے شہروں کو بجلی دینا کوئی ترقی نہیں۔"

arrow

مزید پڑھیں

User Faceعمر باچا
thumb
سٹوری

زرعی ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی میں تاخیر: "ہر بار کہتے ہیں فنڈز نہیں آئے، نام اگلی لسٹ میں ہے"

arrow

مزید پڑھیں

User Faceدانیال بٹ
thumb
سٹوری

پولیس سے چھپتے افغان طلبہ، ڈگری ادھوری رہنے کا خوف، نہ کوئی ہاسٹل نہ جائے پناہ

arrow

مزید پڑھیں

دانیال عزیز
thumb
سٹوری

سوات کی توروالی کمیونٹی ورلڈ بینک سے کیا چاہتی ہے؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceسہیل خان
thumb
سٹوری

"لگتا تھا بجلی، پنکھا ہمارے مقدر میں ہی نہیں، اچھا ہوا کسی کو تو غریبوں کی تکلیف یاد آئی"

arrow

مزید پڑھیں

User Faceاشفاق لغاری
Copyright © 2025. loksujag. All rights reserved.
Copyright © 2025. loksujag. All rights reserved.