گرین میٹر کی تنصیب کی راہ میں رکاوٹیں کس طرح دور ہوں گی؟

postImg

آصف محمود

loop

انگریزی میں پڑھیں

postImg

گرین میٹر کی تنصیب کی راہ میں رکاوٹیں کس طرح دور ہوں گی؟

آصف محمود

loop

انگریزی میں پڑھیں

گرمیوں میں پنکھے اور ائیر کنڈیشنرز کا استعمال بڑھتے ہی بجلی کے بل کئی گنا بڑھ جاتے ہیں جن سے جان چھڑانے کے لیے لوگوں میں چند برسوں سے سولر سسٹم لگوانے کے رحجان میں اضافہ ہوا ہے۔ بعض صارفین تو گھر کی بجلی، الیکٹرک سپلائی کمپنیوں (ڈسکوز) کو بھی دے رہے ہیں۔

مقصود فریدی ڈی ایچ اے لاہور کے رہائشی ہیں جنہوں نے اپنے گھر میں 10 کلو واٹ کا سولرسسٹم نصب کر رکھا ہے۔ وہ بتاتے ہیں کہ انہوں نے چار سال قبل یہ سسٹم 18 لاکھ روپے خرچ کر کے لگایا تھا جس سے ان کے گھر میں تین انورٹر ائیرکنڈیشنر، 10 پنکھے، استری، واشنگ مشین اور پانی کی موٹر چلتی ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ ان کے گھر میں ماہانہ ایک ہزار یونٹ تک بجلی استعمال ہوتی تھی جس کا ہزروں روپے بل آتا تھا۔ تاہم سولر سسٹم اور گرین میٹر لگانے کے بعد انہیں لیسکو سے 200 یونٹ سے زیادہ کا بل نہیں آتا جبکہ سردیوں میں تو زیرو یونٹ کا بھی بل آیا۔
 "ہم دوپہر کے اوقات یعنی دن گیارہ سے دو بجے کے درمیان اگر بجلی کم استعمال کریں تو زیادہ بچت ہوتی ہے۔"

لاہور میں سولر بزنس سے منسلک محمد عمران بتاتے ہیں کہ سولر سسٹم لگوانے کے لیے صارفین کے پاس دو آپشنز ہوتے ہیں۔ ایک 'آف گرڈ سسٹم' جس سے صارف دن میں بچ جانے والی سولر بجلی رات کے استعمال کے لیے بیٹریوں میں محفوظ کر لیتا ہے جو کافی مہنگی اور بھاری ہوتی ہیں۔ تاہم ان سے گھر بجلی کے معاملے میں خود کفیل ہو جاتا ہے۔

"دوسرا 'آن گرڈ سسٹم' ہے جس میں صارف دن کو بچ جانے والی اضافی سولر بجلی ڈسکوز کو دے دیتا ہے جبکہ رات کو گھر کی ضرورت پوری کرنے کے لیے ڈسٹری بیوشن کمپنی سے بجلی لے لیتا ہے۔ جس کے لیے گرین یا اے ایم آئی میٹر لگانا ضروری ہوتا ہے۔ اس عمل کو نیٹ میٹرنگ کہا جاتا ہے"۔
عمران بتاتے ہیں کہ  زیادہ تر لوگ آن گرڈ سسٹم کا ہی انتخاب کرتے ہیں۔

2015ء میں بجلی بحران کے دوران حکومت نے نیٹ میٹرنگ شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کا ہدف لوگوں کو شمسی توانائی میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنا تھا۔ اس اقدام کا مقصد یہ بھی تھا کہ اس سے نہ صرف مہنگی تھرمل بجلی کی پیداوار پر انحصار کم ہو گا اور قیمتی زرمبادلہ بھی بچے گا بلکہ ماحولیاتی آلودگی پر بھی قابو پایا جا سکے گا۔

نیٹ میٹرنگ منصوبے کے تحت حکومت نے یہ بھی طے کیا تھا کہ صارفین سے اضافی سولر بجلی ڈسکوز خریدیں گی۔

گھریلو صارفین سے سولر سے بجلی خریدنے کے لیے ڈسکوز صارفین سے'گرین میٹر' لگوا رہی ہیں جو دراصل دو طرفہ میٹر ہوتا ہے۔ اس میں گرڈ سے گھر میں آنے والی اور گھر سے گرڈ سسٹم کو جانے والی بجلی کے یونٹس ماپنے کا نظام موجود ہوتا ہے۔

لیسکو ٹیرف  کے مطابق، کمپنی اپنے صارفین سے 19.32 روپے فی یونٹ بجلی خریدتی ہے جبکہ انہیں 12.21 روپے سے 49.10 روپے تک فی یونٹ کے حساب سے فروخت کرتی ہے۔ تاہم پیک آورز کے ریٹ الگ ہوتے ہیں۔

وفاقی حکومت نے ستمبر 2015ء میں نیپرا  (متبادل اور قابل تجدید توانائی) ڈسٹری بیوٹڈ جنریشن اینڈ نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز کا اجراء کیا تھا جس کی شق سات کے تحت ابتدائی طور صارفین سے سولر بجلی خریدنے کے کنٹریکٹ کی مدت تین سال مقرر کی گئی تھی لیکن نیٹ میٹرنگ کا یہ منصوبہ شروع نہ ہو سکا۔

تاہم نومبر 2017ء میں وزارت توانائی  نے نیٹ میٹرنگ منصوبے پر عمل درآمد کے لیے جب سٹینڈرڈ پروسیجرز(ایس او پیز) جاری کیے تو سولر سسٹم کی کوالٹی اور سرمایہ کاری کے امکانات کو مدنظر رکھتے ہوئے صارفین سے کنٹریکٹ کی مدت سات سال مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اسی نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ " کنٹریکٹ کی مدت تین سال رکھنے سے صارف کے لیے کوئی کشش نہیں ہو گی"۔ اس لیے نیپرا کو نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز کی شق سات میں ترمیم کی اجازت دے دی گئی۔

نیپرا نے ان ریگولیشنز میں ترمیم کے بعد صارفین سے گرین میٹرز کے ذریعے بجلی خریدنے کا ٹیرف (ریٹ) 9.95 روپے یونٹ مقرر کیا لیکن بجلی مہنگی ہونے کے باعث جولائی 2022ء تک یہ ریٹ19.32 روپے یونٹ کر دیا گیا جس کی وجہ سے ہزاروں لوگوں نے نیٹ میٹرنگ میں دلچسپی لینا شروع کر دیا۔

لیکن پھر ڈسکوز اور وزارت توانائی نے گرین میٹر کا ٹیرف کم کرنے کے لیے دباؤ ڈالا تو نیپرا نے عوامی سماعت رکھ لی جس میں صارفین اور دیگر سٹیک ہولڈرز نے اس کی سخت مخالفت کی۔

ستمبر 2022ء میں ترجمان وزارت توانائی  نے تو اعلان  بھی کر دیا تھا  کہ نیپرا نیٹ میٹرنگ بجلی کی فی یونٹ قیمت کم کرکے نو روپے کر رہا ہے (جس کی قیمت خرید 2018ء سے 2021ء تک 9.95 روپے جبکہ فروری2021ء سے جولائی 2022ء تک 12.95 روپے یونٹ مقرر تھی)۔

تاہم نیپرا  نے 13 فروی 2023ء کو گرین میٹر سے بجلی خریدنے کے ٹیرف میں کمی کی درخواست پر اپنا فیصلہ جاری کر دیا جس میں واضح کیا گیا کہ صارفین ڈسکوز کو 19.32 روپے یونٹ کے حساب سے اضافی بجلی کی فروخت جاری رکھیں گے۔

اس فیصلے اور بجلی مزید مہنگی ہونے کی وجہ سے صارفین کو حوصلہ ملا جس کے باعث سولر سسٹم کے ساتھ گرین میٹرز کی ڈیمانڈ میں خاطر اضافہ ہو چکا ہے۔

پہلے گرین میٹر کا حصول خاصا مشکل ہوتا تھا لیکن اب صارفین کو مارکیٹ سے میٹر خریدنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل لیسکو مارکیٹ امپلیمنٹیشن اینڈ ریگولیٹری ڈیپارٹمنٹ (میراڈ) الطاف قادر بتاتے ہیں کہ رواں سال فروری کے اختتام تک لیسکو 60 ہزار 331 گرین میٹرز کی تنصیب مکمل کرچکا ہے جن کی کپیسٹی 495 میگاواٹ سے زیادہ بنتی ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ فروری میں صارفین سے دو کروڑ 10 لاکھ یونٹ بجلی لیسکو سسٹم میں آئی تھی جبکہ باقی مہینوں میں بھی صورت حال کم وبیش ایسے ہی رہتی ہے۔ اسی طرح جب گرمیوں میں سولر سسٹمز سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے تو صارفین کی طرف سے استعمال بھی بڑھ جاتا ہے۔

" اب لیسکو کے پاس گرین میٹرز کا سٹاک ختم ہو چکا ہے جس کی وجہ سے ہم صرف میٹر کے لیے این او سی جاری کرتے ہیں جبکہ صارفین مارکیٹ سے اپنی مرضی کا گرین میٹر خرید سکتے ہیں۔"

لاہور میں سولر کے کاروبار سے وابستہ اسامہ خان بتاتے ہیں کہ گرین میٹر لگوانے میں دو ماہ لگ جاتے ہیں اور اس پر صارف کا ڈیڑھ لاکھ روپے خرچ آتا ہے۔ ان اخراجات میں میٹر کی لاگت بھی شامل ہے جس کی قیمت ( 70 سے 95 ہزار روپے) کا انحصار میٹر کی کوالٹی پر ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

postImg

بےقابو لائن لاسز یا بجلی چوری کی سزا بل ادا کرنے والے کیوں بھگت رہے ہیں؟

وہ ہنستے ہوئے کہتے ہیں کہ گرین میٹر لگوانے کا اصل خرچ ایک لاکھ 20 ہزار روپے ہے لیکن اس میں لیسکو عملے کے "سروس چارجز" بھی شامل کرنا پڑتے ہیں یعنی 30 ہزار روپے جلدی کام کرانے کے لیے دیے جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گرین میٹر لگوانے کا عمل کافی طویل ہے۔ جس کے لیے وہ سولرسسٹم کی تکنیکی معلومات پر مبنی فائل تیار کرتے ہیں جو صارف کے بجلی بل کے ساتھ سب ڈویژنل آفس میں جمع کرائی جاتی ہے۔ وہاں سے لیٹر جاری ہونے پر لیسکو ٹیم سائٹ کا معائنہ کر کے سرٹیفکیٹ جاری کرتی ہے۔

اسامہ خان کی مطابق انسپکشن سرٹیفکیٹ جمع کرانے پر سب ڈویژن آفس سے گرین میٹر کا ڈیمانڈ نوٹس ایشو ہوتا ہے۔ یہ رقم جمع ہونے کے بعد میٹر کی تنصیب کا انتظار شروع ہوجاتا ہے جس میں کئی ہفتے یا بعض اوقات مہینے بھی لگ جاتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گرین میٹر لگوانے میں عملہ کوئی نہ کوئی اعتراض لگا کر رکاوٹیں ڈالتا ہے جس کے لیے ہر مرحلے پر اہل کاروں کی مٹھی گرم کرنا پڑتی ہے۔ تاہم یہ کام سولر کمپنی کے نمائندے کرتے ہیں۔

ڈی جی لیسکو الطاف قادر کے مطابق اب گرین میٹر کی بجائے ایڈوانسڈ میٹرنگ انفراسٹرکچر ( اے ایم آئی ) پراجیکٹ کے تحت جدید میٹرز نصب کیے جائیں گے جن کی خریداری کا عمل جاری ہے۔ یہ پراسیس مکمل ہوتے ہی نئے میٹروں کی تنصیب شروع کردی جائے گی۔

 انہوں نے بتایا کہ اے ایم آئی میٹر کی قیمت 45 سے 48 ہزار روپے تک مقرر کرنے کی تجویز ہے جن کی تنصیب سے بجلی چوری اور اووربلنگ پر قابو پایا جا سکے گا۔ ان میٹرز کی ریڈنگ کے لیے الگ کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔

لیسکو ذرائع کے مطابق جدید ای ایم آئی میٹر لگوانے کا طریقہ کار بھی گرین میٹر جیسا ہی ہوگا اور اخراجات بھی لگ بھگ وہی ہوں گے۔

تاریخ اشاعت 6 اپریل 2024

آپ کو یہ رپورٹ کیسی لگی؟

author_image

آصف محمودکا تعلق لاہور سے ہے۔ گزشتہ 20 سال سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں۔ غیرمسلم اقلیتوں، ٹرانس جینڈرکمیونٹی، موسمیاتی تبدیلیوں، جنگلات، جنگلی حیات اور آثار قدیمہ سے متعلق رپورٹنگ کرتے ہیں۔

واٹر کانفرنس: سندھ کا پانی دوسرے صوبوں کو ہرگز نہیں دیں گے

thumb
سٹوری

'میری کروڑوں کی زمین اب کوئی 50 ہزار میں بھی نہیں خریدتا': داسو-اسلام آباد ٹرانسمیشن لائن پر بشام احتجاج کیوں کر رہا ہے؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceعمر باچا
thumb
سٹوری

شوگر ملوں کے ترازو 83 ارب روپے کی ڈنڈی کیسے مار رہے ہیں؟ کین کمشنر کا دفتر کیوں بند ہوا؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceآصف ریاض
thumb
سٹوری

دیامر میں درختوں کی کٹائی، جی بی حکومت کا نیا'فاریسٹ ورکنگ پلان' کیا رنگ دکھائے گا؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceفہیم اختر

شیخ ایاز میلو: میرا انتساب نوجوان نسل کے نام، اکسویں صدی کے نام

thumb
سٹوری

خیبر پختونخوا میں مادری زبانوں کی تعلیم کا اقدام کتنا موثر ثابت ہوا؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceاسلام گل آفریدی
thumb
سٹوری

بہاولپور میں طالبہ کا سفاکانہ قتل، پولیس مرکزی ملزم تک کیسے پہنچی؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceزبیر خان

نئی نہروں کا مسئلہ اور سندھ کے اعتراضات

thumb
سٹوری

شام میں ملیشیا کے کیمپوں میں محصور پاکستانی جنہیں ریاست نے اکیلا چھوڑ دیا

arrow

مزید پڑھیں

User Faceزبیر خان
thumb
سٹوری

زرعی انکم ٹیکس کیا ہے اور یہ کن کسانوں پر لاگو ہوگا؟

arrow

مزید پڑھیں

عبداللہ چیمہ
thumb
سٹوری

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی، عوام کے تحفظ کا ادارہ یا استحصال کاہتھیار؟

arrow

مزید پڑھیں

سہیل خان
thumb
سٹوری

کھانا بنانے اور پانی گرم کرنے کے لیے بجلی کے چولہے و گیزر کی خریداری کیوں بڑھ رہی ہے؟

arrow

مزید پڑھیں

آصف محمود
Copyright © 2025. loksujag. All rights reserved.
Copyright © 2025. loksujag. All rights reserved.