خیبرپختونخوا میں مزری کی دست کاری رو بہ زوال، فن کی ماہر سیکڑوں خواتین نے کام چھوڑ دیا

postImg

زبیر خان

loop

انگریزی میں پڑھیں

postImg

خیبرپختونخوا میں مزری کی دست کاری رو بہ زوال، فن کی ماہر سیکڑوں خواتین نے کام چھوڑ دیا

زبیر خان

loop

انگریزی میں پڑھیں

چالیس سالہ تبسم بی بی  ضلع کرم کے ایک گاؤں کی رہائشی ہیں۔ وہ کئی سال تک 'مزری' نامی جھاڑی نما پودے سے مختلف اشیاء (ہینڈی کرافٹس) بنا کر فروخت کرتی رہیں مگر آج کل بے روز گار ہیں۔

تبسم چار بچوں کی ماں ہیں۔ ان کے خاوند ایک دفتر میں درجہ چہارم کے ملازم ہیں۔ وہ بتاتی ہیں کہ مزری سے ان کی بنی اشیا شہر کے دکاندار فروخت کے لیے لے جاتے تھے جس سے انہیں اچھی آمدنی ہوجاتی تھی۔ لیکن وقت کے ساتھ مزری بہت کم اور مہنگی ہو گئی۔ اس کے علاوہ دستکاری مارکیٹ میں انہیں مناسب معاوضہ بھی نہیں ملتا تھا۔ ان حالات سے تنگ آ کر انہوں نے یہ کام چھوڑ دیا۔

تبسم کے علاوہ اس علاقے میں مزری سے گھریلو استعمال کی اشیا بنانے والی سیکڑوں دیگر خواتین بھی یہ کام ترک کر چکی ہیں۔

 مزری خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے خشک ڈھلانی مقامات پر پایا جانے والا جھاڑی نما خودرو پودا ہے۔ اس کے پتے کھجور سے ملتے جلتے ہیں۔ اسےانگریزی میں آئیچ، اردو میں 'مزری اور پشتو میں 'مزریا'  کہا جاتا ہے۔اسے بلوچی زبان میں 'پیش' اور سرائیکی میں 'پیس'کہتے ہیں۔
مزری کے پودے پر گول مٹیالے رنگ کا پھل لگتا ہے۔بلوچستان میں اس کی نرم شاخ 'کیلڑ'  کو لوگ بھون کر کھانے کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں۔

مزری کے پتوں سے چٹائیاں، چارپائی کا بان، ٹوپیاں اورٹوکریاں وغیرہ بنتی ہیں۔اس سے بننے والی 36 کے قریب اشیاء میں سے بعض میں مزری کی لکڑی بھی استعمال ہوتی ہے۔

'ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان' کی ایک رپورٹ  کے مطابق2004ء میں مزری کے پتے اور لکڑی(کانی) کاٹنے، بنڈل بنانے، اس کی خریدو فروخت اور اس سے گھریلو استعمال کی اشیا تیار کرنے تک بہت سے کاموں سے تقریباً 65 ہزار افراد وابستہ تھے جن میں میں 78 فیصد خواتین تھیں۔ مگر اب ایسا نہیں ہے اور ان لوگوں کی اکثریت ان کاموں کو چھوڑ چکی ہے۔

نزہت امین پشاور میں 'خواندہ کرو' نامی غیر سرکاری ادارے کی  پروگرام مینیجر ہیں۔ ان کا ادارہ خیبر پختونخوا کے پسماندہ علاقوں  کی خواتین کو مزری سے ہینڈی کرافٹ بنانے کا ہنر سکھاتا ہے۔

وہ بتاتی ہیں کہ اس صوبے میں خواتین کی بنائی مزری مصنوعات کو بڑے شہروں  کے ساتھ ساتھ بیرون ملک بھی پسند کیا جاتا ہے۔ خاص طور برطانیہ میں یہ اشیاء اچھے نرخ پر بکتی تھیں اور اس طرح خواتین کو گھر بیٹھے روزگار مل رہا تھا۔

 نزہت امین تصدیق کرتی ہیں کہ اب مزری کی ہنر مند خواتین کی خاصی بڑی تعداد بے روزگار ہوچکی ہے۔

"ہم ضلع کرک میں 25 خواتین سے مزری کی چیزیں بنوایا کرتے تھے مگر اب ان کی تعداد آٹھ رہ گئی ہے۔ اس کام میں محنت بہت زیادہ ہے اور اس کا معاوضہ انتہائی کم ہوچکا ہے۔"

راشد حسین محکہ جنگلات خیبر پختونخواہ  کے شعبہ نان ٹمبر فاریسٹ پراڈکٹ (این ٹی ایف پی) کے ڈائریکٹر ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مزری  کی پیداوار بارانی علاقوں میں زیادہ ہے۔ کوہاٹ کے سرکاری جنگلات کومزری کے لیے 'محفوظ علاقے 'قرار دیا گیا ہے۔ان علاقوں میں پیداوار کم نہیں ہوئی ہے تاہم باقی علاقوں میں کم ہو گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سال 19-2018 میں مزری کی پیداوار سات سو ٹن تھی جبکہ اس کی قیمت فروخت 20 روپے کلو مقرر کی گئی تھی ۔20-2019 میں اس کی پیدوار 850 ٹن اور 21-2020  میں پیدوار 1508 ٹن رہی۔

ضلع کرم کے اقبال حسین 25 سال سے مزری کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔ وہ مختلف علاقوں سے مزری کے پتے خریدتے اور انہیں منڈی میں بیچتے ہیں۔

وہ بتاتے ہیں کہ سرکاری سطح پر محفوظ قرار دیے گئے علاقے کے سوا مزری کی پیداوار بہت کم ہوگئی ہے جس کے باعث اس کی قیمت بھی بڑھ چکی ہے۔ کچھ عرصہ قبل 50 روپے میں مزری کا ایک بنڈل ملتا تھا جس میں تقریباً 80 پتے ہوتے تھے۔ اب یہی بنڈل تین سو روپے میں مل رہا ہے۔اس طرح پیداوار کم ہونے سے مزری کا کام کرنے والے لوگ براہ راست متاثر ہوئے ہیں۔

ڈاکٹر عبداللہ نے قائد اعظم یونیورسٹی  میں پی ایچ ڈی کے دوران مزری پر تحقیق کی ہے اور اب وہ یورپ میں تحقیقی کام کرتے ہیں۔ 

ان کا کہنا ہے کہ مزری کی پیداوار میں کمی کا آغاز افغانستان اور روس کی جنگ کے دور سے ہوا تھا جب افغان مہاجرین بڑی تعداد میں سابقہ فاٹا اور ملحقہ اضلاع میں آئے۔ مزری افغانستان میں بھی پایا جاتا ہے اور افغان مزری سے گھریلو استعمال کی اشیا تیار کرنے میں ماہر تھے۔ ان لوگوں نے مزری کا بے دریغ استعمال کیا جو مزری کو گھر میں ایندھن کے طور پر بھی جلاتے تھے۔

ڈاکٹر عبداللہ کا کہنا ہے کہ بڑھتی  آبادی کے ساتھ مزری کے  میدان بھی کھیتوں اور بستیوں میں تبدیل ہورہے ہیں۔  اس کے علاوہ سفیدے کا درخت بھی مزری کی پیداوار میں کمی کا باعث ہے۔ یہ درخت اپنے قریب مزری جیسے تمام پودوں  کے لیے زہر قاتل ہوتا ہے۔

مزری کی پیداوار میں کمی آنے کی تیسری وجہ سیلاب ہیں۔ کسی علاقے میں زیادہ دیر پانی کی موجودگی سے مزری کی جڑیں ختم ہو جاتی ہیں جس سے بھی پیدوار کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

راشد حسین کہتے ہیں کہ  مزری کا پودا زمین کا کٹاؤ روکتا ہے۔ ڈیم کی عمر بڑھانے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ ریت کے ٹیلوں کو مضبوط رکھتا ہے اور اس سے قدرتی حادثات کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مزری کا پودا جنگلی حیات کے لیے آماجگاہ کا کام دیتا ہے۔ اس کا پھل انسان اور مال مویشی دونوں کھاتے ہیں۔ اس کے علاوہ مزری کئی یونانی دواؤں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

ڈاکٹر عبداللہ کا کہنا ہے کہ مزری موسمیاتی تبدیلی کے خلاف  مضبوط ہتھیار ہوسکتا ہے۔ مزری کو سڑکوں کے درمیان اگایا جائے تو یہ گاڑیوں کا دھواں جذب کرنے  کی طاقت رکھتا ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ سڑکوں کے کنارے سفیدے کو ہٹا کر مزری کی کاشت بڑھائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

postImg

کشیدہ کاری: خواتین دستکاروں اور کڑھائی کی 'مرد مشینوں' میں چھڑی جنگ

ان کا کہنا ہے کہ مزری سے جھاڑو، ٹوپیاں، روٹیاں گرم رکھنے کے' ہاٹ پاٹ'، رسیاں وغیرہ بنتی تھیں۔ یہ سب اشیا اب بھی استمعال ہوتی ہیں مگر اب انہیں پلاسٹک سے بنایا جانے لگا ہے   جس سے ماحول آلودہ ہو رہا ہے۔

وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ مزری سے گھریلو استعمال کی اشیا بنانے والی خواتین نے اپنےکام میں وقت کے ساتھ جدت پیدا کی، اشیا کو دیدہ زیب بنایا جس سے ان  کی لاگت بڑھ گئی۔

"اب روٹی گرم رکھنے کے لیے پلاسٹک کا ہاٹ پاٹ پانچ چھ سو روپے سے بھی سستا مل جاتا ہے مگر مزری کا دیدہ زیب ہاٹ پاٹ بارہ تیرہ سو روپے سے کم پر فروخت نہیں ہوتا۔

نزہت امین کہتی ہیں کہ مزری سے بنی چیزوں پر محنت ہوتی ہے۔ یہ کام کرتے ہوئے خواتین کے ہاتھوں پر چھالے اور سوراخ بن جاتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ مزری سے بنائی جانے والی چیزوں کی نئی منڈیاں ڈھونڈی جائیں۔ اس طرح ناصرف خواتین کا ہنر قائم رہے گا اور انہیں روزگار ملے گا بلکہ ماحول کو بھی فائدہ ہو گا۔

تاریخ اشاعت 18 اگست 2023

آپ کو یہ رپورٹ کیسی لگی؟

author_image

محمد زبیر خان کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے۔ وہ بی بی سی کے علاوہ مختلف بین الاقومی میڈیا کے لیے کام کرتے ہیں۔ ان کا زیادہ تر کام پاکستان کے سرحدی اور دور دراز علاقوں میں ہے۔ جہاں سے یہ انسانی زندگیوں کی کہانیوں پر کام کرتے ہیں۔

thumb
سٹوری

کھیت ڈوبے تو منڈیاں اُجڑ گئیں: سیلاب نے سبزی اور پھل اگانے والے کسانوں کو برسوں پیچھے دھکیل دیا

arrow

مزید پڑھیں

User Faceمحسن مدثر

"کوئلے نے ہمارے گھڑے اور کنویں چھین کربدلے میں زہر دیا ہے"

thumb
سٹوری

بلوچستان 'ایک نیا افغانستان': افیون کی کاشت میں اچانک بے تحاشا اضافہ کیا گل کھلائے گا؟

arrow

مزید پڑھیں

سجاگ رپورٹ
thumb
سٹوری

بجلی بنانے کا ناقص نظام: صلاحیت 45 فیصد، پیداوار صرف 24 فیصد، نقصان اربوں روپے کا

arrow

مزید پڑھیں

User Faceعبداللہ چیمہ
thumb
سٹوری

باجوڑ کا منی سولر گرڈ، چار سال بعد بھی فعال نہ ہو سکا، اب پینلز اکھاڑنا پڑیں گے

arrow

مزید پڑھیں

User Faceشاہ خالد
thumb
سٹوری

گوادر کول پاور پلانٹ منصوبہ بدانتظامی اور متضاد حکومتی پالیسی کی مثال بن چکا

arrow

مزید پڑھیں

User Faceعاصم احمد خان
thumb
سٹوری

اینٹی ریپ قوانین میں تبدیلیاں مگر حالات جوں کے توں: "تھانے کچہری سے کب کسی کو انصاف ملا ہے جو میں وہاں جاتا؟"

arrow

مزید پڑھیں

ماہ پارہ ذوالقدر

'کوئلے کے پانی نے ہمیں تباہ کردیا'

thumb
سٹوری

آئے روز بادلوں کا پھٹنا، جھیلوں کا ٹوٹنا: کیا گلگت بلتستان کا موسمیاتی ڈھانچہ یکسر بدل رہا ہے؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceفہیم اختر
thumb
سٹوری

بپھرتے موسموں میں پگھلتے مسکن: کیا برفانی چیتوں کی نئی گنتی ان کی بقا کی کوششوں کو سہارا دے پائے گی؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceشازیہ محبوب
thumb
سٹوری

تھر،کول کمپنی"بہترین آبی انتظام کا ایوارڈ" اور گوڑانو ڈیم میں آلودہ پانی نہ ڈالنےکا حکومتی اعلان

arrow

مزید پڑھیں

User Faceاشفاق لغاری
thumb
سٹوری

سندھ میں ڈھائی لاکھ غریب خاندانوں کے لیے مفت سولر کٹس

arrow

مزید پڑھیں

User Faceاشفاق لغاری
Copyright © 2025. loksujag. All rights reserved.
Copyright © 2025. loksujag. All rights reserved.