ٹانک میں وارن کینال کے بند پختہ نہ ہو سکے، سالہا سال کی محنت سے آباد کی جانے والی زرعی زمینیں برباد ہونے کا خدشہ

postImg

محمد زعفران میانی

postImg

ٹانک میں وارن کینال کے بند پختہ نہ ہو سکے، سالہا سال کی محنت سے آباد کی جانے والی زرعی زمینیں برباد ہونے کا خدشہ

محمد زعفران میانی

اس سال اگست میں وارن کینال میں پے در پے شگاف پڑنے سے سیلابی ریلا ایک طرف تو متوسط زمین دار حکیم سونا خان کا بھرا پُرا گھر بہا لے گیا تو دوسری طرف ان کی زرعی زمینوں کو بھی کاشت کے قابل نہیں چھوڑا۔ یہی کھیتی باڑی ان کی روزی روٹی کا واحد ذریعہ تھا۔

بیالیس سالہ سونا خان خیبر پختونخوا کے شمالی شہر ڈیرہ اسماعیل خان سے 70 کلومیٹر جنوب میں ضلع ٹانک کے صدر مقام سے چھ کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع گاؤں رنوال میں رہتے ہیں۔ تقربیاً پانچ سو گھروں پر مشتمل اس گاؤں کے لگ بھگ ایک سو گھر اس سال اگست میں آنے والے سیلاب میں بہہ گئے تھے۔ 

انہیں امید تھی کہ وہ اپنی زمین پر فصلوں کی کاشت سے اگست میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا کسی حد تک ازالہ کر لیں گے "لیکن ناقص میٹریل کے استعمال کی وجہ سے وارن کینال بار بار ٹوٹ جاتی ہے اور ہماری زمینوں میں کئی فٹ پانی کھڑا ہو جاتا ہے۔" 

وہ کہتے ہیں کہ وارن کینال کی بحالی کے لئے صوبائی حکومت نے دو کروڑ 70 لاکھ روپے مختص کئے "تاہم متعلقہ ٹھیکہ دار کی غفلت کے باعث کام التوا کا شکار ہے جس کی وجہ سے اس سال گندم اور چنے کی کاشت کا وقت گزر گیا۔" ان کا دعویٰ ہے کہ وارن کینال سے سیراب ہونے والی 80 فی صد اراضی پر اس سال ربیع کی فصلیں کاشت نہ ہو سکیں۔

اس حوالہ سے اس منصوبہ کے ٹھیکہ دار محمد جاوید نے سُجاگ کو بتایا کہ حکومت نے فنڈز کا اعلان تو کر دیا لیکن اس کی فراہمی میں تساہل کا شکار ہے جس کی وجہ سے سیلاب زدہ زرعی زمینوں کی بحالی کا کام التوا کا شکار ہے۔ 

خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان، جو گذشتہ ڈیڑھ دھائی سے دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے، سے جُڑا ضلع ٹانک دو ڈیموں — گومل زام ڈیم اور ٹانک زام — اور دو دریاؤں — دریائے کُرم اور دریائے سندھ —کے درمیان واقع ہے۔ 

وارن کینال میں شگاف پڑ جانے سے پانی زرعی زمینوں میں داخل ہو جاتا ہےوارن کینال میں شگاف پڑ جانے سے پانی زرعی زمینوں میں داخل ہو جاتا ہے

محکمہ زراعت کے شعبہ شماریات کے مطابق ٹانک کی 49,742 ایکڑ زمین زیر کاشت ہے جس میں 30 فیصد نہری اور 70 فیصد بارانی ہے۔ 

ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں!

ٹانک کی پس ماندگی کے خاتمے اور اس کی بنجر زمین کو سیراب کرنے کے لئے سابق وزیرِ اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے 1971 میں آب پاشی و آب نوشی کے ساتھ ساتھ ملک کی توانائی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے گومل زام ڈیم کی بنیاد رکھی۔ اس ڈیم کو 10 سال میں پایہ تکمیل کو پہنچنا تھا لیکن اسے مکمل ہونے میں 47 سال لگ گئے۔ سنہ 2011 میں اس ڈیم کی تکمیل کے مزید سات سال بعد یعنی 2018 میں اس کے نہری نظام سے مقامی زمینوں کی سیرابی کا عمل شروع ہوا۔ 

اس ڈیم سے آب پاشی اور آب نوشی کے لئے367 کلومیٹر پر محیط پانی کی تقسیم کا نظام بنایا گیا ہے جو ضلع ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کی کلاچی تحصیل کی ایک لاکھ 91 ہزار ایکڑ زمین کو سیراب کرتا ہے۔ ضلع ٹانک کے لئے 36 کلومیٹر پر محیط ایک نہر 'وارن کینال' جو گومل کے علاقہ کوٹ اعظم سے شروع ہوتی ہے اور چھینہ نامی گاؤں تک جاتی ہے، بنائی گئی۔ 

یہ نہر آٹھ مائنر (چھوٹی نہروں) — شیخ سلطان، ڈبرہ، مانجھی، رنوال، گاؤں پتھر، فرید آباد، ڈیال اور اعظمی مائنر — پر مشتمل ہے۔ یہ آٹھ چھوٹی نہریں اس ضلع کی تقریباً 40 ہزار ایکڑ اراضی کو سیراب کرتی ہیں۔ ضلع ٹانک کے پاپولیشن آفیسر ڈاکٹر طارق ﷲ کے مطابق اس نہر کے اطراف میں آباد تقریباً ایک لاکھ 70 ہزار افراد وارن کینال کے پانی کو پینے کے لئے بھی استعمال کرتے ہیں۔ 

محکمہ زراعت کے شعبہ شماریات کے مطابق سال 2021-22 میں وارن کینال کے پانی سے 33 ہراز سات سو 37 ایکڑ پر تقریباً 30 ہزار پانچ سو 66 ٹن گندم کاشت کی گئی۔ اس کے علاوہ دو ہزار پانچ سو 22 ایکڑ پر چار سو 56 ٹن آئل سِیڈ، آٹھ سو 42 ایکڑ  پر چھ سو 70 ٹن مسور کی دال اور ایک ہزار چار سو 47 ایکڑ پر 12 ہزار دو سو 48 ٹن گنّا کاشت کیا گیا تھا۔

اس سال کے سیلاب نے جہاں ضلع بھر میں تباہی مچائی اور درجنوں دیہاتوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا تو وہیں وارن کینال میں بھی جگہ جگہ شگاف پڑ گئے۔ محکمہ زراعت کے شعبہ شماریات کے مطابق حالیہ سیلاب سے وارن کینال سے کاشت کی جانے والے دو ہزار 97 ایکڑ پر مکٸی، چاول، سورج مُکھی، گنّے اور سبزیوں کی کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں۔ 

ٹانک شہر سے 15 کلومیٹر دور چھینہ گاؤں کے 35 سالہ زمین دار ملک عمران کہتے ہیں کہ تاحال حکومت کی جانب سے ان کو کوئی امداد نہیں دی گئی اور "نہ ہی زمینوں کی بحالی کے لئے کوئی اقدامات کئے گئے ہیں۔" 

ٹانک شہر سے تین کلومیٹر جنوب میں گَرہ بلوچ نامی گاؤں کے ایک کسان عطا اللہ بلوچ کہتے ہیں کہ وارن کینال کو زمین سے 10 فٹ بلندی پر بنایا گیا ہے جس کے لئے کچی مٹّی کو مطلوبہ دباؤ دے کر بٹھایا نہیں گیا "جس کی وجہ سے وقتاً فوقتاً مٹّی بیٹھ جاتی ہے اور نہر ٹوٹ جاتی ہے۔"

وارن کینال کے حوالہ سے ٹانک میں ارِیگیشن ڈیپارٹمنٹ کے ایک ایگزیکٹو انجنیئر (ایکس سی این) غلام رسول برکی بھی اس نہر کی تعمیر میں پائے جانے والے سقم کے حوالہ سے عطا ﷲ کی بات کو آگے بڑھاتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ دنیا بھر میں زمین دوز نہری نظام محفوظ اور بہترین نظام تصور کیا جاتا ہے لیکن وارن کینال کی ڈیزائننگ کے وقت اس کو ملحوظِ خاطر نہیں رکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

postImg

جہلم اور خوشاب کے لیے آب پاشی کا نیا منصوبہ: 'نہروں اور نالوں کی تعمیر سے ہمارا زرعی رقبہ ختم ہو رہا ہے'۔

ان کے مطابق "وارن کینال ایک تو بہت لمبی ہے دوسرا یہ اونچائی پر واقع ہے جس کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں اس کے پانی کا بہاؤ کافی تیز ہوتا ہے۔ نتیجتاً نہر کے نشیبی حصوں میں شگاف پڑ جاتے ہیں۔" وہ ضلع ٹانک کی چِکنی مٹّی کو بھی نہر میں شگاف پڑ جانے کا باعث سمجھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ "کوشش کی جا رہی ہے کہ وارن کینال کے اطراف میں پتھروں کے حفاظتی بند باندھے جائیں جس سے نہر میں شگاف پڑنے کے مسئلہ پر کافی حد تک قابو پایا جا سکے گا۔" 

لیکن سرِ دست ٹانک کے اکثر زمین اپنے طور پر اپنی زمینوں کی بحالی کے کام میں مصروف ہیں جنہیں ہر وقت یہ خدشہ لاحق رہتا ہے کہ اگر دوبارہ نہر کا بند ٹوٹ گیا تو ان کی کئے کرائے پر ایک مرتبہ پھر پانی پھر جائے گا۔

تاریخ اشاعت 28 دسمبر 2022

آپ کو یہ رپورٹ کیسی لگی؟

author_image

محمد زعفران میانی کا تعلق جنوبی ضلع ٹانک سے ہے۔ وہ حالات حاضرہ اور اپنے آبائی شہر کے مقامی مسائل پر رپورٹنگ کرتے ہیں۔

thumb
سٹوری

آخر ٹماٹر، سیب اور انار سے بھی مہنگے کیوں ہو گئے؟

arrow

مزید پڑھیں

حلیم اسد
thumb
سٹوری

کھیت ڈوبے تو منڈیاں اُجڑ گئیں: سیلاب نے سبزی اور پھل اگانے والے کسانوں کو برسوں پیچھے دھکیل دیا

arrow

مزید پڑھیں

User Faceمحسن مدثر

"کوئلے نے ہمارے گھڑے اور کنویں چھین کربدلے میں زہر دیا ہے"

thumb
سٹوری

بلوچستان 'ایک نیا افغانستان': افیون کی کاشت میں اچانک بے تحاشا اضافہ کیا گل کھلائے گا؟

arrow

مزید پڑھیں

سجاگ رپورٹ
thumb
سٹوری

بجلی بنانے کا ناقص نظام: صلاحیت 45 فیصد، پیداوار صرف 24 فیصد، نقصان اربوں روپے کا

arrow

مزید پڑھیں

User Faceعبداللہ چیمہ
thumb
سٹوری

باجوڑ کا منی سولر گرڈ، چار سال بعد بھی فعال نہ ہو سکا، اب پینلز اکھاڑنا پڑیں گے

arrow

مزید پڑھیں

User Faceشاہ خالد
thumb
سٹوری

گوادر کول پاور پلانٹ منصوبہ بدانتظامی اور متضاد حکومتی پالیسی کی مثال بن چکا

arrow

مزید پڑھیں

User Faceعاصم احمد خان
thumb
سٹوری

اینٹی ریپ قوانین میں تبدیلیاں مگر حالات جوں کے توں: "تھانے کچہری سے کب کسی کو انصاف ملا ہے جو میں وہاں جاتا؟"

arrow

مزید پڑھیں

ماہ پارہ ذوالقدر

'کوئلے کے پانی نے ہمیں تباہ کردیا'

thumb
سٹوری

آئے روز بادلوں کا پھٹنا، جھیلوں کا ٹوٹنا: کیا گلگت بلتستان کا موسمیاتی ڈھانچہ یکسر بدل رہا ہے؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceفہیم اختر
thumb
سٹوری

بپھرتے موسموں میں پگھلتے مسکن: کیا برفانی چیتوں کی نئی گنتی ان کی بقا کی کوششوں کو سہارا دے پائے گی؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceشازیہ محبوب
thumb
سٹوری

تھر،کول کمپنی"بہترین آبی انتظام کا ایوارڈ" اور گوڑانو ڈیم میں آلودہ پانی نہ ڈالنےکا حکومتی اعلان

arrow

مزید پڑھیں

User Faceاشفاق لغاری
Copyright © 2025. loksujag. All rights reserved.
Copyright © 2025. loksujag. All rights reserved.