پاکستان میں آن لائن آرڈر کریں: عرب امارات اور سعودیہ میں منشیات حاصل کریں

postImg

اسلام گل آفریدی

postImg

پاکستان میں آن لائن آرڈر کریں: عرب امارات اور سعودیہ میں منشیات حاصل کریں

اسلام گل آفریدی

پشاور میں محکمہ انسداد منشیات نے اپنی نوعیت کی ایک منفرد کارروائی میں دو ایسے ملزموں کو گرفتار کیا ہے جو مبینہ طور پر گھر بیٹھ کر بیرونی ممالک میں منشیات کا کاروبار کر رہے تھے۔

محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و انسداد منشیات کے سرکل افسر محمد خالد کا کہنا ہےکہ دنیا میں انسداد منشیات کے قوانین اور سزاؤں میں سختی آنے کے بعد جرائم پیشہ افراد نے ٹیکنالوجی سے کام لینا شروع کر دیا ہے۔ اب واٹس ایپ اور گوگل میپ لوکیشن کے ذریعے گاہگ تک منشیات پہنچائی جاتی ہیں۔ اس دھندے میں ملوث افراد ایک بڑے نیٹ ورک کے شکل میں کام کررہے ہیں جن تک رسائی اور ان کی گرفتاری انتہائی مشکل کام ہوتا ہے۔

انہوںنے یہ بھی بتایا کہ خیبرپختونخوا کی تاریخ میں یہ اپنی نوعیت کی پہلی گرفتاریاں ہیں۔

چارسدہ سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ واجد (فرضی نام) میٹرک کے بعد مالی مشکلات کےباعث تعلیم چھوڑ کر 2020 کے اوائل میں سعودی عرب چلے گئے تھے۔ ایک ماہ بعد انہیں سعودی پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ دوران قید انہوں نے عربی سیکھی اور ساتھ ہی منشیات بیچنے کے لیے کئی ممالک کے شہریوں کواپنا گاہگ بنا لیا۔ تیرہ ماہ بعد جیل سے رہائی ملنے پر وہ پاکستان واپس لوٹے اور پچھلے آٹھ ماہ سے منشیات کی آن لائن فروخت کے کام سے وابستہ ہیں۔

واجد کا کہنا ہے کہ بڑے سمگلر عرب ممالک میں مال (منشیات) پہنچا کر اپنے ایجنٹ کے حوالے کر دیتے ہیں جو اسے وہاں مزید لوگوں میں تقسیم کر دیتا ہے۔ یہ لوگ نشہ آور مواد کے چھوٹے پیکٹ بنا کر بیچتے ہیں۔

''گاہگ پاکستان میں لوگوں کے ساتھ رابطے میں ہوتا ہے۔ ریٹ طے ہونے پر جب رقم وصول ہوجاتی ہے تو وہاں اپنے کارندے کو کہا جاتا ہے کہ فلاں علاقے میں مخصوص جگہ پر اتنا مال رکھ کر اُس کی لائیو لوکیشن اور تصاویر بھیج دے تاکہ وہی لوکیشن گاہگ کو بھیجی سکے۔ اس طریقے پر پوری طرح عمل ہوتا ہے۔"

منشیات سپلائی کا طریقہ کار

ضلع خیبر کے جاوید شاہ (فرضی نام) بھی بیرون ملک منشیات کا دھندہ کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ عام طور پر یہ کام سعودی عرب، قطر، اومان اور دبئی میں ہوتا ہے جہاں مقامی اور غیرملکی لوگ ذاتی استعمال کے لیے منشیات خریدتے ہیں۔

<p>رقم ملنے کے بعد مخصوص جگہ پر منشیات رکھ کر اُس کی لائیو لوکیشن اور تصاویر گاہگ کو بھیج&nbsp; دی جاتی ہیں<br></p>

رقم ملنے کے بعد مخصوص جگہ پر منشیات رکھ کر اُس کی لائیو لوکیشن اور تصاویر گاہگ کو بھیج  دی جاتی ہیں

عرب ملکوں میں سب سے زیادہ آئس یا کرسٹل میتھ، اس کے بعد ہیروئین، نشہ آور دواؤں اور پھر چرس کی مانگ ہے۔ 90 فیصد منشیات بحری راستے اور باقی ہوائی اور دیگر ذرائع سے پہنچائی جاتی ہیں۔ دھندہ کرنے والا ہر نیٹ ورک عام طور پر 30 سے 40 افراد پر مشتمل ہوتا ہے۔"

ہنڈی کا کاروبار کرنے والے ساجد علی (فرضی نام) بتاتے ہیں کہ پاکستان میں رہ کر بیرون ملک یہ دھندہ کرنے والے لوگ غیرملکی گاہگوں سے منشیات کا ریٹ طے کرتے ہیں جس کے بعد رقم کی منتقلی کے لئے ہنڈی کے کاروبار کرنے والے افراد کے بینک اکاونٹس کے ذریعے ادائیگیاں کی جاتی ہیں جو بظاہر کسی کمپنی یا دکان کے نام پر کھولے گئے ہوتے ہیں۔ جب گاہگ رقم منتقل کر دیتا ہے تو پاکستان میں موجود ایجنٹ کو اطلاع دی جاتی ہے جو گاہگ کو منشیات کے حصول کے لیے مطلوبہ جگہ کی لوکیشن بھیج دیتا ہے۔

کچھ عرصہ پہلے دبئی کے حکام نے خیبر پختونخوا میں خیبر، اورکزئی اور ہنگو سمیت دس علاقوں کے ویزے اس لیے بند کر دیے تھے کہ ان علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد منشیات سمیت پکڑی گئی تھی۔ لیکن اب یہ پابندی اٹھا لی گئی ہے۔

 دفترخارجہ کے مطابق پاکستان کے تقریباً 12 ہزار لوگ بیرون ملک جیلوں میں قید ہیں جن میں سب سے زیادہ سعودی عرب میں ہیں جن کی تعداد تقریباً تین ہزار ہے جبکہ ڈھائی ہزار سے کچھ زیادہ لوگ متحدہ عرب امارات میں قید ہیں۔ باقی لوگ مختلف الزامات میں چین، بھارت، امریکہ، افغانستان، بحرین، قطر، کویت، یمن، عمان اور جنوبی افریقا کی جیلوں میں سزائیں بھگت رہے ہیں جن میں بڑی تعداد ایسے لوگوں کی ہے جن پر منشیات کی سمگلنگ کا الزام ہے۔

تیس سالہ جلال خان (فرضی نام) آٹھ ماہ تک دبئی میں منشیات کا دھندا کرتے رہے ہیں۔ اب وہ پاکستان سے وٹس ایپ کے ذریعے بیرون ملک گاہگوں کومنشیات مہیا کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اب عرب ممالک میں منشیات کی براہ راست خریدوفروخت انتہائی مشکل ہوگئی ہے اس لیے یہ کام کرنے والے لوگ آن لائن طریقے ڈھونڈ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

postImg

علاج یا نشہ: کنٹرولڈ آئٹمز میں شامل کیٹامین دوا کی ضرورت سے زیادہ درآمد کے پیچھے کیا راز ہے؟

''عرب ممالک میں قوانین انتہائی سخت ہیں۔ جگہ جگہ سی سی ٹی وی کیمروں  کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی استعمال ہو رہی ہے۔ بعض اوقات گاہگ بھی پولیس کا آدمی ہوتا ہے۔ اگر ایک کارندہ بھی پکڑا جائے تو اس کے موبائل ڈیٹا کے ذریعے پورا نیٹ ورک پکڑا جاتا ہے۔''

محمد خالد کاکہنا ہے کہ ایسے کیسز میں گرفتار افراد کو سزا دلانے میں قانونی پیچیدگیاں حائل ہیں۔ قانون کے مطابق منشیات برآمدگی کی صورت میں ہی ملزم کو سزا ہو سکتی ہے۔ لوکیشن بھیجنے کے کیس میں تو منشیات بیرون ملک ہوتی ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ حالیہ کارروائی میں گرفتار کیے جانے والے دو افراد کے موبائل ڈیٹا سے دو ہزار شواہد اکھٹے کیے گئے ہیں جنہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

"ایسے مقدمات میں عدالت کہتی ہے کہ ملزموں سے موقع پر کچھ برآمد نہیں ہوا تو سزا نہیں ہو سکتی تاہم انسداد منشیات قانون کی دفعہ 16 کے تحت اگر کوئی براہ راست یا بالوسطہ منشیات کی نقل وحمل یا سہولت کاری میں پکڑا گیا ہو تو تو اس کو سزا ہوسکتی ہے۔"

محمد خالد سمجھتے ہیں کہ ٹیکنالوجی کی جدت کے ساتھ ملزمان  کو سزا دلانے کے لیے قوانین میں ترامیم کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں ان کے محکمے نے وٹس ایپ اور دیگر طریقوں سے منشیات کا دھندہ کرنے والوں کو عدالتو ں سے سزا دلانے کے لئے وزارت قانون کو سفارشات بھیج دی ہیں۔

تاریخ اشاعت 7 اپریل 2023

آپ کو یہ رپورٹ کیسی لگی؟

author_image

اسلام گل آفریدی پچھلے سولہ سال سے خیبر پختونخوا اور ضم شدہ قبائلی اضلاع میں قومی اور بیں الاقوامی نشریاتی اداروں کے لئے تحقیقاتی صحافت کر رہے ہیں۔

thumb
سٹوری

'میری کروڑوں کی زمین اب کوئی 50 ہزار میں بھی نہیں خریدتا': داسو-اسلام آباد ٹرانسمیشن لائن پر بشام احتجاج کیوں کر رہا ہے؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceعمر باچا
thumb
سٹوری

شوگر ملوں کے ترازو 83 ارب روپے کی ڈنڈی کیسے مار رہے ہیں؟ کین کمشنر کا دفتر کیوں بند ہوا؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceآصف ریاض
thumb
سٹوری

دیامر میں درختوں کی کٹائی، جی بی حکومت کا نیا'فاریسٹ ورکنگ پلان' کیا رنگ دکھائے گا؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceفہیم اختر

شیخ ایاز میلو: میرا انتساب نوجوان نسل کے نام، اکسویں صدی کے نام

thumb
سٹوری

خیبر پختونخوا میں مادری زبانوں کی تعلیم کا اقدام کتنا موثر ثابت ہوا؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceاسلام گل آفریدی
thumb
سٹوری

بہاولپور میں طالبہ کا سفاکانہ قتل، پولیس مرکزی ملزم تک کیسے پہنچی؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceزبیر خان

نئی نہروں کا مسئلہ اور سندھ کے اعتراضات

thumb
سٹوری

شام میں ملیشیا کے کیمپوں میں محصور پاکستانی جنہیں ریاست نے اکیلا چھوڑ دیا

arrow

مزید پڑھیں

User Faceزبیر خان
thumb
سٹوری

زرعی انکم ٹیکس کیا ہے اور یہ کن کسانوں پر لاگو ہوگا؟

arrow

مزید پڑھیں

عبداللہ چیمہ
thumb
سٹوری

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی، عوام کے تحفظ کا ادارہ یا استحصال کاہتھیار؟

arrow

مزید پڑھیں

سہیل خان
thumb
سٹوری

کھانا بنانے اور پانی گرم کرنے کے لیے بجلی کے چولہے و گیزر کی خریداری کیوں بڑھ رہی ہے؟

arrow

مزید پڑھیں

آصف محمود

پنجاب: حکومتی سکیمیں اور گندم کی کاشت؟

Copyright © 2025. loksujag. All rights reserved.
Copyright © 2025. loksujag. All rights reserved.