کملا اور سمترا اب تھرپارکر کے دو بڑے ایوانوں کی صدارت کریں گی: 'یہ کسی انقلاب سے کم نہیں'

postImg

اشفاق لغاری

postImg

کملا اور سمترا اب تھرپارکر کے دو بڑے ایوانوں کی صدارت کریں گی: 'یہ کسی انقلاب سے کم نہیں'

اشفاق لغاری

کملا بائی اور سمترا منجیانی کو کچھ عرصہ پہلے تک عوامی جگہوں پر الگ برتنوں میں کھانا دیا جاتا تھا، انہیں بسوں میں کھڑے ہو کر سفر کرنا پڑتا تھا۔ لوگ انہیں اپنے پاس بٹھانے سے ہچکچاتے تھے لیکن اب وہ تھرپارکر کی ضلع کونسل اور مٹھی کی میونسپل کمیٹی کی صدارت کریں گی۔

یہ خواتین سندھ کی شیڈولڈ کاسٹ ہندو برادری سے تعلق رکھتی ہیں جنہیں مسلمانوں کی اکثریت اور اونچی ذات کے ہندو 'اچھوت' قرار دے کر ان سے بُرا برتاؤ کرتے ہیں۔

ان دونوں خواتین نے سندھ کے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی ہے جس کے بعد کملا کو ضلع کونسل تھرپارکر اور سمترا کو میونسل کمیٹی مٹھی کی وائس چیئرمین نامزد کیا گیا ہے۔

ان خواتین کا تعلق مٹھی سے ہے جو ضلع تھرپارکر کا صدرمقام ہے۔

یہ ہندو آبادی کے اعتبار سے عمر کوٹ کے بعد پاکستان کا دوسرا بڑا ضلع ہے۔ پاکستان میں شیڈولڈ کاسٹ ہندوؤں کی سب سے بڑی تعداد اسی ضلع میں آباد ہے۔ یہ کمیونٹی اس ضلع کی آبادی کا ایک چوتھائی ہے۔

بھیل ذات سے تعلق رکھنے والی کملا ریونیو کالونی میں رہتی ہیں اور میرپور خاص ڈویژن میں پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی جنرل سیکرٹری ہیں۔ میگھواڑ ذات کی سمترا میگھواڑ محلے کی رہائشی ہیں اور ضلع تھرپارکر میں پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر ہیں۔

تھرپارکر کی سات تحصیلیں ہیں جن میں مٹھی، چھاچھرو، ڈیپلو، ڈاھلی، اسلام کوٹ، کلوئی اور ننگرپارکر شامل ہیں۔

تحصیل ڈیپلو کے گاؤں کمڑہار کی رہنے والی رادھا بھیل شیڈولڈ کاسٹ ہندوؤں کے حقوق کے لئے 'دلت سجاگ تحریک' چلاتی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ "زیادہ پرانی بات نہیں جب ہماری ہندو برادری کے اونچی ذات کے لوگ بھی ہم سے فاصلہ رکھتے تھے۔ کھانے کے لیے ہمارے برتن الگ رکھے جاتے تھے، ہمیں بیٹھنے کے لیے کرسی نہیں ملتی تھی۔ پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرتے ہوئے کرایہ دینے کے باوجود سیٹ نہیں دی جاتی تھی اور ہمیں ہوٹلوں میں داخلے کی اجازت نہیں ہوتی تھی۔ لیکن اب حالات بدل رہے ہیں اور یہ تبدیلی کملا، سمترا اور انہی جیسی دیگر عورتیں لائی ہیں۔"

انہوں نے بڑے فخر سے کہا کہ اب کملا اور سمترا تھرپارکر کے دو بڑے ایوانوں کی صدارت کریں گی جہاں اونچی ذات والے لوگ بھی بیٹھے ہوں گے اور یہ اقدام انسانی حقوق اور جمہوریت کی روایات میں مضبوطی لانے کا باعث بنے گا۔

رادھا بھیل پیپلز پارٹی کی تعریف کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ اس جماعت نے اقتدار کے ایوانوں میں اقلیتی برادری کو اس کا جائز حق دیا ہے۔ اس اقدام سے شیڈولڈ کاسٹ ہندوؤں کی دیگر عورتوں میں بھی آگے بڑھنے کی جرات اور شعور پیدا ہو گا۔

شیڈولڈ کاسٹ برادری سے تعلق رکھنے والے صدارتی ایوارڈ یافتہ ویٹرنری ڈاکٹر سونو کھنگرانی بتاتے ہیں کہ کملا اور سمترا کا تعلق غریب گھرانوں سے ہے اور یہ دونوں ان کے ادارے تھر دیپ رورل ڈویلپمنٹ پروگرام میں کام کر چکی ہیں۔

اس دوران انہوں نے خواتین کو آگاہی اور ترقی دینے کے لئے تندہی سے محںت کی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ ذات پات کے قدیم نظام میں مقید ہندو برادری میں کسی بھیل اور میگھواڑ کا ایسے بڑے عوامی عہدے سنبھالنا کسی انقلاب سے کم نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

postImg

خواتین امیدواروں کی عام انتخابات میں کامیابی: بس کہ دشوار ہے ہر کام کا آساں ہونا۔

وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی ایڈووکیٹ پونجو بھیل بتاتے ہیں کے کملا اور سمترا طویل سیاسی جدوجہد کے بعد اس مقام تک پہنچی ہیں۔ ان کا ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹی کی صدارت سنبھالنا شیڈولڈ کاسٹ ہندو برادری کی سیاسی و سماجی بیداری اور ان کے اچھے مستقبل کی نوید ہے۔

پونجو بھیل کا کہنا ہے کہ شیڈولڈ کاسٹ برادری کے ساتھ امتیازی سلوک کی تاریخ قدیم ہے جس کی مثالیں اب بھی ملتی ہیں۔

انہوں نے کچھ ہی عرصہ پہلے بدین میں بھورو بھیل کی لاش کو قبرستان سے نکال پھینکنے اور سندھ ایگرو مائننگ کمپنی کے ملازم دودو بھیل کو تشدد کر کے قتل کئے جانے کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ اقلیتوں کے لئے مایوس کن حالات کا خاتمہ نہیں ہوا لیکن کملا اور سمترا کی صورت میں امید کی کرنیں بھی نظر آنے لگی ہیں۔

تاریخ اشاعت 6 جون 2023

آپ کو یہ رپورٹ کیسی لگی؟

author_image

اشفاق لغاری کا تعلق حیدرآباد سندھ سے ہے، وہ انسانی حقوق، پسماندہ طبقوں، ثقافت اور ماحولیات سے متعلق رپورٹنگ کرتے ہیں۔

سندھ: کینیڈا سے سائنس سمجھانے آیا محمد نواز سومرو

thumb
سٹوری

طویل لوڈ شیڈنگ سے دنیا کی چھٹی بڑی سولر مارکیٹ بننے کا سفر: کیا نئی پالیسی سے 'سولر سونامی' تھم جائے گا؟

arrow

مزید پڑھیں

سجاگ رپورٹ
thumb
سٹوری

انصاف کی راہ میں گھات لگائے راہزن: اپنی جان لینے والے نیسلے ملازم کی کہانی

arrow

مزید پڑھیں

User Faceامین وارثی

سولر لگانے والے کیوں پریشان ہیں؟

دریاؤں کے لئے کچھ کرنے کے عالمی دن پر دریائے سندھ کو خراج تحسین

مزدور انصاف مانگتا ہے، عدالت تاریخ دے دیتی ہے

thumb
سٹوری

گناہ بے لذت: گلگت بلتستان میں لوڈشیڈنگ کم کر نے کے لیے ڈیزل جنریٹرز، بجلی تو پھر بھی نہ آئی اور آلودگی بڑھ گئی

arrow

مزید پڑھیں

User Faceفہیم اختر

برطانیہ کی پنجابی دشمنی ہمارے حکمران لے کر چل رہے ہیں

thumb
سٹوری

'کسان کھڑی فصلوں پہ ہل چلا رہے ہیں، سبزیوں کی اتنی بے قدری کبھی نہیں دیکھی'

arrow

مزید پڑھیں

User Faceآصف ریاض
thumb
سٹوری

شینا کوہستانی یا انڈس کوہستانی: اصلی 'کوہستانی' زبان کون سی ہے؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceزبیر توروالی
thumb
سٹوری

پاکستان میں لسانی شناختوں کی بنتی بگڑتی بساط: مردم شماریوں کے ڈیٹا کی نظر سے

arrow

مزید پڑھیں

User Faceطاہر مہدی
thumb
سٹوری

'میواتی خود کو اردو کا وارث سمجھتے تھے اور اسے اپنی زبان مانتے رہے': ہجرت کے 76 سال بعد میواتی کو زبان کا درجہ کیسے ملا؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceافضل انصاری
Copyright © 2025. loksujag. All rights reserved.
Copyright © 2025. loksujag. All rights reserved.