کام پورا مگر اجرت صرف 10 فیصد: خیبرپختونخوا میں لیڈی ہیلتھ ورکر تنخواہ کی ادائیگی میں تاخیر پر نالاں

postImg

عمر باچا

loop

انگریزی میں پڑھیں

postImg

کام پورا مگر اجرت صرف 10 فیصد: خیبرپختونخوا میں لیڈی ہیلتھ ورکر تنخواہ کی ادائیگی میں تاخیر پر نالاں

عمر باچا

loop

انگریزی میں پڑھیں

43 سالہ لیڈی ہیلتھ ورکر تاج النسا تحصیل بشام کے دورافتادہ پہاڑی گاؤں لیلئی میں رہتی ہیں۔ وہ ایک جیپ ڈرائیور کو چار ہزار روپے کرایہ دے کر رورل ہیلتھ سنٹر (آر ایچ سی) میرہ پہنچی ہیں۔ یہاں انہیں اپنے محکمے کے ایک اجلاس میں شرکت کرنا تھی۔

تاج النسا نے کرائے کے لیے رقم اپنی پڑوسی سے ادھار لی ہے کیونکہ انہیں چھ ماہ سے تنخواہ نہیں ملی۔

وہ کہتی ہیں کہ ویسے تو چھ سال میں شاہد ہی کبھی وقت پر تنخواہ ملی ہو۔ لیکن اس بار تو لگتا ہے محکمے والے ہیلتھ ورکرز کی تنخواہیں ادا کرنا بھول ہی گئے ہیں۔

خیبر پختونخوا میں 3540 لیڈی ہیلتھ ورکر، 217 لیڈی ہیلتھ سپروائزر (ایل ایچ ایس) اور ان کے 189 ڈرائیور چھ مہینے سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔

یہ ورکر جان ہتھیلی پر رکھ کر صوبہ بھر میں خاندانی منصوبہ بندی، ماں و بچے کی صحت اور پولیو مہم میں فرائض انجام دے رہے ہیں۔ کئی لیڈی ہیلتھ ورکر انسداد پولیو مہم کے دوران دہشت گردی کے واقعات میں قتل بھی کی جا چکی ہیں۔

تاج النسا بتاتی ہیں کہ وہ 2017ء میں آئی ایچ پی (انٹیگریٹڈ ہیلتھ پراجیکٹ)کے تحت بھرتی ہوئی تھیں۔ انہیں ہمیشہ سے ہی مہینوں بعد ایک یا دو تنخواہیں ملتی ہیں اور اس مرتبہ چھ ماہ سے تنخواہ بند ہے۔

"مہنگائی میں گزارا کرنا ویسے ہی مشکل ہے۔ بچوں کے سکول کی فیس ادا کرنے میں تاخیر ہو تو انتظامیہ انہیں گھر واپس بھیج دیتی ہے۔ دکاندار ادھار نہیں دیتے اور رشتہ داروں کا ایک لاکھ روپے قرض چڑھ گیا ہے۔

"ہم نے کئی مرتبہ بینک سے قرض لینے کا سوچا۔ اپنے شوہر سے مشورہ بھی کیا لیکن سود کے سے ڈر گئے۔ شوہر دیہاڑی دار آدمی ہیں۔ میں نے تو نوکری اسی لیے کی تھی خاوند کا ہاتھ بٹا سکوں۔"

محکمہ ہیلتھ کے ایل ایچ ڈبلیو پروگرام کے ریکارڈ کے مطابق 2014ء سے  اگست2018ء تک تمام بھرتیاں آئی ایچ پی کے تحت ہوئی ہیں اور انہیں ریگولرائز نہیں کیا گیا۔

2014ء سے پہلے بھرتی ہونے والے تمام ورکر مستقل ہوچکے ہیں جن کی تنخواہیں 32 ہزار سے 39 ہزار کے درمیان ہیں۔

ملاکنڈ کی 29 سالہ لیڈی ہیلتھ ورکر عظمت آراء تین بچوں کی ماں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بھرتی کے موقع پر انہیں کہا گیا کہ پندرہ ماہ کی ٹریننگ کے بعد انہیں ریگولر کر دیا جائے گا۔

"اب نوکری کوآٹھ سال ہو گئے ہیں۔ اس دوران نہ تو کبھی بروقت تنخواہ ملی اور نہ ہی نوکری مستقل ہوئی۔ ہم انسداد ڈینگی و پولیو اور ہر قسم کی ویکسینیشن مہم سمیت کئی اضافی ڈیوٹیاں دیتے ہیں۔انتخابات میں پولیس کے فرائض بھی انجام دینا پڑتے ہیں،  ڈیوٹی لی جاتی ہے۔

تپتی دھوپ ہو یا بارش، سخت سردی ہو یا برفباری، ہر طرح کے حالات میں ہم اپنے کمسن بچوں کو چھوڑ کر ڈیوٹی دیتے ہیں۔ لیکن ہمارے ساتھ محکمے کا طرزعمل انتہائی تکلیف دہ ہے۔"

سوات کی لیڈی ہیلتھ سپروائزر لبنیٰ بھی 2017 ء میں بھرتی ہوئی تھیں۔ وہ کہتی ہیں کہ تمام سرکاری ملازمین کو تنخواہ وقت پر ملتی ہے اور وہ ریگولر بھی ہوجاتے ہیں اور مراعات بھی لیتے ہیں۔ لیکن لیڈی ہیلتھ ورکر کو 25 ہزار اور سپروائزر کو 30ہزار تنخواہ دی جاتی ہے۔ نہ اس کے علاوہ نہ کوئی مراعات ہیں اور نہ تنخواہ میں اضافہ ہوتا ہے۔ یہاں تک کہ گاڑی کے پٹرول اور مرمت کے پیسے بھی نہیں دیے جاتے۔

"چھ ماہ ہو گئے رشتہ داروں میں ایسا کوئی جس سے قرض نہ لیا ہو۔ عیدالاضحٰی پر جب لوگ اپنے پیسوں کی واپسی کا تقاضا کر رہے تھے تو مزید لوگوں سے اُدھار لے کرقرض چکانا پڑا۔"

لیڈی ہیلتھ ورکرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات شاہد خان بتاتے ہیں کہ یہ مسئلہ حل کرانے کے لیے صوبے کے گورنر غلام علی سمیت بہت سے حکام اور سیاست دانوں سے بات کی گئی ہے لیکن سب نے تسلی اور وعدوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔ ملازمین کی ریگولرائزیشن کے لیے چار پانچ مرتبہ ہر ضلعے کے محکمہ صحت نے کاغذات طلب کیے لیکن اس معاملے میں بھی کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

postImg

پنجاب کے محکمہ صحت کے غیر مستقل ملازمین کا لاہور میں احتجاج: 'ہمارا معاشی استحصال بند کیا جائے'۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ محکمے میں بطور ڈرائیور نوکری کررہے ہیں۔25 ہزار تنخواہ میں گزارا نہیں ہوتا اور یہ تنخواہ بھی بروقت نہیں ملتی۔ ان کا ایک بیٹا دو سال سے بیمار ہے جس کا مناسب علاج کرانے کے لیے بھی ان کے پاس وسائل نہیں ہیں۔

"بڑی پریشانی یہ ہے کہ 21 جون سے یہ پراجیکٹ ہی ختم ہو چکا ہے۔ اگر صوبائی حکومت نے اس میں توسیع نہ کی تو چار ہزار خاندانوں کے گھروں کے چولھے ٹھندے پڑ جائیں گے۔"

خیبر پختونخوا کے ڈائریکٹر آئی ایچ پی ڈاکٹر موسیٰ نے لوک سجاگ کو بتایا کہ انہوں نے حال ہی میں یہ سنبھالا ہے اور ان کی کوشش ہے کہ تمام ملازمین کو کچھ نہ کچھ تنخواہ مل جائے۔ پچھلے رمضان میں دو تنخواہیں ادا کی گئیں تھیں ار مزید تین جلد ادا کردی جائیں گی۔

وہ بتاتے ہیں کہ اس میں بنیادی مسئلہ فنڈز کی کمی کا ہے محکمہ خزانہ جتنی رقم جاری کرتا ہے  تنخواہیں بھی اسی حساب سے دی جاتی ہیں۔گزشتہ حکومت کی طرح نگراں حکومت نے بھی آئی ایچ پی ملازمین کو صرف دس فیصد تنخواہ دینے کی پالیسی جاری رکھی ہے اور پالیسی تبدیل ہونے تک یہی صورتحال رہے گی۔

تاریخ اشاعت 28 جولائی 2023

آپ کو یہ رپورٹ کیسی لگی؟

author_image

عمر باچا خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ سے تعلق رکھنے والے ایک تحقیقاتی صحافی ہیں۔ انسانی حقوق، سماجی مسائل، سیاحت اور معیشیت کے حوالے سے رپورٹنگ میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

واٹر کانفرنس: سندھ کا پانی دوسرے صوبوں کو ہرگز نہیں دیں گے

thumb
سٹوری

'میری کروڑوں کی زمین اب کوئی 50 ہزار میں بھی نہیں خریدتا': داسو-اسلام آباد ٹرانسمیشن لائن پر بشام احتجاج کیوں کر رہا ہے؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceعمر باچا
thumb
سٹوری

شوگر ملوں کے ترازو 83 ارب روپے کی ڈنڈی کیسے مار رہے ہیں؟ کین کمشنر کا دفتر کیوں بند ہوا؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceآصف ریاض
thumb
سٹوری

دیامر میں درختوں کی کٹائی، جی بی حکومت کا نیا'فاریسٹ ورکنگ پلان' کیا رنگ دکھائے گا؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceفہیم اختر

شیخ ایاز میلو: میرا انتساب نوجوان نسل کے نام، اکسویں صدی کے نام

thumb
سٹوری

خیبر پختونخوا میں مادری زبانوں کی تعلیم کا اقدام کتنا موثر ثابت ہوا؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceاسلام گل آفریدی
thumb
سٹوری

بہاولپور میں طالبہ کا سفاکانہ قتل، پولیس مرکزی ملزم تک کیسے پہنچی؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceزبیر خان

نئی نہروں کا مسئلہ اور سندھ کے اعتراضات

thumb
سٹوری

شام میں ملیشیا کے کیمپوں میں محصور پاکستانی جنہیں ریاست نے اکیلا چھوڑ دیا

arrow

مزید پڑھیں

User Faceزبیر خان
thumb
سٹوری

زرعی انکم ٹیکس کیا ہے اور یہ کن کسانوں پر لاگو ہوگا؟

arrow

مزید پڑھیں

عبداللہ چیمہ
thumb
سٹوری

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی، عوام کے تحفظ کا ادارہ یا استحصال کاہتھیار؟

arrow

مزید پڑھیں

سہیل خان
thumb
سٹوری

کھانا بنانے اور پانی گرم کرنے کے لیے بجلی کے چولہے و گیزر کی خریداری کیوں بڑھ رہی ہے؟

arrow

مزید پڑھیں

آصف محمود
Copyright © 2025. loksujag. All rights reserved.
Copyright © 2025. loksujag. All rights reserved.