کوہلو گرلز کالج کا قیام: لڑکیوں کو تعلیم کے بہتر مواقعے کب میسر آئیں گے؟

postImg

دوران بلوچ

postImg

کوہلو گرلز کالج کا قیام: لڑکیوں کو تعلیم کے بہتر مواقعے کب میسر آئیں گے؟

دوران بلوچ

بلوچستان کے ضلع کوہلو کی شائستہ بی بی پڑھ لکھ کر ڈاکٹر بننا چاہتی تھیں۔ 2020 میں میٹرک کا امتحان اچھے نمبروں سے پاس کرنے کے بعد جب ایف ایس سی کرنے کا وقت آیا تو علاقے میں گرلز کالج نہ ہونے کے باعث ان کے خواب ٹوٹ گئے۔

شائستہ کہتی ہیں ''میری بچپن سے خواہش تھی کہ میڈیکل کی تعلیم حاصل کر کے ڈاکٹر بنوں اور اپنے علاقے کے لوگوں خصوصاً ان عورتوں کے کام آؤں جو  گائناکالوجسٹ کے نہ ہونے کی وجہ سے زچگی کے دوران انتقال کر جاتی ہیں۔ تاہم کالج کی غیرموجودگی میں مجھے نہیں لگتا کہ کبھی ڈاکٹر بن پاؤں گی۔''

کوہلو میں شائستہ جیسی سیکڑوں طالبات میٹرک کے بعد تعلیم چھوڑ چکی ہیں یا گھر پر ہی پڑھتی اور پھر پرائیویٹ داخلے بھجوا کر امتحان میں شریک ہوتی ہیں۔ تاہم گھر بیٹھے پڑھنے سے انہیں ویسے نتائج حاصل نہیں ہوتے جو وہ کالج میں پڑھ کر حاصل کر سکتی ہیں۔

2006  میں اس وقت کے صدر جنرل پرویز مشرف نے کوہلو کے دورے میں بلوچستان کے لیے خصوصی صدارتی پیکیج کے تحت یہاں گرلز انٹر کالج کی تعمیر کا اعلان کیا تھا۔ اس اعلان کو 17 برس گزر چکے ہیں لیکن کالج کی تعمیر مکمل نہیں ہو سکی۔

کالج میں غیرتدریسی عملہ بہت پہلے بھرتی کر لیا گیا تھا جو ہر ماہ باقاعدگی سے تنخواہیں اور مراعات لے رہا ہے لیکن کالج کی عمارت نامکمل چھوڑ دی گئی ہے اور مستقبل قریب میں یہاں تدریسی عمل شروع ہونے کا دور کوئی امکان نظر نہیں آتا۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر حفیظ اللہ مری بتاتے ہیں کہ 2020 میں انتظامیہ نے لڑکیوں کی تعلیم کے بارے میں ایک سروے کیا تھا جس سے یہ سامنے آیا کہ ضلع بھر میں میٹرک کا امتحان پاس کرنے والی 300 میں سے آٹھ طالبات ہی اگلے درجے میں تعلیم جاری رکھ سکی تھیں۔

<p>کوہلو بلوچستان کے 31 اضلاع میں تعلیمی اعتبار سے آخری درجے پر ہے<br></p>

کوہلو بلوچستان کے 31 اضلاع میں تعلیمی اعتبار سے آخری درجے پر ہے

انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کو ضلعے سے باہر کسی کالج یا ہاسٹل میں بھیجنا مقامی رسم و رواج کے بھی خلاف سمجھا جاتا ہے۔ کئی والدین ایسے ہیں جو مالی مشکلات کے باعث چاہتے ہوئے بھی اپنی بچیوں کو اعلیٰ تعلیم نہیں دلا سکتے۔ کوئٹہ یا ملک کے دیگر بڑے شہروں میں کم آمدنی والے لوگوں کے پاس بھی اپنے بچوں کو سرکاری اداروں میں اچھی تعلیم دلانے کے مواقع ہوتے ہیں لیکن کوہلو جیسے ضلع میں بیشتر لوگوں کے نہ تو مالی حالات اچھے ہیں اور نہ ہی انہیں سرکاری تعلیمی ادارے دستیاب ہیں۔

کوہلو میں لڑکیوں کے لیے اعلیٰ تعلیم کے ادارے نہ ہونے کے علاوہ لڑکے اور لڑکیوں کے لیے  پرائمری اور سیکنڈری سکولوں کی بھی کمی ہے۔

2017 کی مردم شماری میں لیے گئے ایک جائزے کے مطابق کوہلو بلوچستان کے 31 اضلاع میں تعلیمی اعتبار سے آخری درجے پر ہے۔ ضلع میں اس وقت لڑکیوں کے 71 پرائمری سکول، 21 مڈل سکول اور 11 ہائی سکول کام کر رہے ہیں۔ ان میں 12 ادارے ایسے ہیں جہاں لڑکے اور لڑکیوں کو اکٹھے تعلیم دی جاتی ہے۔

کوہلو میں تعلیم کے فروغ پر کام کرنے والے ادارے بلوچستان ایجوکیشن فانڈؤیشن کے فوکل پرسن یوسف مری کہتے ہیں کہ ان کا ادارہ پرائمری سطح تک بچوں کو مفت تعلیم فراہم کر رہا ہے۔ ضلع بھر کے دوردراز علاقوں میں بی ای ایف نے 20 سکول قائم کیے ہیں جن میں لڑکیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے لیکن یہاں طلبہ صرف پرائمری کی سطح تک ہی پڑھ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

postImg

بلوچ طلبا کا تعلیمی حقوق کے لیے ملتان سے لاہور تک پیدل مارچ: 'پاؤں زخمی سہی ڈگمگاتے چلو'۔

بلوچستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن کوہلو کی تحصیل کاہان میں پانچ سکول چلا رہی ہے۔ لیکن یہ سکول علاقے کی تمام آبادی کی تعلیمی ضروریات پوری کرنے کے لیے ناکافی ہیں۔ اس کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ کوہلو رقبے کے لحاظ سے بہت بڑا ضلع ہے اور یہاں چھوٹی چھوٹی آبادیوں کے درمیان بہت بڑا فاصلہ ہے۔ چنانچہ لوگوں کی بڑی تعداد کو ان کے گھروں کے قریب تعلیمی سہولت مہیا کرنا آسان نہیں ہے۔

گرلز ہائی سکول کوہلو کی پرنسپل رابعہ کلثوم نے لوک سجُاگ کو بتایا کہ ان کے سکول میں پہلی سے دسویں جماعت تک کم و بیش 800 طالبات زیرتعلیم ہیں۔ ان میں ہر سال تقریباً 80 طالبات میٹرک کا امتحان پاس کرتی ہیں۔ 2020 میں میٹرک کی تعلیم مکمل کرنے والی طالبات کی تعداد 73 تھی جبکہ 2021 میں یہ بڑھ کر 80 تک پہنچ گئی۔

ان کا کہنا ہے کہ تعلیم میں اچھی کارکردگی کے باوجود ان لڑکیوں کو مزید آگے بڑھنے کے مواقع دکھائی نہیں دیتے۔ پچھلے تین سال میں صرف 30 ایسی تھیں جو میٹرک کے بعد تعلیمی جاری رکھ سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ اندازے کے مطابق ہر سال سکول سے فارغ التحصیل ہونے والی صرف پانچ طالبات ہی اعلیٰ ثانوی درجے کی تعلیم مکمل کرتی ہیں۔

تاریخ اشاعت 1 مارچ 2023

آپ کو یہ رپورٹ کیسی لگی؟

author_image

دوران بلوچ کا تعلق کوہلو بلوچستان سے ہے۔ وہ پیشہ ور صحافی اور کالم نگار ہیں۔ وہ پاکستان کے مختلف مین اسٹریم میڈیا چینلز سے وابستہ رہے ہیں۔

thumb
سٹوری

بلوچستان کی دھوپ اور قیمتی ہوائیں ملک کو کیسے گرین توانائی کا حب بنا سکتی ہیں؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceعاصم احمد خان

پاکستان کے پانی کی کہانی

thumb
سٹوری

"ہمارا روزگار، ماحول، زمین سب تباہ کرکے بڑے شہروں کو بجلی دینا کوئی ترقی نہیں۔"

arrow

مزید پڑھیں

User Faceعمر باچا
thumb
سٹوری

زرعی ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی میں تاخیر: "ہر بار کہتے ہیں فنڈز نہیں آئے، نام اگلی لسٹ میں ہے"

arrow

مزید پڑھیں

User Faceدانیال بٹ
thumb
سٹوری

پولیس سے چھپتے افغان طلبہ، ڈگری ادھوری رہنے کا خوف، نہ کوئی ہاسٹل نہ جائے پناہ

arrow

مزید پڑھیں

دانیال عزیز
thumb
سٹوری

سوات کی توروالی کمیونٹی ورلڈ بینک سے کیا چاہتی ہے؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceسہیل خان
thumb
سٹوری

"لگتا تھا بجلی، پنکھا ہمارے مقدر میں ہی نہیں، اچھا ہوا کسی کو تو غریبوں کی تکلیف یاد آئی"

arrow

مزید پڑھیں

User Faceاشفاق لغاری
thumb
سٹوری

دیامر بھاشا اور داسو ڈیم: ترقی کے نام پر بے دخلی اور احتجاج کی نہ ختم ہونے والی کہانی

arrow

مزید پڑھیں

User Faceعمر باچا

پیاز کی ریکارڈ پیداوار لیکن کسان کے ہاتھ کچھ نہ آیا

thumb
سٹوری

شہدادپور کی تین ہندو بہنوں کی گمشدگی اور قبولِ اسلام کی روداد: کب کیا ہوا؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceاشفاق لغاری

تھرپاکر میں پانی ملا تو سولر نے زندگی آسان بنادی

thumb
سٹوری

"دنیا میں بچے صبح سکول جاتے ہیں، ہماری لڑکیاں جاگتے ہی پانی کی تلاش میں نکل پڑتی ہیں"

arrow

مزید پڑھیں

User Faceخالدہ نیاز
Copyright © 2025. loksujag. All rights reserved.
Copyright © 2025. loksujag. All rights reserved.