'اسے حیدرآباد لے جائیں': مٹِھی کا اعلیٰ درجے کا ہسپتال عام بیماریوں کا علاج کیوں نہیں کر پا رہا؟

postImg

جی آر جونیجو

postImg

'اسے حیدرآباد لے جائیں': مٹِھی کا اعلیٰ درجے کا ہسپتال عام بیماریوں کا علاج کیوں نہیں کر پا رہا؟

جی آر جونیجو

چھیالیس سالہ ہریاں ننگر پارکر کے گاؤں اون وانڈھیو کی رہائشی ہیں۔ان کے شوہر کھیت مزدور ہیں اور وہ خود بھی کڑہائی کر کے کچھ پیسے کما لیتی ہیں۔ گذشتہ دنوں انہیں پیٹ میں شدید درد کی شکایت ہوئی تو انہوں نے گاؤں کے سٹور سے دوا لی لیکن افاقہ نہیں ہوا۔

اہل خانہ انہیں ننگرپارکر کے تحصیل ہسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے ان کے گردوں میں پتھری کی تشخیص کی اور ساتھ یہ بھی بتایا کہ اس کا علاج اس ہسپتال میں ممکن نہیں۔

کچھ روز بعد وہ اپنے بیٹے کے ساتھ ڈیڑھ سو کلومیٹر کا سفر کر کے سول ہسپتال مٹھی پہنچیں لیکن اس ہسپتال نے بھی ان کے علاج سے معذرت کرتے ہوئے انہیں حیدرآباد جانے کا مشورہ دیا۔

ہریاں کے پاس نہ اتنے پیسے ہیں اور نہ وسائل کہ وہ حیدرآباد جا کر اپنی بیماری کا علاج کروا سکیں۔

گردوں کی پتھری ایک عام مرض ہے اور اس کا علاج بالکل پیچیدہ نہیں۔

مٹھی کا سول ہسپتال ٹرشری ہیلتھ کیئر (اعلیٰ ترین) درجے کا ہسپتال ہے جہاں اس مرض کا علاج بائیں ہاتھ کا کھیل ہونا چاہیے۔

پھر ہریاں کو دربدر کیوں ہونا پڑ رہا ہے؟

ضلع تھرپارکر لگ بھگ 20 ہزار مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے جس میں 20 لاکھ لوگ آباد ہیں، 174 بستروں پر مشتمل ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جسے عرف عام میں سول ہسپتال کہا جاتا ہے اس علاقے کا واحد بڑا ہسپتال ہے۔

ہسپتال کے سرجن ڈاکٹر زاہد محمود نے لوک سجاگ کو بتایا کہ تھرپارکر کے علاوہ میر پورخاص اور بدین سے بھی مریض سول ہسپتال مٹھی آتے ہیں اور یہاں ہر وقت ہر طرح کے مریضوں کا بہت رش لگا رہتا ہے۔

"یہاں ہر ماہ ایک ہزار سے 1200 تک تو صرف بچے داخل ہوتے ہیں جس کی وجہ سے بہت مشکلات پیدا ہوتی ہیں۔ بیڈ بھر جاتے ہیں تو ایک بیڈ پر دو دو مریضوں کو شفٹ کرنا پڑتا ہے"۔

خالی پوسٹیں اور غیر حاضر ڈاکٹر

ڈاکٹر زاہد محمود کے مطابق سول ہسپتال مٹھی میں عملے کی شدید کمی ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہاں گریڈ ایک سے 20 تک کی کل 427 اسامیاں ہیں جن میں سے 171 خالی پڑی ہیں۔ ان میں 82 اسامیاں ڈاکٹروں کی اور 89 پیرامیڈیکس اور دیگر عملے کی ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر تھرپارکر ڈاکٹر ہرچند رائے کہتے ہیں کہ تھرپارکر میں 2015ء سے کوئی نئی بھرتی نہیں ہوئی ہے۔

"اگر صرف خالی اسامیوں پر بھرتی ہو جائے تو بھی ہسپتال کے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ ہم نے سیکریٹری اور ڈی جی کو پہلے بھی لیٹر لکھ کر آگاہ کیا تھا اور ابھی ڈپٹی کمشنر تھرپارکر نے بھی خط لکھا ہے"۔

ڈپٹی کمشنر تھرپارکر لال ڈنو منگی نے سیکریٹری محکمہ صحت سندھ کو خط لکھ کر سول ہسپتال کے مسائل سے آگاہ کیا ہے۔ انہوں نے خالی اسامیوں کو جلد پُر کرنے اور ڈاکٹروں کی حاضری کو یقینی بنانے کا بھی کہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ سول ہسپتال ضلع کا اہم اور ہیڈکوارٹر ہسپتال ہے جہاں پر تمام اسپیشلسٹ اور پورے عملے کا تعنیات ہونا لازمی ہے۔

ان کے مطابق یہاں تعینات دس ڈاکٹر بغیر تنخواہ کے لمبی چھٹی پر ہیں جن میں سے کئی بڑے شہروں میں اپنے سینٹر چلا رہے ہیں۔

" کئی فیمیل ڈاکٹر اور گائناکالوجسٹ غیر حاضر رہتی ہیں جس کی رپورٹ سول سرجن نے محکمے کو بھیجی ہے لیکن اس پر اب تک کوئی کاروائی نہیں کی گئی"۔  وہ بتاتے ہیں کہ ایک ڈاکٹر نومبر 2022ء کو 90 دن کی میٹرنٹی چھٹی پر گئیں مگر انہوں نے ابھی تک واپس جوائن نہیں کیا ہے۔

تھرپارکر کے ڈومیسائل پر ڈاکٹر بننے والے تھرپارکر سے بھاگتے ہیں

ڈاکٹر زاہد محمود کو شکایت ہے کہ لوگ تھرپارکر کے ڈومیسائل پر میڈیکل کالج میں سیٹ تو لیتے ہیں لیکن ڈاکٹر بننے کے بعد تھرپارکر میں ڈیوٹی کرنے پر تیار نہیں ہوتے اور یہاں سے اپنا تبادلہ کروا کے کہیں اور چلے جاتے ہیں۔

"کچھ تو کراچی میں اپنے ذاتی کلینک چلا رہے ہیں"۔

مٹھی کے شہری ایڈوکیٹ عاشق بجیر اپنے علاقے میں صحت کی سہولیات سے نالاں ہیں۔

"تھر پارکر میں محکمہ صحت صرف نام کا ہی رہ گیا ہے۔ دیہات میں سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ تعلقہ ہسپتالوں میں سپیشلسٹ ڈاکٹر ہے نہ ہی کہیں فعال آپریشن تھیٹر ۔ پورے ضلع سے حاملہ خواتین مٹھی لائی جاتی ہیں اور ادھر گائناکالوجسٹ حاضر نہیں ہوتی۔ ہاں یہاں پرائیویٹ کلینک چل رہے ہیں لیکن غریب اتنا پیسہ کہاں سے لائیں؟"

یہ بھی پڑھیں

postImg

'اسے لاہور لے جائیں': ننکانہ صاحب کا ضلعی ہسپتال ہر چوتھے مریض کو دوسرے شہروں کے ہسپتالوں میں کیوں ریفر کر دیتا ہے؟

انہیں بھی تھرپارکر کے ڈومیسائل پر ڈاکٹر بننے والوں سے شکایت ہے۔ وہ مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت یہاں کے ڈومیسائل پر ڈگری حاصل کرنے والوں کو پابند بنائے تاکہ وہ یہاں ڈیوٹی کریں۔

ڈپٹی کمشنر نے اپنے خط میں سیکریٹری کو تجویز کیا ہے کہ قریبی اضلاع کراچی، ٹنڈو محمد خان، حیدرآباد، میر پور خاص کے میڈیکل کالج اور یونیورسٹیوں کے گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹروں کو روٹیشن کی بنیاد پر تھرپارکر بھیجا جائے تاکہ یہاں کے صحت کے مسائل حل ہو سکیں۔

تھر میں برسوں سے مفت بلڈ بینک چلانے والے سماجی رہنما ماما وشن تھری کا کہنا ہے کہ تھر پارکر بڑی تعداد میں تھلیسیمیا کے مریض بچے بھی ہیں جن کے لیے کوئی سیٹ اپ نہیں ہے نہ ہی سرکاری طور پر ان کی کوئی رجسٹریشن ہو رہی ہے۔

ماما وشن تھری کی تھرپارکر سوشل آرگنائزیشن تھلیسمیا کے 64 مریض بچوں کو مفت خون فراہم کر رہی ہے۔

"محکمہ صحت میں مزید کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ ہم تھلیسمیا سینٹر کے لیے کوشش کر رہے ہیں اگر حکومت ساتھ دے تو ہم تھلیسیمیا کے مریض بچوں کے لیے یہاں ایک سینٹر بنا سکتے ہیں"۔

تاریخ اشاعت 20 جون 2023

آپ کو یہ رپورٹ کیسی لگی؟

author_image

جی آر جونیجو کا تعلق تھرپارکر سے ہے۔ وہ گذشتہ پانچ سال سے صحافت سے وابستہ ہیں۔ وہ سیاست، ماحولیات، تعلیم، کلچر، انسانی حقوق اور پسماندہ طبقوں کو درپیش مسائل سے متعلق رپورٹنگ کرتے ہیں۔

thumb
سٹوری

نئی نہریں نکالنے کے منصوبے کے خلاف سندھ میں احتجاج اور مظاہرے کیوں؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceمنیش کمار
thumb
سٹوری

پنجاب: محکمہ تعلیم میں 'تنظیم نو' کے نام پر سکولوں کو'آؤٹ سورس' کرنے کی پالیسی، نتائج کیا ہوں گے؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceنعیم احمد

برف کے پہاڑؤں پر موت کا بسیرا ہے، مگر بچے بھی پالنے ہیں

thumb
سٹوری

سموگ: یہ دھواں کہاں سے اٹھتا ہے؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceآصف ری ، عبدالل

پرانی کیسٹس،ٹیپ ریکارڈ یا فلمی ڈسک ہم سب خرید لیتے ہیں

چمن بارڈر بند ہونے سے بچے سکول چھوڑ کر مزدور بن گئے ہیں

thumb
سٹوری

سوات میں غیرت کے نام پر قتل کے روز بروز بڑھتے واقعات، آخر وجہ کیا ہے؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceوقار احمد

گلگت بلتستان: اپنی کشتی، دریا اور سکول

thumb
سٹوری

سندھ زرعی یونیورسٹی، جنسی ہراسانی کی شکایت پر انصاف کا حصول مشکل کیوں؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceاشفاق لغاری

خیبر پختونخوا، 14 سال گزر گئے مگر حکومت سے سکول تعمیر نہیں ہو سکا

thumb
سٹوری

فصائی آلودگی میں کمی کے لیے گرین لاک ڈاؤن کے منفی نتائج کون بھگت رہا ہے؟

arrow

مزید پڑھیں

آصف محمود
thumb
سٹوری

آن لائن گیمز سے بڑھتی ہوئی اموات کا ذمہ دار کون؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceعمر باچا
Copyright © 2024. loksujag. All rights reserved.
Copyright © 2024. loksujag. All rights reserved.