بلوچ طلبا کا تعلیمی حقوق کے لیے ملتان سے لاہور تک پیدل مارچ: 'پاؤں زخمی سہی ڈگمگاتے چلو'۔

postImg

زاہد علی

postImg

بلوچ طلبا کا تعلیمی حقوق کے لیے ملتان سے لاہور تک پیدل مارچ: 'پاؤں زخمی سہی ڈگمگاتے چلو'۔

زاہد علی

عبدالحمید خان بلوچستان کے ضلع دالبندین کے رہائشی ہیں جو کوئٹہ سے ایران جانے والی شاہراہ پر واقع ایک پس ماندہ علاقہ ہے۔ یہاں سے قریب ترین یونیورسٹی 340 کلو میٹر دور کوئٹہ میں ہے۔ ان کے روزگار کا واحد ذریعہ کریانے کی ایک چھوٹی سی دکان ہے جس کی آمدن اتنی محدود ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اتنی دور یونیورسٹی  بھیجنے اور ان کے وہاں پڑھنے اور رہنے کے آخراجات برداشت نہیں کر سکتے۔

لیکن تین سال پہلے جب ان کے بیٹے ارسلان حمید یونیورسٹی جانے کی عمر کو پہنچے تو عبدالحمید خان کو ان اخراجات کے بارے میں پریشان نہیں ہونا پڑا کیونکہ اس وقت پنجاب حکومت بلوچستان کے رہنے والے طالب علموں کے لئے ایک خصوصی پروگرام چلارہی تھی جس کے تحت ناصرف پنجاب کی متعدد بڑی یونیورسٹیوں میں ان کو مفت تعلیم اور رہائش فراہم کی جاتی تھی بلکہ انہیں کھانے پینے کے لئے پانچ ہزار روپے ماہانہ وظیفہ بھی دیا جاتا تھا۔  

ان یونیوسٹیوں میں پنجاب یونیورسٹی لاہور، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی، بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی ملتان، غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور گجرات یونیورسٹی شامل تھیں۔
 

ارسلان حمید نے اپنے لئے ملتان کی بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی کا انتخاب کیا جہاں وہ سیاسیات کی تعلیم حاصل کرنے لگے۔ ان کا حتمی مقصد مقابلے کا امتحان پاس کر کے نوکر شاہی کا حصہ بننا تھا۔

لیکن اب جبکہ وہ اپنی چار سالہ ڈگری کے آخری سال میں ہیں تو یونیورسٹی نے اچانک انہیں دی جانے والی رعائتیں ختم کر دی ہیں کیونکہ، یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق، پنجاب حکومت نے اعلیٰ تعلیم کے لئے مختص بجٹ میں کمی کر دی ہے جس کو پورا کرنے کے لئے یونیورسٹی کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں کہ وہ تمام طلبا سے کسی استثنا کے بغیر ان کے تعلیمی اخراجات وصول کرے۔

اس فیصلے سے ناصرف بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم دو سو اسی بلوچ طلبا متاثر ہوں گے بلکہ مسقبل میں کئی اور بلوچ طلبا بھی یہاں پڑھنے سے محروم ہو جائیں گے۔

پنجاب کی دوسری یونیورسٹیوں میں پڑھنے والے بلوچ طلبا بھی اسی قسم کی صورتِ حال کا سامنا کر رہے ہیں مثال کے طور پر ان پر آنے والے اخراجات کو کم کرنے کے لئے چند ہفتے پہلے پنجاب یونیورسٹی نے ان کے لئے مخصوص نشستوں میں پچاس فی صد کمی کر دی۔ اگرچہ بعد میں بلوچ طلبا کی طرف سے کئے گئے احتجاج کی وجہ سے ان میں سے بیس فیصد نشستیں بحال کر دی گئی ہیں لیکن ان بحال شدہ سیٹوں کو صرف بلوچ خواتین کے لیے مختص کر دیا گیا ہے۔ 

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے تو حکومتی مراعات کے تحت تعلیم حاصل کرنے والے بلوچ طلبا کی ہاسٹل رجسٹریشن بھِی منسوخ کر دی ہے۔ انہیں مطلع کر دیا گیا ہے کہ وہ اب پیسے دے کر ہی ہاسٹل میں کمرہ حاصل کر سکتے ہیں۔  

اس صورتِ حال نے ان تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے بلوچ طلبا کو مشکل میں ڈال دیا ہے کیونکہ نہ تو وہ اپنی تعلیم ادھوری چھوڑ سکتے ہیں اور نہ ہی انکے والدین میں اتنی مالی سکت ہے کہ وہ ان کی تعلیم اور رہائش کے اخراجات ادا کر سکیں۔ یہ اخراجات قریب قریب بارہ ہزار ماہانہ بنتے ہیں جو دالبندین جیسے مالی وسائل اور روزگار کے مواقع سے محروم علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے لئے ایک بہت بڑی رقم ہے۔

طلبا کا پیدل مارچ

اس مسئلے کی طرف توجہ دلانے کے لئے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے بلوچ  طلبا نے یکم ستمبر 2020 کو یونیورسٹی کے مرکزی دروازے کے سامنے احتجاج کرنا شروع کیا لیکن چالیس دن کے مسلسل احتجاج کے باوجود بھی جب یونیورسٹی انتظامیہ نے ان کی آواز نہ سنی تو 35 کے قریب طلبا نے ملتان سے اسلام آباد  پیدل مارچ کرنا شروع کر دیا۔

یہ مارچ پانچ روز سے جاری ہے اور اس کے شرکا اب ساہیوال شہر کے آس پاس سے گزر رہے ہیں۔

ایک دن پہلے جب مارچ کرنے والے طلبا نے رات گزارنے کے لئے ضلع ساہیوال کے قصبے چیچہ وطنی کے قریب ایک ہوٹل کے باہر سڑک پر پڑاؤ ڈالا تو مسلسل پیدل چلنے کی وجہ سے ان میں سے اکثر کے پاؤں زخمی ہو چکے تھے۔

ارسلان حمید اس  مارچ کے مرکزی منتظم ہیں۔ زمین پر بچھی ایک چادر پر بیٹھے اور اپنے زخمی پاؤں کو صاف کرتے ہوئے انہوں نے سجاگ کو بتایا کہ وہ اور ان کے ساتھی پورا دن سفر کرتے ہیں اور رات کو کبھی سڑک کے کنارے اور کبھی کسی چھوٹے سے ہوٹل میں سو جاتے ہیں۔ ان کے مطابق ابھی تک کسی حکومتی اہل کار یا یونیورسٹی انتظامیہ کے کسی نمائندے نے ان سے رابطہ نہیں کیا۔

دوسری طرف تین دِن پہلے ڈان نیوز ٹیلی وژن کے ٹاک شو  'ذرا ہٹ کے' میں بات کرتے ہوئے بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شہوانی نے دعویٰ کیا کہ بلوچستان کی صوبائی انتظامیہ پنجاب میں زیرِ تعلیم ایسے تمام بلوچ طلبا کے تمام تعلیمی اخراجات ادا کرے گی جن کی تعلیم مالی رعائتوں کے خاتمے یا ان میں کٹوتیوں کی وجہ سے متاثر ہو رہی ہے۔

اس بیان پر عمل درآمد کے لئے 14 اکتوبر کو رات گئے بلوچستان حکومت نے ایک حکم نامہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کی انتظامیہ بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی کے ان بلوچ طلباءکے تعلیمی اور رہائشی اخراجات کے لیے رقم مہیا کرے گی جو پہلے سے وہاں پنجاب حکومت کی رعائتی سکیم کے تحت زیرِ تعلیم ہیں۔
 

مارچ کے شرکا اس حکم نامے سے مطمئن نہیں۔ ان میں شامل جیئند بلوچ کا کہنا ہے کہ بلوچستان حکومت محض اس وقت زیرِ تعلیم طلبا کے اخراجات ادا کرنے پر تیار ہوئی ہے جبکہ ہمارامطالبہ ہےکہ نئے آنے والے طلبا کے لئے بھی وہ تمام مراعات فراہم کی جائیں جو اس سے پہلے پنجاب میں پڑھنے والے بلوچ طلبا کو دستیاب تھیں۔

انہوں نے سجاگ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکم نامے کے تحت 'مختص کئی گئی رقم ہمارے مسئلے کا مسقل حل نہیں کیونکہ اس سے صرف پہلے سے زیرِ تعلیم چند طلبا کے اخراجات ہی ادا ہو سکیں گے'.

ارسلان حمید بھی کہتے ہیں کہ ان کا مارچ ان کے تمام مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اور ان کے ساتھی اسلام آباد پہنچ کر نیشنل پریس کلب کے سامنے دھرنا دیں گے اور اگر وہاں بھی انکی شنوائی نہ ہوئی تو وہ وہیں پر بھوک ہڑتال کر دیں گے۔  

یہ رپورٹ لوک سجاگ نے پہلی دفعہ 15 اکتوبر2020 کو اپنی پرانی ویب سائٹ پر شائع کی تھی۔

تاریخ اشاعت 14 فروری 2022

آپ کو یہ رپورٹ کیسی لگی؟

author_image

زاہد علی ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی اور متعلقہ موضوعات پر رپورٹنگ کرتے ہیں۔ انہوں نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور سے فارسی ادب میں بی اے آنرز کیا ہے۔

thumb
سٹوری

زرعی انکم ٹیکس کیا ہے اور یہ کن کسانوں پر لاگو ہوگا؟

arrow

مزید پڑھیں

عبداللہ چیمہ
thumb
سٹوری

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی، عوام کے تحفظ کا ادارہ یا استحصال کاہتھیار؟

arrow

مزید پڑھیں

سہیل خان
thumb
سٹوری

کھانا بنانے اور پانی گرم کرنے کے لیے بجلی کے چولہے و گیزر کی خریداری کیوں بڑھ رہی ہے؟

arrow

مزید پڑھیں

آصف محمود

پنجاب: حکومتی سکیمیں اور گندم کی کاشت؟

thumb
سٹوری

ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کے کاشتکار ہزاروں ایکڑ گندم کاشت نہیں کر پا رہے۔ آخر ہوا کیا ہے؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceمحمد زعفران میانی

سموگ: ایک سانس ہی ہم پر حرام ہو گئی

thumb
سٹوری

خیبر پختونخوا میں ایڈز کے مریض کیوں بڑھ رہے ہیں؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceاسلام گل آفریدی
thumb
سٹوری

نئی نہریں نکالنے کے منصوبے کے خلاف سندھ میں احتجاج اور مظاہرے کیوں؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceمنیش کمار
thumb
سٹوری

پنجاب: محکمہ تعلیم میں 'تنظیم نو' کے نام پر سکولوں کو'آؤٹ سورس' کرنے کی پالیسی، نتائج کیا ہوں گے؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceنعیم احمد

برف کے پہاڑؤں پر موت کا بسیرا ہے، مگر بچے بھی پالنے ہیں

thumb
سٹوری

سموگ: یہ دھواں کہاں سے اٹھتا ہے؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceآصف ری ، عبدالل

پرانی کیسٹس،ٹیپ ریکارڈ یا فلمی ڈسک ہم سب خرید لیتے ہیں

Copyright © 2024. loksujag. All rights reserved.
Copyright © 2024. loksujag. All rights reserved.