آزاد نگر کے بچے سکول کیوں نہیں جاتے؟

postImg

اختر حفیظ

loop

انگریزی میں پڑھیں

postImg

آزاد نگر کے بچے سکول کیوں نہیں جاتے؟

اختر حفیظ

loop

انگریزی میں پڑھیں

ضلع حیدرآباد سے 15 کلومیٹر دور، آزاد نگر 250 گھروں پر مشتمل ایک چھوٹی سی بستی ہے، جہاں کوہلی اور بھیل برادری کے لوگ آباد ہیں۔ نوے کی دہائی تک انہیں جبری مشقت کی غرض سے زمینداروں نے قیدی بنا کر رکھا ہوا تھا۔ ایک طویل جدوجہد کے بعد وہ ان زمینداروں سے آزاد تو ہو گئے لیکن ان کے پاس رہنے کے لئے کوئی جگہ نہیں تھی۔

گرین رُورل ڈیویلپمنٹ نامی ایک مقامی این جی او نے، سال2006ء میں ایکشن ایڈ کی مدد سے 11ایکڑ زمین خریدی تاکہ زمینداروں کی قید سے آزاد ہونے والے ہاری یہاں پر آباد ہو سکیں۔ اس بستی کو 2007ءمیں آزاد نگر کا نام دیا گیا۔

آزاد نگر کے رہنے والوں نے کچے پکے مکان تعمیر کئے اور یہاں رہنے لگے،  مگر مسائل نے ان کا پیچھا نہیں چھوڑا۔

سومار بھیل  بھی اُن کھیت مزدوروں میں سے ایک ہیں ، جو 1990ء میں ضلع سانگھڑ میں رئیس قادر بخش مری کے ہاں "غلام"  تھے، اب وہ ایک سماجی رہنما ہیں۔ ان کی عمر 50 برس  ہو چکی اور وہ آزاد نگر میں پرچون کی چھوٹی سی دکان بھی چلاتے ہیں۔ ان کے آٹھ بچے ہیں، چار بیٹے اور چار بیٹیاں، جو سات برس پہلے واحد مقامی سکول بند ہو جانے کے بعد کبھی سکول نہیں جا سکے۔

سومار بھیل کہتے ہیں کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کے بچے بھی تعلیم حاصل کریں لیکن ان کی بستی میں سوائے سکول کی عمارت کے اور کوئی سہولت دستیاب نہیں، کوئی استاد ہے نہ ہی کتابیں اور فرنیچر۔

رانومل بھی آزاد نگر کے رہائشی ہیں، وہ کھیتوں میں مزدوری کرتے ہیں۔ ان کے چار بچے بھی حصول تعلیم سے محروم ہیں۔ رانومل کہتے ہیں کہ ان کی خواہش تھی کہ ان کے بچے سکول جائیں لیکن یہاں دور دور تک کوئی سکول نہیں ہے۔

ان کی آمدنی  اتنی قلیل ہے کہ وہ بچوں کو شہر کے سکول بھیجنے کی سکت نہیں رکھتے۔

اس بستی میں 2015ء میں ایک سکول قائم کیا گیا  تھا لیکن سال بھر میں ہی بند ہو گیا۔ اساتذہ کو وقت پر تنخواہیں نہیں ملیں تو انہوں نے سکول آنا چھوڑ دیا۔ اب آٹھ کمروں کی وہ  خستہ حال عمارت سنسان پڑی ہے۔

بستی میں ہر بچہ تعلیم حاصل کرنے کی بجائے، مزدوری کر نے پر مجبور ہے۔

آزاد نگر جیسے دیہی علاقوں میں تمام بچوں کو مساوی تعلیم کی سہولت فراہم کرنے اور تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لئے سندھ ایجو کیشن فاؤنڈیشن (سیف ) نے 2015ء میں فاؤنڈیشن اسسٹڈسکولز ( ایف اے ایس ) سسٹم متعارف کروایا تھا۔

پروگرام کے مطابق فاؤنڈیشن دیہی سندھ کے نجی و سرکاری سکولوں کے ساتھ شراکت داری کرتی  ہے اور ان کی مالی مدد کرتی ہے۔

فاؤنڈیشن کے تحت سکول قائم کرنے  کے لیےکچھ شرائط ہیں جیسا کہ جس جگہ سکول قائم کرنا ہو  وہ علاقہ غربت زدہ، کچی آبادی یا دیہی ہو۔ اس علاقے میں پہلے سے کوئی سکول موجود نہ ہو۔ بچوں کی تعداد کم سے کم 80 ہو، سکول کے منتظم کا کم از کم گریجویٹ ہونا ضروری ہے۔ اگر پہلے سے سکول موجو د ہو لیکن غیر فعال ہو تو فائونڈیشن اسے فنڈ جاری کر کے فعال بنا سکتی ہے۔

سندھ ایجو کیشن فاؤنڈیشن ایک نیم خود مختار ادارہ ہے، فاؤنڈیشن کے تحت چلنے والے سکولوں کو فی طالب علم امداد دی جاتی ہے، بچی کے لئے 1150 روپے ماہانہ اور بچے کے لئے  850 روپے ماہانہ۔

آزاد نگر میں سرکاری سکول موجود نہیں تھا تو سپارک نامی این جی او کے ایک ملازم کاشف بجیر نے ذاتی حیثیت سے آزاد نگر میں ایک سکول بنوایا۔

 آزاد نگر سکول کو فنڈز کی مد میں سیف کی جانب سے 23 لاکھ روپے جا ری کئے گئے۔ کاشف بجیر کا کہنا ہے کہ ان پیسوں سے انہوں نے سکول کو فعال بنایا ا ور وہاں 280 کے قریب بچوں نے داخلہ بھی لیا۔ لیکن سندھ ایجوکشن فائونڈیشن  ناہید شاہ درانی نے بطور ایم ڈی چارج سنبھالا تو انہوں نے فاؤنڈیشن کے تحت چلنے والے سکولوں کے بجٹ میں کٹوتی کر دی جس کی وجہ سے کئی سکولوں کا بجٹ سرے سے ختم ہی کر دیا گیا۔ آزاد نگر کا سکول بھی اسی کٹوتی کا شکار ہو گیا۔

سیف کے ریسرچ آفیسر نور جونیجو  نے لوک سجاگ کو بتایا کہ آزاد نگر کے اسکول کو بند کرنے کی کئی وجوہ تھیں۔

"سکول کا  منتظم سیف کے طے کردہ تعلیمی معیار پر پورا نہیں اترتا، وہاں کوالیفائیڈ اساتذہ نہیں رکھے گئے تھے، سکول میں بچوں کی تعداد کی نسبت اساتذہ کی تعداد بہت کم تھی"۔

یہ بھی پڑھیں

postImg

میانوالی میں ہائر سیکنڈری سکول کے طلبہ سائنسی مضامین کی تعلیم سے محروم کر دیے گئے

تاہم نور جونیجو کا کہنا ہے کہ  اب بھی کوئی فرد یا ادارہ اس سکول کو فعال کرنا چاہے تو سیف اس کی مدد کرنے کو تیار ہے۔

کاشف بجیر  کہتے ہیں کہ بستی میں ایک بھی سکول نہیں ہے، اگر کوئی اسی سکول کو فنکشنل کر دے تو انہیں اس کی ملکیت سے دستبردار ہونے میں بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے کیونکہ وہ یہی چاہتے ہیں کہ یہاں کے بچے تعلیم حاصل کر سکیں۔

این اے 225 سے سید حسین طارق جاموٹ 2018ء میں پیپلز پارٹی کے ممبر منتخب ہوئے تھے، جنہوں نے اب تک سکول کی بحالی کے لیے کوئی خاطر خواہ کردار ادا نہیں کیا۔ جب ان سے سجاگ نےسوال کیا تو انہوں نے مقامی لوگوں کی جانب سے دی گئی درخواست اور مطالبے سے لاعملی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ذمہ داری محکمہ تعلیم کی ہے۔

سومار بھیل حلقے کے ایم این اے، ایم پی اے اور صوبائی وزیر تعلیم کو سکول کی بحالی کے لیے  تحریر ی درخواستیں بھیج چکے ہیں لیکن عملی طور پر اس حوالے سے کسی سطح پر بھی پیشرفت نہیں ہو سکی۔

تاریخ اشاعت 28 نومبر 2023

آپ کو یہ رپورٹ کیسی لگی؟

author_image

اختر حفیظ سندھی زبان کے افسانہ نگار اور صحافی ہیں۔ وہ ایک سندھی روزنامہ سے وابستہ ہیں۔

thumb
سٹوری

آخر ٹماٹر، سیب اور انار سے بھی مہنگے کیوں ہو گئے؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceحلیم اسد
thumb
سٹوری

کھیت ڈوبے تو منڈیاں اُجڑ گئیں: سیلاب نے سبزی اور پھل اگانے والے کسانوں کو برسوں پیچھے دھکیل دیا

arrow

مزید پڑھیں

User Faceمحسن مدثر

"کوئلے نے ہمارے گھڑے اور کنویں چھین کربدلے میں زہر دیا ہے"

thumb
سٹوری

بلوچستان 'ایک نیا افغانستان': افیون کی کاشت میں اچانک بے تحاشا اضافہ کیا گل کھلائے گا؟

arrow

مزید پڑھیں

سجاگ رپورٹ
thumb
سٹوری

بجلی بنانے کا ناقص نظام: صلاحیت 45 فیصد، پیداوار صرف 24 فیصد، نقصان اربوں روپے کا

arrow

مزید پڑھیں

User Faceعبداللہ چیمہ
thumb
سٹوری

باجوڑ کا منی سولر گرڈ، چار سال بعد بھی فعال نہ ہو سکا، اب پینلز اکھاڑنا پڑیں گے

arrow

مزید پڑھیں

User Faceشاہ خالد
thumb
سٹوری

گوادر کول پاور پلانٹ منصوبہ بدانتظامی اور متضاد حکومتی پالیسی کی مثال بن چکا

arrow

مزید پڑھیں

User Faceعاصم احمد خان
thumb
سٹوری

اینٹی ریپ قوانین میں تبدیلیاں مگر حالات جوں کے توں: "تھانے کچہری سے کب کسی کو انصاف ملا ہے جو میں وہاں جاتا؟"

arrow

مزید پڑھیں

ماہ پارہ ذوالقدر

'کوئلے کے پانی نے ہمیں تباہ کردیا'

thumb
سٹوری

آئے روز بادلوں کا پھٹنا، جھیلوں کا ٹوٹنا: کیا گلگت بلتستان کا موسمیاتی ڈھانچہ یکسر بدل رہا ہے؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceفہیم اختر
thumb
سٹوری

بپھرتے موسموں میں پگھلتے مسکن: کیا برفانی چیتوں کی نئی گنتی ان کی بقا کی کوششوں کو سہارا دے پائے گی؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceشازیہ محبوب
thumb
سٹوری

تھر،کول کمپنی"بہترین آبی انتظام کا ایوارڈ" اور گوڑانو ڈیم میں آلودہ پانی نہ ڈالنےکا حکومتی اعلان

arrow

مزید پڑھیں

User Faceاشفاق لغاری
Copyright © 2025. loksujag. All rights reserved.
Copyright © 2025. loksujag. All rights reserved.