گوجرانوالہ کے سب سے بڑے کاروبار نے شہری آبادی کا جینا دوبھر کر دیا، لوگ گھر بیچ کر علاقے چھوڑنے لگے

postImg

احتشام احمد شامی

postImg

گوجرانوالہ کے سب سے بڑے کاروبار نے شہری آبادی کا جینا دوبھر کر دیا، لوگ گھر بیچ کر علاقے چھوڑنے لگے

احتشام احمد شامی

میاں ادیب  گوجرانوالہ  کے علاقے نوشہرہ سانسی کے رہائشی اور پراپرٹی کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔وہ ایک سال کے دوران  لوگوں کی لگ بھگ 30 جائیدادوں کے سودے کرا چکے ہیں لیکن اپنا مکان بیچنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔

یہ مکان میاں ادیب  کو ورثے میں ملا تھا جس میں وہ اہل خانہ کے ساتھ رہائش پذیر ہیں۔ گھر کی فروخت صرف انہی کے لیے مسئلہ نہیں ہے بلکہ اس  محلے میں رہنے والے بیشتر لوگ اپنے مکان بیچنا چاہتے ہیں لیکن کوئی خریدار ہی نہیں مل رہا اور اگر کوئی آتابھی ہے تو گھر کی اتنی کم قیمت لگاتا ہے کہ سن کر مالک مکان کو غصہ آ جائے۔

میاں ادیب بتاتے ہیں کہ نوشہرہ سانسی اور گردونواح میں ڈھلائی کی بھٹیوں سے پیدا ہونے والی آلودگی اور شور نے مکینوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے۔بعض لوگ اپنے گھر اونے پونے بیچ کر اس علاقے سے جا چکے ہیں اور بعض نے شہر کے باہر  مکان بنا کر یہاں اپنے گھر کرائے پر دے دیے ہیں۔ مگر کرایہ دار بھی اس علاقے میں زیادہ عرصہ نہیں رہ پاتے۔

وہ کہتے ہیں کہ ان علاقوں میں ڈھلائی کی بھٹیوں کی تعداد سیکڑوں تک پہنچ چکی ہے۔ بعض لوگوں نے بھٹیوں کے خلاف قانونی جنگ لڑی اور چند یونٹ سیل بھی کرائے۔ لیکن  یہ یونٹ دوبارہ ڈی سیل ہو گئے۔

 ہم میونسپل کارپوریشن اور ڈپٹی کمشنر کے دفتر جائیں تو وہ کہتے ہیں کہ ہم کیا کریں ؟ اگر کارروائی کریں تو بھٹی مالکان عدالت کا آرڈر لے آتے ہیں"

گوجرانوالہ  ملک میں سکریپ کی سب سے بڑی منڈی ہے۔ یہاں روزانہ پیتل، سلور، تانبے اور لوہے سمیت مختلف دھاتوں کا کروڑوں روپے کا کاروبار ہوتا ہے۔

امریکہ ، کینیڈا اور یورپی ممالک سے روزانہ سکریپ کے بیسیوں کنٹینر یہاں لائے جاتے ہیں جو ہاتھوں ہاتھ بک جاتے ہیں اور ان سے موٹریں، کمپریسر و دیگر سکریپ نکال کر ڈھلائی کی بھٹیوں کو فروخت کردیا جاتا ہے۔

اندرون شہر میاں سانسی روڈ ، کھیالی ، نوشہرہ سانسی ، شیخوپورہ روڈ ، اسد کالونی، کوہلو والا  اور بائی پاس روڈ کے علاقوں میں ڈھلائی کی سیکڑوں بھٹیاں اور فیکٹریاں لگی ہوئی ہیں جن میں دھاتیں پگھلائی جاتی ہیں۔ بھٹیوں سے اس قدر دھواں اور آلودگی پیدا ہوتی ہے کہ سانس لینا دشوار ہوتا ہے۔

میاں ادیب کہتے ہیں کہ ضلعی انتظامیہ ، میونسپل کارپوریشن اور محکمہ ماحولیات کی ٹیمیں وقتا فوقتاً یہاں کارروائی کرتی رہتی ہیں۔ لیکن اسے محض خانہ پری اور آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہی  قرار دیا جاتا ہے۔ کیونکہ کبھی کوئی فیکٹری مستقل  بند ہوئی نہ ہی ماحولیاتی آلودگی میں کمی آسکی ہے۔

شیخ ضیاء الحق گوجرانوالہ ایوان صنعت و تجارت کے صدر ہیں۔وہ بتاتے ہیں کہ صنعت کار کو ڈھلائی کی فیکٹری یا بھٹی لگانے  سے پہلے سات سرکاری اداروں سے این او سی لینا پڑتا ہے۔ اگر این او سی نہ لیا ہو تو تھانے میں مقدمہ بھی درج ہوسکتا ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ جب یہ یونٹ لگائے گئے اس وقت یہاں آبادی نہ ہونے کے برابر تھی۔ اب شہری آبادی پھیل گئی ہےتو فیکٹری و ڈھلائی مالکان کا کیا قصور۔

"سکریپ اور ڈھلائی گوجرانوالہ کے بڑے کاروباروں میں سے ایک ہے۔ یہاں روزانہ کم از کم 25کروڑ  کا بزنس ہوتا ہے اور لاکھوں روپے ٹیکس آتا ہے۔اس کاروبار سے ہزاروں افراد وابستہ ہیں۔ بیروزگاری پہلے ہی عام ہے ایسے میں سرکاری اداروں کی ناجائز کارروائیوں کی حمایت نہیں کرسکتے۔"

ماہر امراض جلد ڈاکٹر غلام مصطفیٰ چیمہ بتاتے ہیں کہ ان کے پاس سب سے زیادہ مریض ڈھلائی یونٹوں والے علاقوں سے آرہے ہیں ۔لوہا ، پیتل اور دیگر دھاتیں پگھلنے سے پیدا ہونے والی آلودگی کے سبب یہ لوگ جلد، سانس اور جگر کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ڈھلائی کے کام میں پیدا ہونے والا دھواں بہت خطرناک ہوتا ہے۔ یہ صرف اسی علاقے کے لوگوں کو ہی متاثر نہیں کرتا  بلکہ اس کے اثرات کئی کلومیٹر تک جاتے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ فیاض احمد موہل بتاتے ہیں کہ شہری حدود کے اندر لگ بھگ ڈیڑھ ہزار ڈھلائی یونٹ یا فیکٹریاں کام کررہی ہیں۔ ان میں چمنیاں نہ لگانے یا قوانین کی دیگر خلاف ورزیاں کرنے والوں کے خلاف  ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ماحولیات مشترکہ  کارروائیاں کررہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ انڈسٹرل اسٹیٹ ٹو میں بڑا آپریشن کرکے 12 فیکٹریاں سیل کی گئی ہیں اور25 بھٹیاں کرین سے مسمار کردی گئی ہیں۔ ان میں آلودگی کنٹرول کرنے  والے آلات نہیں لگائے تھے ۔ 50 فیکٹریوں کو وارننگ نوٹس بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کہتے ہیں کہ ضلعی انتظامیہ نے  ایمن آباد روڈ کے علاقے میں انڈسٹریل زون بنانے کے منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے۔ وہاں رہائشی آبادی بھی نہیں ہے۔ تمام ڈیڑھ ہزار فیکٹریوں و بھٹیوں کو شہر سے باہر اسی زون میں منتقل کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

postImg

'بے خوابی اور ڈپریشن کی مریضہ بن چکی ہوں': سیالکوٹ کے رہائشی علاقوں میں آلات جراحی بنانے والی فیکٹریاں شہریوں کے لیے وبال جان بن گئیں

ماحولیاتی قوانین کے ماہر سید خالد جاوید  بتاتے ہیں کہ پنجاب میں 'تحفظ ماحولیات ایکٹ' 1997 ء سے نافذالعمل ہے۔اس قانون  کا مقصد ماحول کی بہتری ، آلودگی کی روک تھام اور پائیدار ترقی کو فروغ دینا تھا۔

"ماحولیاتی ایکٹ کی شق 3کے مطابق فضائی آلودگی سے مراد ایسا مواد پھیلانا ہے جو ہوا میں آلودگی کا سبب بنتا ہے۔ اس میں دھواں ، دھول کے ذرات ، بدبو ، حرارت ، مضرصحت روشنی ، برقی مقناطیسیت ، تابکار مادہ یا تابکاری اور زہریلی گیسیں وغیرہ شامل ہیں۔"

وہ کہتے ہیں کہ اس قانون کے تحت ماحولیاتی ٹریبونل مقرر کیا جاتا ہے جو مجسٹریٹ درجہ اول پر مشتمل ہوتا ہے۔یہ ٹریبونل قانون کی خلاف ورزی کے مرتکبین کو پانچ لاکھ روپے تک جرمانہ اور تین سال تک قید کی سزا سنا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ فیکٹری بند کرنھے اور مشینری و سامان ضبط کرنے کا حکم بھی دے سکتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ماحولیات کا قانون تو موجود ہے لیکن اس پر عمل درآمد نظر نہیں آتا۔ آلودگی پھیلانے پر ایک دو روز کے لیے فیکٹری سیل تو کردی جاتی ہے تاہم مالک کو قید کی سزا نہیں ہوتی۔ سرکاری محکموں کا فیکٹری مالکان سے مبینہ 'مک مکا' بھی چلتا رہتا ہے اسی لیے قانون کے ٹھوس نتائج سامنے نہیں آتے۔

تاریخ اشاعت 3 اگست 2023

آپ کو یہ رپورٹ کیسی لگی؟

author_image

احتشام احمد شامی کا تعلق وسطی پنجاب کے شہر گوجرانوالہ سے ہے۔ لوک سُجاگ کے علاؤہ وہ بین الاقوامی اداروں کے ساتھ بطور فری لانس کام کرتے ہیں۔

thumb
سٹوری

کھیت ڈوبے تو منڈیاں اُجڑ گئیں: سیلاب نے سبزی اور پھل اگانے والے کسانوں کو برسوں پیچھے دھکیل دیا

arrow

مزید پڑھیں

User Faceمحسن مدثر

"کوئلے نے ہمارے گھڑے اور کنویں چھین کربدلے میں زہر دیا ہے"

thumb
سٹوری

بلوچستان 'ایک نیا افغانستان': افیون کی کاشت میں اچانک بے تحاشا اضافہ کیا گل کھلائے گا؟

arrow

مزید پڑھیں

سجاگ رپورٹ
thumb
سٹوری

بجلی بنانے کا ناقص نظام: صلاحیت 45 فیصد، پیداوار صرف 24 فیصد، نقصان اربوں روپے کا

arrow

مزید پڑھیں

User Faceعبداللہ چیمہ
thumb
سٹوری

باجوڑ کا منی سولر گرڈ، چار سال بعد بھی فعال نہ ہو سکا، اب پینلز اکھاڑنا پڑیں گے

arrow

مزید پڑھیں

User Faceشاہ خالد
thumb
سٹوری

گوادر کول پاور پلانٹ منصوبہ بدانتظامی اور متضاد حکومتی پالیسی کی مثال بن چکا

arrow

مزید پڑھیں

User Faceعاصم احمد خان
thumb
سٹوری

اینٹی ریپ قوانین میں تبدیلیاں مگر حالات جوں کے توں: "تھانے کچہری سے کب کسی کو انصاف ملا ہے جو میں وہاں جاتا؟"

arrow

مزید پڑھیں

ماہ پارہ ذوالقدر

'کوئلے کے پانی نے ہمیں تباہ کردیا'

thumb
سٹوری

آئے روز بادلوں کا پھٹنا، جھیلوں کا ٹوٹنا: کیا گلگت بلتستان کا موسمیاتی ڈھانچہ یکسر بدل رہا ہے؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceفہیم اختر
thumb
سٹوری

بپھرتے موسموں میں پگھلتے مسکن: کیا برفانی چیتوں کی نئی گنتی ان کی بقا کی کوششوں کو سہارا دے پائے گی؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceشازیہ محبوب
thumb
سٹوری

تھر،کول کمپنی"بہترین آبی انتظام کا ایوارڈ" اور گوڑانو ڈیم میں آلودہ پانی نہ ڈالنےکا حکومتی اعلان

arrow

مزید پڑھیں

User Faceاشفاق لغاری
thumb
سٹوری

سندھ میں ڈھائی لاکھ غریب خاندانوں کے لیے مفت سولر کٹس

arrow

مزید پڑھیں

User Faceاشفاق لغاری
Copyright © 2025. loksujag. All rights reserved.
Copyright © 2025. loksujag. All rights reserved.