پورے ضلع صحبت پور میں ایک لیڈی ڈاکٹر: 'ایسا نہ ہوتا تو بیٹی کے سر پر ماں کا سایہ سلامت ہوتا'

postImg

رضوان الزمان منگی

postImg

پورے ضلع صحبت پور میں ایک لیڈی ڈاکٹر: 'ایسا نہ ہوتا تو بیٹی کے سر پر ماں کا سایہ سلامت ہوتا'

رضوان الزمان منگی

صحبت پور کے شوکت علی اپنے خاندان کے ساتھ ہنسی خوشی زندگی گزار رہے تھے کہ ان کی اہلیہ بچی کو جنم دینے کے بعد طبی پیچیدگیوں کے باعث دم توڑ گئیں اور ان کی دنیا اندھیر ہو گئی۔

شوکت موٹر سائیکل مکینک ہیں۔ ان کا گھر بلوچستان کے ضلع صحبت پور کی تحصیل مانجھی پور میں ہے لیکن وہ کوئٹہ میں کام کرتے ہیں۔ تقریباً پانچ سال پہلے ان کی اہلیہ پہلی مرتبہ امید سے ہوئیں تو وہ انہیں معمول کے معائنے کے لیے مانجھی پور کے بنیادی مرکز صحت میں لے جاتے تھے۔ تاہم وہاں سہولتوں کے فقدان کے باعث ان کی اہلیہ نے 45 کلومیٹر دور جیکب آباد کے ہسپتال میں چیک اپ کرانا شروع کر دیا۔

15 مارچ 2020ء کی صبح جب بچے کی پیدائش کا وقت آیا تو شوکت کوئٹہ میں تھے۔ شوکت کے والدین ان کی اہلیہ کو فوری طور پر ایک پرائیویٹ گائنی کلینک میں لے گئے جہاں ایمرجنسی میں ان کی ڈلیوری ہوئی۔

شوکت بتاتے ہیں کہ رات گئے انہیں  گھر سے فون پر اطلاع دی گئی کہ ان کی اہلیہ کی طبعیت اچانک خراب ہوگئی ہے۔

"ڈلیوری کے دوران زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے اہلیہ کی طبعیت بگڑتی چلی گئی۔ میرے والدین انہیں لے کر جیکب آباد روانہ ہوئے لیکن اس نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔''

مانجھی پور کے سرکاری مراکز صحت میں ایمرجنسی، لیبر روم اور بنیادی نوعیت کے لیبارٹری ٹیسٹوں کی سہولت کا فقدان ہے۔ سب سے اہم بات تو یہ ہے کہ وہاں کوئی لیڈی ڈاکٹر ہی نہیں ہے۔ مانجھی پور تو ایک طرف، پورے ضلع صحبت پور میں ڈھنگ کا کوئی ذچہ بچہ مرکز نہیں ہے جس کی وجہ سے خواتین کو حمل اور بیماری میں کڑی مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ ان حالات میں بیشتر خواتین جیکب آباد کے ہسپتالوں کا رخ کرتی ہیں۔

بچے کی پیدائش کے لیے زیادہ تر خواتین گھریلو دائیوں پر انحصار کرتی ہیں جبکہ کسی پیچیدگی یا ایمرجنسی کی صورت میں وہ بھی مریضہ کی مدد نہیں کر سکتیں۔

امیر بخش بروہی چھوٹے پیمانے پر کاشتکاری کرتے ہیں۔ وہ مانجھی پور سے تقریبا تین کلومیٹر کے فاصلے پر گوٹھ ملیر میں اپنی اہلیہ پیروزاں اور 26 سالہ بیٹے علی گل کے ساتھ رہتے ہیں۔

چند سال پہلے ان کی اہلیہ کی طبعیت بہت زیادہ خراب ہو گئی۔ وہ دو برس تک مقامی ڈاکٹروں سے علاج کراتے رہے لیکن افاقہ نہ ہوا۔ بالاآخر انہوں ںے جیکب آباد کے ایک نجی ہسپتال میں چیک اپ کروایا تو ڈاکٹروں نے بتایا کہ ان کی اہلیہ کی بیضہ دانی میں گلٹیاں بن گئی ہیں۔

ڈاکٹروں کے مشورے پر انہوں نے اپنی اہلیہ کا آپریشن کروا لیا لیکن اب ان کے پیٹ میں دوبارہ گلٹیاں بننے لگی ہیں۔

"میری بیوی دن رات درد سے تڑپتی رہتی ہے۔ جب درد ناقابل برداشت ہوتا ہے تو ہم قصبے کے بنیادی مرکز صحت پر جاتے ہیں جہاں ہمیں درد کش دوا دے کر رخصت کر دیا جاتا ہے۔''

 امیر بخش کہتے ہیں کہ مانجھی پور میں کوئی اچھا ہسپتال نہیں ہے اور وہ اپنی بیوی کو کسی بڑے شہر کے ہسپتال میں لے جا کر اس کا علاج کرانے کی سکت نہیں رکھتے۔

گزشتہ سال اگست میں آنے والے سیلاب میں صحبت پور بری طرح متاثر ہوا جہاں ہزاروں ایکڑ زری اراضی برباد ہو گئی۔ امیر بخش بھی سیلاب سے متاثرہ کاشتکاروں میں شامل ہیں جو چھ ماہ تک سیلابی پانی جمع رہنے کے باعث اپنی زمین کو بحال نہیں کر سکے اور مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ ان حالات میں وہ اپنی بیوی کی حالت دیکھ کر کڑھنے کے علاوہ کچھ نہیں کر سکتے۔

یہ بھی پڑھیں

postImg

اپنا شریکِ درد بنائیں کسی کو کیا: چھاتی کے کینسر میں مبتلا خواتین کیسے گھٹ گھٹ کر مر رہی ہیں۔

صحبت پور کو 2013 میں ضلع کا درجہ دیا گیا تھا اور اس وقت شہر کی آبادی تقریباً دو لاکھ ہے۔ ضلع میں 26 بنیادی مراکز صحت، سات سول ڈسپنسریاں اور ایک ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ہے جس کی عمارت تک نہیں بن سکی اور اسے ایک پرانے مرکز صحت کی عمارت میں چلایا جا رہا ہے۔

 محکمہ صحت کے مطابق 26 بنیادی مراکز صحت میں صرف جھنڈا تالاب کے مرکز پر ایک لیڈی ڈاکٹر تعینات ہے اور باقی جگہوں پر کوئی خاتون ڈاکٹر یا گائناکالوجسٹ نہیں ہوتی۔

شہر کے دور دراز علاقوں میں اگر کسی مریض کی حالت خراب ہو تو اسے سندھ کے شہروں میں ریفر کرنا پڑتا ہے جبکہ صحبت پور سٹی کے علاوہ کسی بنیادی مرکز صحت میں ایمرجنسی کی سہولت نہیں ہے۔ ایسے میں بہت سے مریض دوسرے ہسپتالوں کو جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ جاتے ہیں جن میں بڑی تعداد حاملہ خواتین کی ہوتی ہے۔

غلام محمد مہر میڈیکل کالج سکھر کے ڈاکٹر محمد عمران سومرو کا کہنا ہے کہ بچے کی پیدائش کے دوران زیادہ خون بہہ جانا اور پیدائش میں تاخیر کے نتیجے میں جسم میں زہر کا پھیلنا زچہ کی زندگی کے لیے شدید خطرات کا باعث ہوتا ہے۔

زچگی میں خواتین کے علاج  کے لیے کوالیفائیڈ لیڈی ڈاکٹر اور ایسے میٹرنٹی ہوم کا ہونا ضروری ہے جہاں چوبیس گھنٹے آپریشن کی سہولت، نومولود بچوں کے لیے آکسیجن، انکیوبیٹر اور پیڈیاٹریشن کی سہولت موجود ہو۔

شوکت علی کی بیٹی کی عمر اب چار سال ہو گئی ہے۔ وہ حسرت بھرے لہجے میں کہتے ہیں کہ اگر مانجھی پور کے سرکاری ہسپتال میں بنیادی سہولیات میسر ہوتیں تو ان کی بیٹی کے سر پر ماں کا سایہ بھی سلامت ہوتا۔

تاریخ اشاعت 10 اپریل 2023

آپ کو یہ رپورٹ کیسی لگی؟

author_image

رضوان الزمان منگی کا تعلق بلوچستان کے ضلع صحبت پور سے وہ 10 سالوں سے صحافت سے وابستہ ہیں اور مختلف اداروں کیلئے کام کرتے رہے ہیں۔

thumb
سٹوری

کھیت ڈوبے تو منڈیاں اُجڑ گئیں: سیلاب نے سبزی اور پھل اگانے والے کسانوں کو برسوں پیچھے دھکیل دیا

arrow

مزید پڑھیں

User Faceمحسن مدثر

"کوئلے نے ہمارے گھڑے اور کنویں چھین کربدلے میں زہر دیا ہے"

thumb
سٹوری

بلوچستان 'ایک نیا افغانستان': افیون کی کاشت میں اچانک بے تحاشا اضافہ کیا گل کھلائے گا؟

arrow

مزید پڑھیں

سجاگ رپورٹ
thumb
سٹوری

بجلی بنانے کا ناقص نظام: صلاحیت 45 فیصد، پیداوار صرف 24 فیصد، نقصان اربوں روپے کا

arrow

مزید پڑھیں

User Faceعبداللہ چیمہ
thumb
سٹوری

باجوڑ کا منی سولر گرڈ، چار سال بعد بھی فعال نہ ہو سکا، اب پینلز اکھاڑنا پڑیں گے

arrow

مزید پڑھیں

User Faceشاہ خالد
thumb
سٹوری

گوادر کول پاور پلانٹ منصوبہ بدانتظامی اور متضاد حکومتی پالیسی کی مثال بن چکا

arrow

مزید پڑھیں

User Faceعاصم احمد خان
thumb
سٹوری

اینٹی ریپ قوانین میں تبدیلیاں مگر حالات جوں کے توں: "تھانے کچہری سے کب کسی کو انصاف ملا ہے جو میں وہاں جاتا؟"

arrow

مزید پڑھیں

ماہ پارہ ذوالقدر

'کوئلے کے پانی نے ہمیں تباہ کردیا'

thumb
سٹوری

آئے روز بادلوں کا پھٹنا، جھیلوں کا ٹوٹنا: کیا گلگت بلتستان کا موسمیاتی ڈھانچہ یکسر بدل رہا ہے؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceفہیم اختر
thumb
سٹوری

بپھرتے موسموں میں پگھلتے مسکن: کیا برفانی چیتوں کی نئی گنتی ان کی بقا کی کوششوں کو سہارا دے پائے گی؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceشازیہ محبوب
thumb
سٹوری

تھر،کول کمپنی"بہترین آبی انتظام کا ایوارڈ" اور گوڑانو ڈیم میں آلودہ پانی نہ ڈالنےکا حکومتی اعلان

arrow

مزید پڑھیں

User Faceاشفاق لغاری
thumb
سٹوری

سندھ میں ڈھائی لاکھ غریب خاندانوں کے لیے مفت سولر کٹس

arrow

مزید پڑھیں

User Faceاشفاق لغاری
Copyright © 2025. loksujag. All rights reserved.
Copyright © 2025. loksujag. All rights reserved.