ژوب میں غذائی قلت: امدادی طبی غذائیت پر انحصار کرنے والے سیکڑوں افراد کی زندگیوں کو خطرہ

postImg

عطا کاکڑ

loop

انگریزی میں پڑھیں

postImg

ژوب میں غذائی قلت: امدادی طبی غذائیت پر انحصار کرنے والے سیکڑوں افراد کی زندگیوں کو خطرہ

عطا کاکڑ

loop

انگریزی میں پڑھیں

محمد طاہر کی شادی 2004 میں ہوئی اور ان کے ہاں دس بچوں نے جنم لیا جن میں سے دو وفات پا چکے ہیں۔ ان دونوں کی موت شدید غذائی قلت کا نتیجہ تھی۔ ان دنوں ان کا ڈیڑھ سالہ سب سے چھوٹا بیٹا بھی غذائی قلت کے باعث شدید جسمانی کمزوری کا شکار ہے جس کی حالت روز بروز بگڑتی جا رہی ہے۔

طاہر اکثر بے روزگار رہتے ہیں اور ان کی اہلیہ کی صحت بھی اچھی نہیں ہے جس کے باعث وہ بچے کو اپنا دودھ نہیں پلا سکتیں۔ اس لیے جب ان کے پاس پیسے ہوں تو وہ بچوں کے لیے خشک دودھ لے آتے ہیں۔ کبھی انہیں اپنے چھوٹے بچوں کو بکریوں کا دودھ پلانا پڑتا ہے جس سے ان کا پیٹ اکثر خراب رہتا ہے۔

اس گھرانے کا تعلق بلوچستان کے ضلع ژوب کی یونین کونسل اشیوت سے ہے۔ یہ 60 گھروں پر مشتمل گاؤں ہے جہاں واحد طبی سہولت ایک بنیادی مرکز صحت ہے جس پر ایک مرد نرس تعینات ہے۔

طاہر بتاتے ہیں کہ اس مرکز صحت میں اگرچہ بنیادی نوعیت کی دوائیں میسر ہوتی ہیں لیکن غذائیت کے حوالے سے کسی قسم کی مدد دستیاب نہیں ہے۔

 "کئی سال پہلے یہاں غذائی مدد بھی فراہم کی جاتی تھی جس سے خوراک کی قلت کا شکار بچہ اور ماں دونوں تندرست ہوجاتے تھے۔ لیکن اب ایسا کچھ بھی میسر نہیں ہے۔ ہم نے سنا ہے کہ ژوب شہر اور قریبی علاقوں میں اب بھی غذائی مدد دی جاتی ہے لیکن ہمارے گاؤں کے لوگوں کی مشکلات پر کسی نے توجہ نہیں دی۔"

بنیادی مرکز صحت میں تعینات نرس نے بتایا کہ جب غذائی قلت پر قابو پانے کا پروگرام چل رہا تھا تو اس وقت وہ سٹرپنگ سے معلوم کر لیتے تھے کہ کون سا بچہ یا خاتون غذائی قلت کا شکار ہے لیکن اب اس مرکز صحت میں یہ پروگرام بند ہو گیا ہے اس لیے ان کے پاس غذائی قلت کی نشاندہی کرنے والا آلہ نہیں ہے۔ تاہم وہ مریض کی جسمانی حالت دیکھ کر اندازہ لگا لیتے ہیں کہ آیا وہ غذائی کمی کا شکار ہے یا نہیں۔ اب ایسے لوگوں کو صرف مشورہ ہی دیا جا سکتا ہے کہ وہ شہر جا کر کسی غذائی پروگرام سے مدد حاصل کریں۔

ژوب کے نیوٹریشن کوارڈینیٹر اجمل خان مندوخیل  بتاتے ہیں کہ ضلع میں غذائی قلت پر قابو پانے کے لیے 5 آوٹ پیشنٹ تھیراپیٹک سنٹر یا او ٹی پی مراکز ہیں جن میں سول ہسپتال ژوب، بنیادی صحت مرکز صحت یونین کونسل گردا بابر، آر ایچ سی یونین کونسل شیخان،  یول ڈسپنسری یونین کونسل بادینزئی اور کمیونٹی سنٹر ناصرآباد شامل ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ بلوچستان کا نیوٹریشن پروگرام ژوب میں بھی فعال ہے جس کیلئے مالی تعاون عالمی ادارہ برائے خوارک، ڈبلیو ایف پی، یونیسف، صحت کا عالمی ادارہ ڈبلیو ایچ او اور یو ایس ایڈ کرہے ہیں جبکہ ایمرجنسی ریلیف فار ریفیوجیز پروگرام سے 6 سے 59 ماہ کی عمر کے بچوں کوغذائی خوراک فراہم کی جا رہی ہے۔

متعدد مراکز صحت پر غذائی مدد میسر نہ ہونے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں ںے بتایا کہ 2022 کے پہلے چھ مہینے میں سہ ماہی بنیادوں پر ان کے ضلعے کو ایک ہزار کارٹن غذائی خوراک (ریڈی ٹو یوز تھیراپیٹک فوڈ، آی ایف اے یا آئرن فولک ایسڈ کی گولیاں) موصول ہوئی جس کے بعد دسمبر تک امداد بند رہی جبکہ رواں سال جب دوبارہ غذائی قلت پر قابو پانے اک پروگرام دوبارہ شروع ہوا تو تب سے مہنے میں سو کارٹن ملتے ہیں جو کافی نہیں ہوتے۔

 پولیو پروگرام ای پی آئی سے اخذ شدہ اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے اجمل خان نے بتایا کہ ضلع ژوب کی پانچ یونین کونسلوں میں غذائی قلت کا شکار افراد کی تعداد 18 ہزار 215 ہے جن میں 7015 دودھ پلانے والی یا حاملہ خواتین ہیں۔

مراد بی بی( فرضی نام)  کا تعلق ضلع ژوب سے تقریبا 60 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ایک گاوں سے ہے۔ وہ ہر تین مہینے بعد ژوب کے بازار میں واقع ایک کلینک آتی ہیں جہاں انہیں اور ان کے بچے کو سہ ماہی بنیاد پر 15 سے 20 ہزار روپے مالیت کی ایسی ادویات دی جاتی ہیں جن سے غذائی قلت پوری ہو جاتی ہے۔

وہ بتاتی ہیں کہ ان کی عمر 35 سال ہے اور ان کے چار بچے ہیں، سب سے چھوٹا بیٹا دو مہینے کا ہے جس کو وہ اپنا دودھ پلاتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ خرابی صحت کےباعث ان کا دوودھ بچے کے کافی نہیں ہوتا۔ علاوہ ازیں دودھ پلانے کے بعد خود انہیں درد ہونے لگتا ہے اور چکر آتے ہیں۔ چونکہ ان کے علاقے میں غذائیت کے حوالے سے سرکاری سطح مدد میسر نہیں اس لیے انہیں یہاں آنا پڑتا ہے۔

طبی ماہر ڈاکٹر جمیلہ کا کہنا ہے کہ جو مائیں اپنے بچوں کو دودھ نہیں پلا پاتیں یا انہیں درست طریقے سے دودھ پلانا نہیں آتا ان کے بچے بھوکے رہتے ہیں اور رفتہ رفتہ غذائی قلت کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ بچے کو ایسی بوتل میں دودھ پلایا جائے جو صاف نہ ہو تو اس کا پیٹ خراب ہو جاتا ہے اور قے و اسہال کے نتیجے میں اس کے جسم سے ضروری نمکیات خارج ہو جاتے ہیں جو غذائی قلت کا سبب بنتے ہیں۔

"جب ماں کی اپنی بنیادی غذا پوری نہ ہو اور وہ ہر سال بچے پیدا کرے گی تو ماں اور بچے دونوں کی صحت پر اثر پڑےگا۔ بچوں میں کم سے کم دو سال کا وقفہ ضروری ہے۔ ایک تو اس سے ماں دوبارہ صحت یاب ہو گی جبکہ اس طرح بچے کو بھی ماں کا دودھ مکمل طور پر مل جائے گا اور یوں دونوں کسی حد تک غذائی قلت کے خطرے سے بچ جائیں گے۔"

ضلع ژوب کی آبادی ساڑھے تین لاکھ سے زیادہ ہے اور یہاں تقریباً 50 ہزار گھرانے آباد ہیں۔ یہاں آبادی میں اضافے کی سالانہ شرح 2.30 فیصد ہے۔ غذائیت کے حوالے سے قومی سروے 2018 کے مطابق ضلع ژوب میں شدید غذائی قلت کا شکار بچوں کی تعداد میں سالانہ سات فیصد کی شرح سے اضافہ ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

postImg

سیلاب کے بعد بلوچستان میں غذائی قلت بڑھ گئی، لاکھوں بچوں کی بڑھوتری خطرے سے دوچار

بلوچستان میں پانی کی قلت اور خشک سالی کے حالیہ ادوار نے صوبے کے 33 اضلاع میں سے 20 کو شدید متاثر کیا ہے۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق تقریباً ایک لاکھ خاندان اور سترہ لاکھ مال مویشی پانی کی قلت اور خشک سالی سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں جس سے صحت اور غذائیت کے سنگین مسائل نے جنم لیا ہے۔

اجمل خان کے مطابق غذائی پروگرام کا آغاز بنیادی مراکز صحت میں شروع کرنا ہوتا ہے لیکن اکثر علاقوں میں اول صحت کی سہولیات سرے سے ہی موجود ہی نہیں اور اگر ہیں بھی تو وہ غیر فعال ہیں۔ لوگ مراکز صحت میں ڈیوٹی دینے سے پرہیز کرتے ہیں یا سرے سے وہاں جاتے ہی نہیں۔
ڈی ایچ او ژوب کے دفتر سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ضلع کے بیشتر علاقوں میں مراکز صحت غیرفعال یا جزوی فعال ہیں جن میں مہینوں بعد بنیادی ضرورت کی ادویات آتی ہیں جو ایک سے دو روز میں تقسیم ہو کر ختم ہو جاتی ہیں۔

اجمل خان کے مطابق ضلع میں موجودہ پانچ او ٹی پیز سے غذائی قلت پر قابو پانا مشکل ہے۔ اسی لیے مدد کے لیے یونیسف سے رابطہ کیا گیا جس کی طرف سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ضلع ژوب کی ان یونین کونسلوں میں مزید 10او ٹی پیز سنٹر بنائے جائیں گے جہاں غذائی قلت کا شکار افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے

تاریخ اشاعت 4 ستمبر 2023

آپ کو یہ رپورٹ کیسی لگی؟

author_image

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے عطا کاکڑ فری لانس صحافی ہیں۔

thumb
سٹوری

شام میں ملیشیا کے کیمپوں میں محصور پاکستانی جنہیں ریاست نے اکیلا چھوڑ دیا

arrow

مزید پڑھیں

User Faceزبیر خان
thumb
سٹوری

زرعی انکم ٹیکس کیا ہے اور یہ کن کسانوں پر لاگو ہوگا؟

arrow

مزید پڑھیں

عبداللہ چیمہ
thumb
سٹوری

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی، عوام کے تحفظ کا ادارہ یا استحصال کاہتھیار؟

arrow

مزید پڑھیں

سہیل خان
thumb
سٹوری

کھانا بنانے اور پانی گرم کرنے کے لیے بجلی کے چولہے و گیزر کی خریداری کیوں بڑھ رہی ہے؟

arrow

مزید پڑھیں

آصف محمود

پنجاب: حکومتی سکیمیں اور گندم کی کاشت؟

thumb
سٹوری

ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کے کاشتکار ہزاروں ایکڑ گندم کاشت نہیں کر پا رہے۔ آخر ہوا کیا ہے؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceمحمد زعفران میانی

سموگ: ایک سانس ہی ہم پر حرام ہو گئی

thumb
سٹوری

خیبر پختونخوا میں ایڈز کے مریض کیوں بڑھ رہے ہیں؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceاسلام گل آفریدی
thumb
سٹوری

نئی نہریں نکالنے کے منصوبے کے خلاف سندھ میں احتجاج اور مظاہرے کیوں؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceمنیش کمار
thumb
سٹوری

پنجاب: محکمہ تعلیم میں 'تنظیم نو' کے نام پر سکولوں کو'آؤٹ سورس' کرنے کی پالیسی، نتائج کیا ہوں گے؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceنعیم احمد

برف کے پہاڑؤں پر موت کا بسیرا ہے، مگر بچے بھی پالنے ہیں

thumb
سٹوری

سموگ: یہ دھواں کہاں سے اٹھتا ہے؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceآصف ری ، عبدالل
Copyright © 2024. loksujag. All rights reserved.
Copyright © 2024. loksujag. All rights reserved.