کاروبار رواں، سماجی ذمہ داریاں مفقود: حیدر آباد کے بازاروں میں خواتین خریداروں کے لیے سہولیات کا فقدان

postImg

پون کمار

postImg

کاروبار رواں، سماجی ذمہ داریاں مفقود: حیدر آباد کے بازاروں میں خواتین خریداروں کے لیے سہولیات کا فقدان

پون کمار

عمرکوٹ کی تحصیل سامارو سے تعلق رکھنے والی سنیتا تقریباً 137 کلومیٹر فاصلہ طے کر کے حیدرآباد کے ریشم بازار میں خریداری کے لیے آئی ہیں۔ انہوں نے اپنی بہن اور ایک بھائی کی شادیوں کے لیے کپڑے اور جوتے خریدنا ہیں جس کے لیے یہ بازار بہترین جگہ سمجھی جاتی ہے۔ لیکن یہاں آ کر وہ مشکل میں پڑ گئی ہیں کیونکہ اس جگہ خواتین کے لیے نہ تو کوئی بیت الخلا ہے اور نہ ہی پینے کا پانی دستیاب ہے۔

سنیتا اپنی والدہ اور بہنوں کے ساتھ صبح سات بجے گھر سے نکلی تھیں اور خریداری کرتے ہوئے انہیں رات کے آٹھ بج گئے ہیں۔ بازار میں طویل وقت صرف کرنے کے بعد سستانے اور بیت الخلا استعمال کرنے کے لیے انہیں رکشہ لے کر حیدرآباد میں اپنے رشتہ داروں کے ہاں جانا پڑا۔

اس طرح آنے جانے میں ان کے دو گھنٹے ضائع ہو گئے اور وہ خریداری مکمل نہیں کر سکیں۔ اب انہیں مزید ایک دن حیدرآباد میں رہنا پڑے گا کیونکہ عمرکوٹ آنے جانے پر بہت سا وقت اور پیسہ خرچ ہو گا جس کے وہ متحمل نہیں ہو سکتے۔

حیدرآباد کا ریشم بازار ایک پہاڑی پر قائم ہے جہاں کبھی جنگل ہوا کرتا تھا لیکن اب یہ جگہ کنکریٹ کا جنگل بن چکی ہے۔ یہ بازار خواتین کے ملبوسات، جوتے، میک اپ کے سامان اور چوڑیوں کے حوالے سے خاص شہرت رکھتا ہے۔

اس بازار کی دکاندار ایسوسی ایشن کے صدر محمد طارق کا کہنا ہے ''کہ یہ بازار حیدرآباد میں خریدوفروخت کا سب سے بڑا مرکز ہے جہاں سندھ بھر سے روزانہ تقریباً دس ہزار خواتین آتی ہیں۔ اکثر خواتین یہ شکایت کرتی ہیں کہ بازار میں بیت الخلا، پینے کے صاف پانی اور آرام کرنے کی سہولیات نہیں ہیں۔ لیکن ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں کہ ہم اپنی مدد آپ کے تحت گاہکوں کو یہ سہولتیں دے سکیں۔''

ریشم بازار کے علاوہ حیدرآباد کی کلاتھ مارکیٹ، لطیف آباد نمبر سات، پریٹ آباد، لیاقت کالونی ، قاسم آباد اور چاندنی مارکیٹ سمیت دیگر بازاروں میں بھی خواتین خریداروں کے لیے بیت الخلا کی علیحدہ سہولت میسر نہیں ہے۔ ان حالات میں شہر اور سندھ کے دیگر علاقوں سے خریداری کے لیے آنے والی خواتین کو سخت پریشانی کا سامنا رہتا ہے۔

<p>بازار میں بیت الخلا، پینے کے صاف پانی اور خواتین کے بیٹھنے کے لیے مناسب سہولیات نہیں ہیں<br></p>

بازار میں بیت الخلا، پینے کے صاف پانی اور خواتین کے بیٹھنے کے لیے مناسب سہولیات نہیں ہیں

دو بیٹیوں کے ساتھ ٹنڈو محمد خان سے ریشم بازار آنے والی آمنت نے بتایا کہ انہیں گھر سے یہاں تک پہنچنے میں ایک گھنٹے سے زیادہ وقت لگتا ہے۔ بسوں کا تھکا دینے والا سفر کرنے کے بعد بازار میں دوران خریداری آرام کی ضرورت پڑتی ہے تو بیٹھنے کے لیے کوئی جگہ نہیں ہوتی۔ نہ تو دکانداروں نے گاہکوں کی سہولت کے لیے کوئی انتظام کیا ہے اور نہ ہی انتظامیہ نے اس جانب توجہ دی ہے۔

ریشم بازار اور خریداری کے ایسے دیگر مقامات پر خواتین کے لیے بیت الخلا کی سہولت نہ ہونے کے بارے میں جب حیدرآباد کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو قائم نمائی سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ ''بازاروں اور شاپنگ مال میں بیت الخلا بنوانا ضلعی انتظامیہ کا کام نہیں بلکہ یہ میونسپل کارپوریشن اور مارکیٹ کمیٹی کی ذمہ داری ہے۔ تاہم اس کے باوجود ہم ایسے معاملات میں لوگوں کو سہولت دینے کی کوشش کرتے ہیں۔''

سیہون شہر سے آنے والی ایک عمررسیدہ خاتون کلثوم نے بتایا کہ شوگر کے مرض میں مبتلا ہونے کے باعث انہیں دن میں کئی مرتبہ بیت الخلا میں جانا پڑتا ہے۔ چونکہ اس بازار میں خواتین کے لیے صرف ایک بیت الخلا ہے اس لیے یہاں آ کر انہیں اور ان جیسی بہت سی خواتین کو بہت مشکل پیش آتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

postImg

فیصل آباد کے بازاروں میں شعلہ اُگلتے 'اژدھے' اور انتظامیہ کی بانسری

حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر فاروق خان سے جب اس بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ چند ہی روز پہلے اس عہدے پر آئے ہیں اس لیے صورتحال سے پوری طرح آگاہ نہیں ہیں۔ تاہم انہوں ںے یقین دلایا کہ وہ دکانداروں کی تنظیم کے ساتھ مل کر اس مسئلے کا حل نکالنے کی کوشش کریں گے۔

اس مسئلے کے بارے میں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر فاخر شاکر کا کہنا ہے ''چند جگہوں پر بیت الخلا ضرور موجود ہیں لیکن سماجی روایات خواتین کو وہاں جانے سے روکتی ہیں۔ بازاروں میں بیت الخلا بنوانا بلدیہ کا ہی کام ہے لیکن ہمارے پاس اس مقصد کے لیے بجٹ نہیں ہوتا البتہ جہاں ضرورت اور گنجائش ہو وہاں ہم لوگوں کو سہولیات فراہم کرتے رہتے ہیں۔''

انہوں ںے یہ بھی بتایا کہ جن بازاروں میں خواتین کے لیے بیت الخلا کی سہولت موجود نہیں ہے وہاں اس کا اہتمام کرنے کے لیے متعلقہ حکام کو لکھ دیا گیا ہے۔

تاریخ اشاعت 2 مارچ 2023

آپ کو یہ رپورٹ کیسی لگی؟

author_image

پون کمار کا بنیادی طور پر تعلق ضلع عمرکوٹ، سندھ سے ہے، گذشتہ 9 برس سے حیدرآباد میں صحافت کر رہے ہیں۔

خیبر پختونخوا: ڈگری والے ناکام ہوتے ہیں تو کوکا "خاندان' یاد آتا ہے

thumb
سٹوری

عمر کوٹ تحصیل میں 'برتھ سرٹیفکیٹ' کے لیے 80 کلومیٹر سفر کیوں کرنا پڑتا ہے؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceالیاس تھری

سوات: موسمیاتی تبدیلی نے کسانوں سے گندم چھین لی ہے

سوات: سرکاری دفاتر بناتے ہیں لیکن سرکاری سکول کوئی نہیں بناتا

thumb
سٹوری

صحبت پور: لوگ دیہی علاقوں سے شہروں میں نقل مکانی پر کیوں مجبور ہیں؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceرضوان الزمان منگی
thumb
سٹوری

بارشوں اور لینڈ سلائڈز سے خیبر پختونخوا میں زیادہ جانی نقصان کیوں ہوتا ہے؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceعمر باچا

یہ پُل نہیں موت کا کنواں ہے

thumb
سٹوری

فیصل آباد زیادتی کیس: "شہر کے لوگ جینے نہیں دے رہے"

arrow

مزید پڑھیں

User Faceنعیم احمد
thumb
سٹوری

قانون تو بن گیا مگر ملزموں پر تشدد اور زیرِ حراست افراد کی ہلاکتیں کون روکے گا ؟

arrow

مزید پڑھیں

ماہ پارہ ذوالقدر

تھرپارکر: انسانوں کے علاج کے لیے درختوں کا قتل

دریائے سوات: کُنڈی ڈالو تو کچرا نکلتا ہے

thumb
سٹوری

"ہماری عید اس دن ہوتی ہے جب گھر میں کھانا بنتا ہے"

arrow

مزید پڑھیں

User Faceنعیم احمد
Copyright © 2024. loksujag. All rights reserved.
Copyright © 2024. loksujag. All rights reserved.