ملتان میں ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر دشوار، پِنک بس بھی کام نہ آئی

postImg

سہیرہ طارق

postImg

ملتان میں ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر دشوار، پِنک بس بھی کام نہ آئی

سہیرہ طارق

"ملتان میں عورتوں کے لیے پِنک بس سروس کے اعلان کی خوشی عارضی ثابت ہوئی۔ اس سروس کے نام پر ہمیں بیوقوف بنایا گیا۔"

 یہ ملتان کی رہائشی صدف بتول کے خیالات ہیں جنہیں اپنی ملازمت کے سلسلے میں روزانہ شہر میں سفر کرنا پڑتا ہے۔

 18اگست 2023ء کو ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے پِنک بس سروس کا افتتاح کیا۔ فی الوقت یہ سروس شہر کے صرف ایک روٹ پر دستیاب ہے۔ یہ صبح آٹھ بجے چونگی نمبر نو سے نادر آباد پھاٹک سواریاں لے جاتی اور دوپہر ایک بجے لے آتی ہے۔ اس سروس کے لیے نئی کے بجائے سرخ رنگ کی زیراستعمال بسیں لائی گئی ہیں۔

صدف کا کہنا ہے کہ دن میں صرف دو گھنٹے کے لیے 15 کلومیٹر پر محیط محض ایک روٹ پر بس چلانے سے شہر کی عورتوں کو سفری سہولت نہیں ملتی۔ ملتان میں خصوصاً ملازمت پیشہ عورتوں اور طالبات کے لیے ٹرانسپورٹ مشکل تر ہوتی جا رہی ہے۔ رش کے اوقات میں سیٹ نہ ملنے پر انہیں بس سٹاپ پر طویل انتظار کرنا پڑتا ہے۔

25 سالہ تنزیلہ سلیم کا تعلق ملتان کے علاقے محمود کوٹ سے ہے۔ وہ گزشتہ چار سال سے نجی بینک میں ملازمت کر رہی ہیں۔ بینک جانے کے لیے انہیں روزانہ 18 کلومیٹر فاصلہ طے کرنا ہوتا ہے۔ کم کرایے کو پیش نظر رکھتے ہوئے وہ میٹرو اور سپیڈو بس سروس پر سفر کرتی ہیں مگر رش کے باعث ڈیڑھ گھنٹے کا سفر عموماً کھڑے ہو کر طے کرنا پڑتا ہے۔

میٹرو بس میں خواتین کے لیے مخصوص حصے میں بیٹھنے کے لیے صرف 12 نشستیں ہوتی ہیں لیکن رش کے اوقات میں 35 سے 40 عورتیں سفر کر رہی ہوتی ہیں۔ اس صورت حال میں تنزیلہ کو اپنی جگہ خود بنانا پڑتی ہے اور دوران سفر دھکے بھی کھانا پڑتے ہیں۔ مرد اور لڑکے عورتیں کے لیے مختص حصے میں بھی گھس آ تے ہیں۔ سوار ہوتے یا اترتے وقت خواتین کو جنسی ہراسانی کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

تنزیلہ نے بتایا کہ جب وہ پسینے سے شرابور ہو کر اور مردوں کی بری نظروں کا سامنا کرنے بعد دفتر پہنچتی ہیں تو ان کی توانائی ختم ہو چکی ہوتی ہے۔

ملتان کے نجی ہسپتال میں ملازمت کرنے والی کائنات ملک کام پر جانے کے لیے رکشہ استعمال کرتی ہیں۔ان کے مطابق اکیلی عورت کے لیے رکشے میں سفر کرنا کسی اذیت سے کم نہیں۔

رکشہ ڈرائیور پیٹرول اور گیس کی قیمتوں کو جواز بنا کر عموماً زیادہ کرایہ وصول کرتے ہیں۔ بعض ڈرائیور گھورتے اور نازیبا اشارے کرتے یا فحش گانے چلاتے ہیں۔ سڑک سے گزرنے والے لوگ بھی رکشے میں بیٹھی خاتون کو گھورتے ہیں۔

کالج یا یونیورسٹی جانے کے لیے کئی لڑکیاں ان رکشوں سے سفر کرتی ہیں جن میں سواریاں مختلف مقامات پر اترتی اور چڑھتی ہیں۔

ان رکشوں پر روزانہ یونیورسٹی جانے والی طالبہ ماریا نے بتایا کہ ایک صبح وہ رکشے میں سوار تھیں کہ راستے میں دو مرد بھی ساتھ بیٹھ گئے۔ ان میں سے ایک نے انہیں بری طرح چھوا جس پر وہ غصے کے عالم میں فوراً رکشے سے اتر گئیں۔ رکشہ ڈرائیور نے سواری کم ہوتے دیکھی تو باجی باجی کہہ کر واپس بلانے لگا ۔ میں نے ان دونوں مردوں کو رکشے سے اتارنے کا مطالبہ کیا جس پر اس نے برے انداز میں جواب دیا کہ اتنا نخرہ ہے تو ہمارے رکشوں میں سفر ہی کیوں کرتی ہو۔

وہ کہتی ہیں کہ اس واقعے سے انہیں اتنی شرمندگی محسوس ہوئی کہ وہ تین دن تک نہ گھر سے باہر نکلیں اور نہ یونیورسٹی گئیں۔

2017ء میں حکومت نے 28 ارب روپے سے ملتان میٹرو بس سروس کا آغاز کیا تھا۔ اس کے ساڑھے 18 کلومیٹر طویل روٹ پر 21 سٹیشن ہیں جن کے آس پاس متعدد سرکاری و نجی سکول، کالج اور یونیورسٹیاں ہیں۔ ان تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات کی بڑی تعداد میٹرو بس پر سفر کرتی ہے۔

میٹرو بس عملے کے مطابق اس پر روزانہ قریباً دو لاکھ افراد سفر کرتے ہیں جن میں نصف تعداد عورتوں کی ہے۔ اس روٹ پر 35 بسیں چلائی گئی تھیں تاہم افتتاح کے موقع پران کی تعداد بڑھانے کے اعلان پر چھ سال بعد بھی عمل درآمد نہیں ہوا۔ اس دوران سواریوں کی تعداد ایک لاکھ سے بڑھ کر دو لاکھ ہو گئی ہے۔ جن علاقوں میں میٹرو نہیں جاتی وہاں 100 فیڈر بسیں چلتی ہیں

ویمن یونیورسٹی ملتان کی طالبات کی بڑی تعداد میٹرو بس پر سفر کرتی ہیں۔ یونیورسٹی ترجمان کے مطابق ادارے میں اس وقت سات ہزار طالبات زیر تعلیم ہیں اور اس کے پاس صرف 12بسیں ہیں جن میں سے چار خراب ہیں۔

شیزا سلمان اس یونیورسٹی کے شعبہ انگریزی کی طالبہ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ دیکھ بھال نہ ہونے سے کئی بار یہ پرانی بسیں راستے میں ہی بند ہو جاتی ہیں اور طالبات کو وہیں اتار دیا جاتا ہے۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شیخ رفیق قریشی نے بتایا کہ ملتان شہر میں لڑکیوں کے نو سرکاری کالج ہیں جن میں مجموعی طور پر 10 ہزار سے زیادہ طالبات زیر تعلیم ہیں۔ ان کے لیے محض چھ بسیں فراہم کی گئی ہیں جن پر بمشکل دو سے تین سو طالبات سفر کر پاتی ہیں۔ باقی طالبات نجی بسوں پر آتی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

postImg

فیصل آباد: 37 لاکھ آبادی کے شہر میں چنگ چی رکشہ واحد 'پبلک ٹرانسپورٹ' رہ گئی

ملتان کے ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نئی بسوں کی فراہمی معاشی عدم استحکام کی وجہ سے ممکن نہیں۔ پرانی بسوں کی مرمت کے لیے بھی فنڈز کی کمی کا سامنا ہے۔ پِنک بس سروس کے لیے نئی بسیں نہیں آ سکیں۔ تاہم شہر میں اس سروس کے لیے بسوں کی تعداد جلد بڑھا دی جائے گی۔

ان حالات میں اپنی ٹرانسپورٹ استعمال کرنے والی عورتیں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے عورتوں کے لیے ڈرائیونگ سکول قائم کیا گیا ہے جہاں ڈرائیونگ سیکھانے کے ساتھ ساتھ انہیں لائسنس بھی بنا کر دیاجارہا ہے۔

لائسنس برانچ کے انچارج راؤ امجد نے بتایا کہ رواں سال جنوری سے اگست کے دوران 312 خواتین نے ڈرائیونگ لائسنس بنوائے۔ ستمبر 2023ء تک لرنر لائسنس بنوانے والی 200 خواتین نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے درخواستیں دیں۔ مجموعی طور پر ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والی عورتیں کی تعداد دو ہزار ہو چکی ہے اوردوسال میں نوجوان لڑکیوں میں موٹر سائیکل چلانے کا رجحان بھی بڑھ گیا ہے۔

تاریخ اشاعت 3 اکتوبر 2023

آپ کو یہ رپورٹ کیسی لگی؟

author_image

سہیرہ طارق گزشتہ 7 سالوں سے شعبہ صحافت سے وابستہ ہیں۔ مختلف قومی و علاقائی نیوز چینلز میں سماجی، سیاسی، معاشرتی و دیگر موضوعات پر رپورٹنگ کرتی ہیں۔

thumb
سٹوری

آخر ٹماٹر، سیب اور انار سے بھی مہنگے کیوں ہو گئے؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceحلیم اسد
thumb
سٹوری

کھیت ڈوبے تو منڈیاں اُجڑ گئیں: سیلاب نے سبزی اور پھل اگانے والے کسانوں کو برسوں پیچھے دھکیل دیا

arrow

مزید پڑھیں

User Faceمحسن مدثر

"کوئلے نے ہمارے گھڑے اور کنویں چھین کربدلے میں زہر دیا ہے"

thumb
سٹوری

بلوچستان 'ایک نیا افغانستان': افیون کی کاشت میں اچانک بے تحاشا اضافہ کیا گل کھلائے گا؟

arrow

مزید پڑھیں

سجاگ رپورٹ
thumb
سٹوری

بجلی بنانے کا ناقص نظام: صلاحیت 45 فیصد، پیداوار صرف 24 فیصد، نقصان اربوں روپے کا

arrow

مزید پڑھیں

User Faceعبداللہ چیمہ
thumb
سٹوری

باجوڑ کا منی سولر گرڈ، چار سال بعد بھی فعال نہ ہو سکا، اب پینلز اکھاڑنا پڑیں گے

arrow

مزید پڑھیں

User Faceشاہ خالد
thumb
سٹوری

گوادر کول پاور پلانٹ منصوبہ بدانتظامی اور متضاد حکومتی پالیسی کی مثال بن چکا

arrow

مزید پڑھیں

User Faceعاصم احمد خان
thumb
سٹوری

اینٹی ریپ قوانین میں تبدیلیاں مگر حالات جوں کے توں: "تھانے کچہری سے کب کسی کو انصاف ملا ہے جو میں وہاں جاتا؟"

arrow

مزید پڑھیں

ماہ پارہ ذوالقدر

'کوئلے کے پانی نے ہمیں تباہ کردیا'

thumb
سٹوری

آئے روز بادلوں کا پھٹنا، جھیلوں کا ٹوٹنا: کیا گلگت بلتستان کا موسمیاتی ڈھانچہ یکسر بدل رہا ہے؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceفہیم اختر
thumb
سٹوری

بپھرتے موسموں میں پگھلتے مسکن: کیا برفانی چیتوں کی نئی گنتی ان کی بقا کی کوششوں کو سہارا دے پائے گی؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceشازیہ محبوب
thumb
سٹوری

تھر،کول کمپنی"بہترین آبی انتظام کا ایوارڈ" اور گوڑانو ڈیم میں آلودہ پانی نہ ڈالنےکا حکومتی اعلان

arrow

مزید پڑھیں

User Faceاشفاق لغاری
Copyright © 2025. loksujag. All rights reserved.
Copyright © 2025. loksujag. All rights reserved.