"یہاں ایمرجنسی میں صرف درد کا انجکشن ملتا ہے"، ٹانک کے شہری واحد سرکاری ہسپتال میں سہولتوں کے فقدان پر نالاں

postImg

محمد زعفران میانی

loop

انگریزی میں پڑھیں

postImg

"یہاں ایمرجنسی میں صرف درد کا انجکشن ملتا ہے"، ٹانک کے شہری واحد سرکاری ہسپتال میں سہولتوں کے فقدان پر نالاں

محمد زعفران میانی

loop

انگریزی میں پڑھیں

ٹانک کو ضلع بنے 30 سال ہو گئے ہیں لیکن اب بھی یہاں کے لوگ عام بیماریوں کا علاج کرانے کے لیے دوسرے شہروں میں جاتے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں جنوبی وزیرستان، لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان کے درمیان واقع ٹانک کی آبادی تقریباً پانچ لاکھ ہے اور یہ صوبے کے پسماندہ اضلاع میں شمار ہوتا ہے۔ یہاں پانی، بجل، مواصلات اور خاص طور پر صحت کے شعبے میں اب تک کوئی ترقی نہیں ہوئی۔

ضلعے میں تحصیل سطح کا ایک واحد ہسپتال (ٹائپ سی) واقع ہے جس میں ناصرف ٹانک اور گردونواح بلکہ جنوبی وزیرستان کے لوگوں کا بھی رش رہتا ہے۔ لیکن اس ہسپتال میں علاج معالجے کی خاطرخواہ سہولیات موجود نہیں ہیں۔

ٹانک کے سیاسی رہنما اور ناظمین اتحاد کے صدر فضل کریم تتور بتاتے ہیں کہ ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی میں درد کے انجکشن کے علاوہ کوئی سہولت نہیں ہے۔

"پہلے یہاں آنے والے مریضوں کو دوسرے ہسپتالوں میں بھیج دیا جاتا تھا لیکن اب مالی وسائل کی کمی کے باعث ریسکیو 1122نے بھی زخمیوں کے علاوہ دیگر مریضوں کو دوسرے شہروں کو منتقل کرنا بند کر دیا ہے اور لوگوں کو بھاری کرائے پر ایمبولینس حاصل کرنا پڑتی ہے"۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ضلع بننے کے بعد ہسپتال کو اپ گریڈ نہیں کیا گیا۔ اسی لیے موجودہ عمارت مستقبل میں ہسپتال کا درجہ بڑھنے کی صورت میں ناکافی ثابت ہو گی۔ اس طرح عملے اور ڈاکٹروں کی تعداد تو بڑھ جائے گی لیکن ان کی رہائش کا بندوبست نہیں ہوگا جس کی وجہ سے وہ اپنی کام اچھے طریقے سے نہیں کر پائیں گے۔

ہسپتال کی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ غزالہ ہدایت کہتی ہیں کہ ہسپتال میں علاج معالجے کے معیار سے متعلق کیے جانے والے منفی دعوے حقائق پر مبنی نہیں ہیں۔ "اگرچہ وسائل کی کممی ہے اور ہسپتال پر بوجھ بھی زیادہ ہے لیکن اس کے باوجود دستیاب وسائل میں اچھا علاج معالجہ فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے"۔

 انہوں نے ہسپتال کی کارکردگی سے متعلق گزشتہ مہینے کی رپورٹ دکھاتے ہوئے بتایا کہ جون میں یہاں 15 ہزار سے زیادہ مریضوں کا معائنہ کیا گیا جبکہ ایمرجنسی وارڈ میں پانچ ہزار سے زیادہ مریضوں کا علاج ہوا۔

"گزشتہ مہینے ہسپتال میں 32 عام آپریشن ہوئے، ڈلیوری کے  200 سے زیادہ مریضوں کو نمٹایا گیا جن میں 31 آپریشن بھی شامل ہیں اور آنکھوں کے 16، آرتھوپیڈک کے سات اور یورالوجی کے دو آپریشن ہوئے"۔

ٹانک کے سماجی رہنما اور سابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر طاہر جاوید آرائیں فضل کریم کی باتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ موجود عمارت میں ہسپتال کی اپگریڈیشن ممکن نہیں ہے۔

وہ تجویز دیتے ہیں کہ ہسپتال کی موجودہ عمارت کو ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال میں تبدیل کر کے ڈیرہ اسماعیل خان روڈ پرڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے لئے نئی عمارت بنائی جائے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ خیبر پختوانخوا میں سرکاری و نجی شراکت سے چلنے والے ہسپتالوں کے بہتر نتائج آئے ہیں اس لئے ٹانک کے سرکاری ہسپتال کو بھی کسی غیر سرکاری تنظیم کے اشتراک سے چلایا جائے تاکہ اس کی کارکردگی بہتر بنائی جا سکے۔

"چونکہ موجودہ فنڈ سے ٹانک اور جنوبی وزیرستان دونوں اضلاع کے مریضوں کو سہولیات دینا ممکن نہیں اس لیے صوبائی حکومت ہسپتال کے لیے سالانہ بنیادوں پرخصوصی گرانٹ دے جو ایک کمیٹی کے ذریعے استعمال کی جائے"۔

یہ بھی پڑھیں

postImg

پورے ضلع صحبت پور میں ایک لیڈی ڈاکٹر: 'ایسا نہ ہوتا تو بیٹی کے سر پر ماں کا سایہ سلامت ہوتا'

تاہم فضل کریم سرکاری و نجی شعبے کی شراکت میں ہسپتال چلانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ایک سال قبل ہسپتال کی سکیورٹی اور صفائی کے لئے ایک غیر سرکاری تنظیم نے چند ملازمین کو بھرتی کیا تھا جنہیں تاحال تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں۔

"اگر ہسپتال کا انتظام نجی شعبے یاغیر سرکاری اداروں کو دیا گیا تو مسائل میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے"۔

وہ ہسپتال کی اپ گریڈیشن کو ہی اس مسئلے کا واحد ممکن حل سمجھتے ہیں۔ انہیں یقین ہے کہ ہسپتال کا درجہ بلند ہو جانے سے اس میں مریضوں کے لیے گنجائش اور علاج معالجے کی سہولیات بڑھ جائیں گے اور نئے سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی تعیناتی سے علاقے کے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔

ڈاکٹر غزالہ ہدایت انکشاف کرتی ہیں کہ ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے حوالے کاغذی کاروائی مکمل کر کے صوبائی ہیڈکوارٹر بھیج دی گئی ہے اور امید ہے کہ اس معاملے پر حکومت جلد کارروائی شروع کر دے گی۔

تاریخ اشاعت 19 جولائی 2023

آپ کو یہ رپورٹ کیسی لگی؟

author_image

محمد زعفران میانی کا تعلق جنوبی ضلع ٹانک سے ہے۔ وہ حالات حاضرہ اور اپنے آبائی شہر کے مقامی مسائل پر رپورٹنگ کرتے ہیں۔

thumb
سٹوری

موسمیاتی تبدیلی، شہد کی پیداور اور مگس بان خواتین کے روزگار کو کیسے تباہ کر رہی ہے؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceشاہ خالد
thumb
سٹوری

تھانوں، کچہریوں میں ڈیوٹی کرتی خواتین پولیس اہلکار اپنے شیرخوار بچوں کے لیے کیا سہولت چاہتی ہیں؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceنعیم احمد
thumb
سٹوری

مرد کے لیےطلاق آسان لیکن عورت کے لیےخلع مشکل کیوں ہے؟

arrow

مزید پڑھیں

ماہ پارہ ذوالقدر
thumb
سٹوری

بھنبھور: ہاتھی دانت کی صنعت کا سب سے بڑا مرکز

arrow

مزید پڑھیں

User Faceمحمد فیصل
thumb
سٹوری

وادی سندھ کی قدیم تہذیب کی خوش خوراکی: 'وہ لوگ گوشت کھاتے اور دودھ سے بنی اشیا استعمال کرتے تھے'

arrow

مزید پڑھیں

User Faceمحمد فیصل
thumb
سٹوری

میدان جنگ میں عید: ایک وزیرستانی کا عید کے لیے اپنے گھر جانے کا سفرنامہ

arrow

مزید پڑھیں

User Faceکلیم اللہ
thumb
سٹوری

پاکستان میں صنعتیں کلین انرجی پر چلانا کیوں مشکل ہے؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceنعیم احمد

بلوچستان: عالمی مقابلے کے لیے منتخب باکسر سبزی منڈی میں مزدوری کر رہا ہے

thumb
سٹوری

گوڑانو ڈیم: تھر کول مائننگ کا پانی کیسے آبادیاں اور ارضیاتی ماحول تباہ کر رہا ہے؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceجی آر جونیجو

جھنگ: سیم اور تھور ہماری زمینوں اور گھروں کو نگل گیا

thumb
سٹوری

نارنگ منڈی میں فرقہ واریت کی آگ کون بھڑکا رہا ہے؟

arrow

مزید پڑھیں

سجاگ رپورٹ

پہاڑ نے بدلے میں قدرتی جنگل سے نواز دیا

Copyright © 2024. loksujag. All rights reserved.
Copyright © 2024. loksujag. All rights reserved.