سیلاب کے بعد بلوچستان میں غذائی قلت بڑھ گئی، لاکھوں بچوں کی بڑھوتری خطرے سے دوچار

postImg

سہیل ابابکی

postImg

سیلاب کے بعد بلوچستان میں غذائی قلت بڑھ گئی، لاکھوں بچوں کی بڑھوتری خطرے سے دوچار

سہیل ابابکی

نصیر آباد کی لال بی بی اپنے نواسے کو لے کر کوئٹہ کے سنڈیمن سول ہسپتال آئی ہیں۔ ان کے یہاں آنے کا مقصد بچے کا علاج کرانا ہے جو دن بدن کمزور ہوتا جا رہا ہے۔ اس سے پہلے وہ نواسے کو اپنے علاقے کے متعدد ہسپتالوں میں لے گئی تھیں لیکن اسے افاقہ نہ ہوا۔

لال بی بی کا تعلق بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے گاؤں گوٹھ محمد بخش سے ہے۔ یہ گاؤں تحصیل مانجھوٹی میں واقع ہے جسے گزشتہ سال آنے والے سیلاب نے بری طرح متاثر کیا تھا۔ سیلاب کے بعد یہاں کے بیشتر بچے بیماریوں کا شکار ہیں۔ لال بی بی کہتی ہیں کہ ان کا نواسا پیدائش کے وقت صحت مند تھا لیکن پھر کمزور ہونے لگا اور اب اس کی حالت بہت خراب ہے۔

"پہلے ڈاکٹر نے بتایا کہ بچے کو یرقان ہے۔ جب میں دوسرے ڈاکٹر کے پاس گئی تو اس نے بچے کو چار دن ہسپتال میں رکھا اور پھر بتایا کہ بچہ ٹھیک ہو گیا ہے۔ جب ہم گھر واپس گئے تو بچے کی حالت دوبارہ بگڑ گئی۔ اس لئے اب ہم اسے کوئٹہ لے آئے ہیں۔''

لال بی بی بتاتی ہیں کہ سیلاب میں ناصرف ان کا گھر تباہ ہوا بلکہ ان کے بیٹے کا روزگار بھی ختم ہو گیا ہے۔ اب ان کے لئے گھر کا کرایہ اور بجلی و گیس کے بل ادا کرنا ہی بہت مشکل ہے اور ایسے میں بچے کی بیماری نے ان کی کی تکالیف میں اضافہ کر دیا ہے۔

سنڈیمن سول ہسپتال میں لال بی بی کے نواسے کا علاج کرنے والے ڈاکٹر نثار کہتے ہیں کہ یہ بچہ پروٹین کی کمی کا شکار ہے اور اس کیفیت کو طبی زبان میں 'پی ایم سی' بھی کہا جاتا ہے۔ بلوچستان میں یہ بیماری عام ہے اور دیہی علاقوں میں 80 فیصد بچے اس کا شکار ہیں۔ اس بیماری میں بچوں کی بڑھوتری سست پڑ جاتی ہے اور ذہنی قوت میں کمی آ جاتی ہے۔

ڈاکٹر نثار غربت، غذائیت کی کمی، دوران حمل خواتین کو مناسب خوراک کی عدم دستیابی، ناخواندگی اور بچوں کو حفاظتی ٹیکے نہ لگوانے کو اس مرض کی بنیادی وجوہات میں شمار کرتے ہیں۔

سماجی تنظیم 'بلوچستان سول سوسائٹی' کے سربراہ صدر سمیع زرکون کہتے ہیں کہ سیلاب کے بعد صوبے میں غذائی قلت سے متاثرہ بچوں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے۔ غذائی قلت کے مسئلے پر حکومت بلوچستان نے پانچ سال پہلے صوبے میں قومی ایمرجنسی لگائی تھی۔ سیلاب نے اس مسئلے کو مزید سنگین کردیا ہے۔

"بلوچستان میں سیلاب سے پہلے ہی 47.9 فیصد لوگ غذائی قلت کے شکار تھے۔ سیلاب آیا تو یہاں خوراک کے ذخائر ضائع ہو گئے اور پانی جمع ہونے سے زمین بھی زراعت کے قابل نہ رہی رہی۔ نتیجتاً صوبے کو شدید نوعیت کے غذائی بحران کا سامنا ہے۔''

ان کا کہنا ہے کہ نصیرآباد صوبے کا زرعی ضلع سمجھا جاتا ہے لیکن یہاں اب بھی بہت سے علاقوں میں سیلابی پانی کھڑا ہے جس کی وجہ سے فصلیں اگانا ممکن نہیں رہا۔ اناج کی قلت سے بچوں کی صحت بھی براہ راست متاثر ہو رہی ہے۔

نصیر آباد کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمنان کہتے ہیں کہ ضلعےکا بڑا مسئلہ بچوں ؐیں غذائی قلت ہے۔ انہوں نے بتایا وہ یونیسف اور نیوٹریشن پروگرام کے ساتھ مل کر اس مسئلے پر کام کر رہے تاکہ غذائی قلت کے شکار بچوں کو اضافی خوراک فراہم کی جا سکے۔

<p>2018 کے قومی نیوٹریشن سروے کے مطابق نصیرآباد میں 23 فیصد بچوں کا وزن غذائی قلت کی وجہ سے کم تھا<br></p>

2018 کے قومی نیوٹریشن سروے کے مطابق نصیرآباد میں 23 فیصد بچوں کا وزن غذائی قلت کی وجہ سے کم تھا

صوبائی نیوٹریشن پروگرام نصیرآباد کی ضلعی آفیسر نورمیمن بتاتی ہیں کہ سیلاب کے بعد یہاں بہت سی بیماریاں پھیل رہی ہیں اور بیمار حاملہ خواتین کمزور بچوں کو جنم دے رہی ہیں۔

"پروگرام کے تحت صوبے کے متاثرہ علاقوں میں دو لاکھ 17 ہزار حاملہ خواتین اور دیگر کو کم خوراکی کے نقصانات سے بچانے کے لئے آئرن فولک ایسڈ کی گولیاں فراہم کی جا رہی ہیں لیکن یہ کافی نہیں ہے۔ ہم غذائی قلت کے شکار بچوں کو علاج تو مہیا کرتے ہیں لیکن علاقے میں مخلتف بیماریاں پھیلی ہوئی ہیں جن سے متاثر ہو کر بچے دوبارہ غذائی قلت کا شکار ہوجاتے ہیں"۔

یہ بھی پڑھیں

postImg

پورے ضلع صحبت پور میں ایک لیڈی ڈاکٹر: 'ایسا نہ ہوتا تو بیٹی کے سر پر ماں کا سایہ سلامت ہوتا'

بلوچستان نیوٹریشن پروگرام کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شبیر احمد مینگل کا کہنا ہے کہ صوبے میں غذائی قلت انتہائی خطرناک حدود کو چھو رہی ہے۔ سیلاب کے بعد ضلعے میں غذائی قلت کے شکار بچوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔2018 کے قومی نیوٹریشن سروے کے مطابق نصیرآباد میں 23 فیصد بچوں کا وزن غذائی قلت کی وجہ سے کم تھا، 45 فیصد بچے کمزور تھے اور 18 فیصد بچوں کا وزن گر رہا تھا۔''

ڈاکٹر شبیر کہتے ہیں کہ ان کا ادارہ صوبے کے تمام بائیس اضلاع میں کام کر رہا ہے لیکن حکومت کے پاس فنڈ نہ ہونے کے باعث وہ عطیات پر انحصار کر رہے ہیں اور عالمی اداروں کی مدد سے اس مسئلے پر قابو پانے کے لئے کوشاں ہیں۔

تاریخ اشاعت 5 مئی 2023

آپ کو یہ رپورٹ کیسی لگی؟

author_image

سہیل ابابکی تعلق کوئٹہ سے ہے۔ گزشتہ پانچ سال سے صحافت سے وابستہ ہیں اور ملٹی میڈیا رپورٹنگ کرتے ہیں۔

سینٹ کے پیچیدہ طریقہ انتخاب کی آسان ترین وضاحت

فیصل آباد: کرسمس کے بعد ایسٹر پر بھی مسیحی ملازمین تنخواہوں سے محروم

گندم: حکومت خریداری میں سنجیدہ نہیں، کسانوں کو کم قیمت ملنے کا خدشہ

thumb
سٹوری

گولاڑچی کے بیشتر کسان اپنی زمینوں کے مالک کیوں نہیں رہے؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceرضا آکاش

مسکان مسیح کے والدین کی "مسکان" کس نے چھینی؟

معذوروں کے چہرے پر خوشیاں بکھیرتے کمپیوٹرائزڈ مصنوعی اعضا

thumb
سٹوری

کیا قبائلی اضلاع میں سباون سکولز انشی ایٹو پروگرام بھی فلاپ ہو جائے گا؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceخالدہ نیاز
thumb
سٹوری

ضلع میانوالی کے سرکاری کالجوں میں طلباء کی تعداد کم کیوں ہو رہی ہے؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceفیصل شہزاد

ڈیجیٹل امتحانی نظام، سہولت یا مصیبت؟

سندھ: ہولی کا تہوار، رنگوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا

thumb
سٹوری

پانی کی تقسیم پر آگ کا کھیل: ارسا آرڈیننس، سندھ، پنجاب کی تکرار کو جھگڑے میں بدل سکتا ہے

arrow

مزید پڑھیں

User Faceاشفاق لغاری
thumb
سٹوری

وادی تیراہ میں کھاد کی ترسیل اور امن و امان کے درمیان کیا تعلق ہے؟

arrow

مزید پڑھیں

User Faceاسلام گل آفریدی
Copyright © 2024. loksujag. All rights reserved.
Copyright © 2024. loksujag. All rights reserved.