ملتان شہر میں ایک نئے اور منفرد پروجیکٹ کا آغاز کیا گیا ہے۔جو شہری سفر کو آسان بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، اور اس کا مقصد ہے توانائی کے ماحول دوست اور سستے ذرائع کے توسط سے عوام کو سہولت فراہم کرناہے۔ یہ پروجیکٹ 20 رکشوں پر مشتمل ہے، جو کہ بارہ پسنجر اور آٹھ لوڈر رکشوں کی شکل میں ہیں۔ یہ رکشے الیکٹرک تو ہیں ہی لیکن ان میں بوقت ضرورت بیٹری بدلنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ بیٹری ختم ہو جانے کی صورت میں شہر میں دو چارجنگ سٹیشنز بھی قائم کئے گئے ہیں، جہاں وہ محض چار سو روپے کے عوض خالی بیٹری کے بدلے میں چارج شدہ بیٹری لے سکتے ہیں۔ یعنی لمبے سفر میں بھی ڈرائیور کو اس بات کی فکر نہیں ہوتی کہ راستے میں بیٹری کہیں ختم نہ ہوجائے۔ یہ رکشے ڈرائیوروں کو رینٹ پر دئے گئے ہیں۔ ڈرائیورز کی جانب سے فیڈبیک بہت اچھا ہے، جو کہ اس پروجیکٹ کی کامیابی کا اظہار کرتا ہے